وزیر اعظم کا آذربائیجان کے صدر سے رابطہ ، یکجہتی اور حمایت پر شکریہ ادا کیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف اور آذربائیجان کے صدر علیوف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ، وزیراعظم نے آذربائیجان کی جانب سے مضبوط یکجہتی اور حمایت پر صدر علیوف کا شکریہ ادا کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ ایک بار پھر دونوں ممالک کے درمیان پائیدار اور دیرینہ دوستی کا اظہار ہوا ہے، پاکستان اورآذربائیجان ہمیشہ سچے بھائیوں کی طرح ساتھ کھڑے رہے ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے علاقائی امن کیلئے بھارت کے ساتھ جنگ بندی مفاہمت پر اتفاق کیا ، پاکستان علاقائی امن کیلئے بھارت کے ساتھ جنگ بندی برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔وزیراعظم نے آذربائیجان کے صدر علیوف کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی ، آذربائیجان کے صدر نے پاکستان میں 2 ارب ڈالر سرمایہ کاری پر پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کے صدر
پڑھیں:
نومنتخب وزیر اعظم کی حلف برداری ؛ تقریب کے انتظامات مکمل
سٹی 42: نومنتخب وزیراعظم سے حلف لینے کے معاملے پر نئی پیش رفت سامنے آگئی ۔صدر کی بجائے سپیکر چوہدری لطیف اکبر حلف لیں گے ۔
آئین و روایات کے مطابق وزیراعظم سے حلف صدر ریاست لیتے ہیں مگر صدر ریاست نے حلف برداری میں شرکت سے معذرت کرلی۔ اس کی وجہ یہ سامنے آئی ہے کہ صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود کی علالت کے باعث مظفرآباد نہیں آسکتے ۔
سلطان محمود کی عدم موجودگی میں سپیکر چوہدری لطیف اکبر حلف لیں گے۔آئینی تقاضوں کے تحت سپیکر کو حلف لینے کا اختیار حاصل ہے ۔
محسن نقوی سے چینی سفیر کی ملاقات،سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
مظفرآباد میں حلف برداری کی تقریب کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ، ذرائع کے مطابق حلف برداری آج ہونے کا امکان ہے ۔ حلف برداری کے بعد کابینہ کی تشکیل کا عمل شروع ہوگا۔سیاسی حلقوں میں نئی حکومت کے لائحہ عمل پر نظریں مرکوز ہیں ۔