غنڈہ گردی کے آگے نہیں جھکیں گے، ایرانی صدر کا امریکی ہم منصب کو جواب
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
اپنے ایک بیان میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ڈونلڈ ٹرمپ کو کہا کہ آپ یہاں کیا ہمیں ڈرانے کے لیے آئے ہیں؟ ہم غنڈہ گردی کے آگے نہیں جھکیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلیجی ممالک کے دورے کے دوران تہران پر تنقید کا جواب سامنے آگیا۔ اپنے ایک بیان میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ڈونلڈ ٹرمپ کو کہا کہ آپ یہاں کیا ہمیں ڈرانے کے لیے آئے ہیں؟ ہم غنڈہ گردی کے آگے نہیں جھکیں گے۔ ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ سوچتا ہے کہ وہ یہاں آکر ہمیں ڈرا سکتا ہے۔ ہمارے لیے شہادت کی موت بستر پر مرنے سے زیادہ پیاری ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ایرانی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
پڑھیں:
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج ریاض پہنچیں گے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچیں گے۔
خبر رساں اداروں کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اور سعودی حکام کے درمیان علاقائی سلامتی، توانائی، دفاع اور اقتصادی تعاون پر بات چیت ہوگی۔
عرب میڈیا کے مطابق ریاض کی مرکزی شاہراہوں، ہوائی اڈے اور اہم عمارتوں پر سعودی اور امریکی پرچم لہرا دیے گئے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کی آمد کے موقع پر ریاض میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
Post Views: 4