کامران مسیح کو ہلالِ جُرات سے نوازا جائے،اکرم گل کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
کامران مسیح کو ہلالِ جُرات سے نوازا جائے،اکرم گل کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 May, 2025 سب نیوز
نیویارک:پاکستان ایئر فورس کے ہیرو اور جنگ کے غازی کامران مسیح کے اعزاز میں نیویارک میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سابق وفاقی وزیر اکرم مسیح گل نےبطور مہمان خصوصی شرکت کی اور پاک فوج کی تاریخی کامیابی پر قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔تقریب کا اہتمام پاکستان کرسچن ایسوسی ایشن، اوورسیز پاکستانی گلوبل فاؤنڈیشن اور کونسل آن پاک-امریکہ ریلیشنز کے باہمی اشتراک سے کیا گیا، جس کا مقصد پاک فوج کی جرات مندانہ کارکردگی کو سراہنا اور قوم کی جانب سے ان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرنا تھا۔
اکرم مسیح گل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ کے شیر دل پائلٹ کامران مسیح کی بہادری پر اس سپوت کو قوم کی جانب سے خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پاک فضائیہ کے شیر دل پائلٹ کامران مسیح نے دفاع وطن میں بہادری کی مثال قائم کی اور دشمن کی صفوں کو تہہ تیغ کرتے ہوئے بخیرو عافیت واپس پہنچے۔
انہوں نےحکومت سے مطالبہ کیا کہ پاک فضائیہ کے شاہین کامران مسیح کی بہادری کو پاکستان کے دوسرے بڑے فوجی اعزاز “ہلالِ جُرات” سے نوازاجائے۔ ان کا کہنا تھا کہ “کامران مسیح کی شجاعت ہمارے لیے باعث فخر ہے، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو بھی چاہیے کہ کامران مسیح کے نام سے ادارے منسوب کریں تاکہ دنیا بھر میں پاک فوج کی بہادری اجاگر کی جا سکے۔”اکرم مسیح گل نے کہا کہ ہماری افواج نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ دنیا کی سب سے پیشہ ور، دلیر اور باصلاحیت فورس ہیں۔”
انہوں نے کہا کہ یہ صرف افواج پاکستان ہی نہیں بلکہ پوری قوم کی غیرت، خودداری اور اصولوں کی فتح ہے۔ اکرم گل نے کہا کہ بھارت نے پہلگام واقعے کو بہانہ بنا کر پاکستان پر بلا جواز جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی، مگر ہماری بہادر افواج نے نہ صرف تحمل کا مظاہرہ کیا بلکہ دشمن کے ہر وار کا بھرپور اور مؤثر جواب دے کر عسکری تاریخ کا سنہرا باب رقم کیا۔انہوں نے مکمل اور فوری جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم کیا اورامریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بھی شکریہ ادا کیا کہ جنہوںنے پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ جنگ کو روکنے میں اہم کردار ادا کیا۔اس موقع پرولیم شہزاد، جیمس سپرین،پاسٹر روبن یامین، مشتاق کمبوہ،محمد ظہیر، مسز طاہرہ شریف ودیگر مقررین نے بھی اظہار خیال کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان کی ایٹمی تنصیبات مکمل محفوظ ہیں، انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی پاکستان کی ایٹمی تنصیبات مکمل محفوظ ہیں، انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی ائیروائس مارشل اورنگزیب احمد پاکستان میں گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیت بن گئے برطانیہ کے محکمہ ٹیکس نے نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کے دیوالیہ پن کو ختم کردیا جج کے ٹرانسفر کو عدلیہ کی آزادی کے تناظر میں دیکھا جائے،وکیل منیر اے ملک ایف بی آر میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے، نوٹیفکیشن سب نیوز ایک سو نوے ملین پاونڈ کیس، عمران خان اور بشری بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کیلئے مقررCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کامران مسیح
پڑھیں:
پاکستان کا مطالبہ ہے کہ ایک خودمختار، قابلِ عمل اور متصل فلسطینی ریاست قائم ہو ؛ دفتر خارجہ
ویب ڈیسک : ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کا مطالبہ ہے کہ ایک خودمختار، قابلِ عمل اور متصل فلسطینی ریاست قائم ہو، جو 1967ء سے پہلے کی سرحدوں پر مبنی ہو اور جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو، جیسا کہ بین الاقوامی قوانین اور متعلقہ اقوام متحدہ کی قراردادوں میں تسلیم کیا گیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان خودمختار فلسطینی ریاست کا حامی ہے، جس کا دارالحکومت القدس شریف ہو۔ پاکستان کا مؤقف دوٹوک ہے کہ غزہ میں معصوم فلسطینیوں کے خون کا بہاؤ روکا جائے، یرغمالیوں اور فلسطینی قیدیوں کی رہائی عمل میں لائی جائے، انسانی بنیادوں پر امداد کی بلا تعطل فراہمی یقینی ہو اور دیرپا امن کے لیے ایک بااعتماد سیاسی عمل کی راہ ہموار ہو۔
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 16 اکتوبر کو منعقد ہوں گے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امن منصوبے پر حماس کے ردعمل کا خیر مقدم کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اس پیش رفت کو سراہتا ہے، جس کے نتیجے میں فوری جنگ بندی اور غزہ میں امن کی بحالی کا موقع فراہم ہوا ہے۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان اسرائیل سے غزہ پر فوری طور پر حملے بند کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔ پاکستان غزہ میں امن کے لیے صدر ٹرمپ کی کوششوں کو سراہتا ہے اور مخلصانہ امید رکھتا ہے کہ اس کے نتیجے میں پائیدار جنگ بندی اور ایک منصفانہ، جامع اور دیرپا امن قائم ہوگا۔
شاہدرہ : شوہر کا بیوی پر چھریوں سے حملہ، گلا کاٹنے کی کوشش
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اس عمل میں مثبت اور مؤثر کردار ادا کرتا رہے گا۔ پاکستان فلسطینی کاز کی اصولی حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔ پاکستان فلسطینی عوام کے ساتھ ان کی جائز جدوجہد میں بھرپور یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے تاکہ وہ اپنے ناقابلِ تنسیخ حق خودارادیت کو بروئے کار لا سکیں۔