عمران خان کیساتھ کسی کی ڈیل نہیں ہوئی، سیاسی ایشوز کو ڈائیلاگ سے حل ہونا چاہیے، بیرسٹر گوہر
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے ڈیل کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ عمران خان کے ساتھ کسی کی کوئی ڈیل نہیں ہوئی، سیاسی معاملات کا حل ڈائیلاگ سے ہی ہونا چاہیے۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ وزیراعظم نے ہمیں اسمبلی میں مذاکرات کی پیشکش کی تھی، جس کا خیر مقدم کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ہونے والی بات کو باہر کبھی شئیر نہیں کرتا، بانی پی ٹی آئی کے بچے سامنے آئے، وہ بھی حالات سے باخبر ہیں، قاسم اور سلیمان اپنے والد سے تعلق میں ہیں، بچوں نے بھی کہہ دیا کہ کوئی ڈیل نہیں کی گئی۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ کسی بھی قسم کی ڈیل کی تردید کرتا ہوں، سیاسی معاملات کا حل ڈائیلاگ سے ہی ہونا چاہیے، ہماری پارٹی میں اندرونی سطح پر باتیں بھی ہوتی ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اپریل میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا تھا کہ عمران خان نے کسی کو مذاکرات کا اختیار نہیں دیا، یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ مذاکرات ہورہے ہیں، عمران خان کی رہائی قانون اور آئین کے مطابق ہوگی۔
بیرسٹر گوہر نے کہا تھا کہ ڈیل نہیں کرنا چاہتے، عمران خان نے کہا ہے کہ ان کی رہائی قانون اور آئین کے مطابق ہوگی، عمران خان نے کسی کو مذاکرات کا اختیار نہیں دیا، یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ مذاکرات ہورہے ہیں۔
عمران کے ملاقاتیوں کی فہرست سے علی امین گنڈاپور کا نام آؤٹ
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بانی عمران خان سے ملاقات کی نئی فہرست جاری کردی، جس میں سے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا نام نکال دیا گیا ہے۔
اڈیالہ جیل میں آج بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کا دن ہے، ملاقات کے لیے جاری کردہ نئی فہرست میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے نام کی جگہ احمد چٹھہ کا نام شامل کیا گیا ہے۔
پہلی فہرست میں علی امین گنڈا پور، فردوس شمیم نقوی، رکن قومی اسمبلی (ایم این اے) اسامہ حمزہ، میاں غوث، فیصل جاوید اور رانا عاطف کے نام شامل تھے۔
نئی فہرست سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو بھجوا دی گئی، اڈیالہ جیل حکام کو واضح کیا گیا کہ پہلی فہرست کو منسوخ سمجھا جائے۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بیرسٹر گوہر نے کہا علی امین ڈیل نہیں
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی کیساتھ کوئی ڈیل نہیں کی گئی ، بیرسٹر گوہر
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کسی بھی قسم کی ڈیل کی خبروں کی تردید کی ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کسی بھی قسم کی کوئی ڈیل نہیں ہوئی۔ بانی کے اہلِ خانہ بھی حالات سے مکمل طور پر باخبر ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی باتوں کو کبھی باہر شیئر نہیں کیا، اور ہمیشہ ان کی امانت کو محفوظ رکھا۔ بانی کے بچوں نے بھی واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ کوئی ڈیل نہیں کی گئی ،قاسم اور سلیمان اپنے والد سے رابطے میں ہیں۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سیاسی معاملات کا حل صرف اور صرف مذاکرات سے ہی ممکن ہے، اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو اس سمت میں سنجیدگی سے سوچنا ہو گا۔