پاکستانی پاسپورٹ اس وقت دنیا بھر میں سب سے کم درجے پر ہے، اسحاق ڈار
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستانی پاسپورٹ اس وقت دنیا بھر میں سب سے کم درجے پر ہے۔قومی اسمبلی میں پاکستانی پاسپورٹ کی درجہ بندی سے متعلق تفصیلات پیش کر دی گئیں، وزارت خارجہ نے کہا کہ پاکستانی پاسپورٹ پر 35ممالک میں ویزا فری رسائی حاصل ہے۔وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ جب اپنے ہی پاکستانی باہر کے پارلیمانوں میں اپنے ملک کے خلاف قراردادیں منظور کرائیں گے تو پھر پاسپورٹ کا یہی حال ہوگا۔انہوں نے کہا کہ خوبصورت پاسپورٹ چھاپ دینے سے پاسپورٹ کی عزت نہیں بڑھے گی، نو مئی کو جو بھارت کو جواب دیا ہے اب دنیا میں پاکستان کی عزت بڑھی ہے، وزیر پارلیمانی امور نے کہا کہ اب لوگ پاکستانیوں کا منہ چوم رہے ہیں۔ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ اپنے گھر کو درست کریں گے تو ہی پاسپورٹ کو عزت ملے گی، افغانوں سمیت بہت سے لوگوں نے پاکستانی پاسپورٹس استعمال کئے ہیں، پاکستان کے غیر قانونی پاسپورٹ لینے والوں کے پاسپورٹ بلاک کررہے ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پاکستانی پاسپورٹ نے کہا کہ
پڑھیں:
پاکستانی قوم کو ان کے 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ڈاکٹر رضا امیری مقدم
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اگست2025ء) پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم کی جانب سے یوم آزادی کے تہنیتی پیغام میں سفارتخانہ اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے پریس ریلیز میں کہا گیا کہ 14 اگست کے مبارک دن، جب عظیم پاکستانی قوم آزادی کی 78ویں سالگرہ نہایت جوش و خروش سے منا رہی ہے، میں اپنی جانب سے اور اسلامی جمہوریۂ ایران کی حکومت و عوام کی طرف سے اسلامی جمہوریۂ پاکستان کی قابل احترام حکومت اور معزز، برادر، دوست اور ہمسایہ قوم کو دل کی اتھا گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔یہ دن اس عظیم قوم کی اعلیٰ اقدار کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا دن ہے، اور ہمیں فخر ہے کہ ہم پاکستان کی ناقابلِ تسخیر استقامت، اتحاد اور شاندار کامیابیوں کا جشن منا رہے ہیں۔
(جاری ہے)
ہم ایران اور پاکستان کے مابین موجود دوستی، باہمی احترام اور تعاون کے مضبوط رشتوں کو بے حد عزیز رکھتے ہیں۔ دونوں ممالک کی اعلیٰ قیادت کے پختہ عزم اور دونوں جانب کے تمام شعبوں کی مخلصانہ کاوشوں کے نتیجے میں ہمارے تعلقات ایک نئے اور امید افزا دور میں داخل ہو چکے ہیں—ایسا دور جو امن کی جستجو کے درمیان تعلقات کو ایک تاریخی موڑ پر لے آیا ہے۔
ہم پاکستان کی خوشحالی، سلامتی، ترقی اور استحکام کے لیے ہمیشہ دعا گو ہیں اور چاہتے ہیں کہ ہماری دونوں برادر اقوام کے مابین پائیدار دوستی مزید گہری اور مضبوط ہو۔
پاکستان میں اسلامی جمہوریۂ ایران کے سفیر کی حیثیت سے، میں اپنے عوام کی باہمی خوش حالی اور فلاح کے لیے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں۔
ایک بار پھر، 14 اگست کے اس پرمسرت موقع پر، مجھے آپ سب کو پاکستان کے یومِ آزادی کی 78ویں سالگرہ کی دلی مبارکباد پیش کرنے میں بے حد مسرت ہو رہی ہے۔