ہمارے باغی افغانستان میں حکومتی سرپرستی میں رہ رہے ہیں: سرفراز بگٹی
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
کوئٹہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ہمارے باغی افغانستان میں حکومتی سرپرستی میں رہ رہے ہیں، گڈ اور بیڈ عسکریت پسندوں کا فرق ختم ہوگیا ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق کوئٹہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو علیحدگی پسند تحریکیوں کو برداشت کرتا ہے، جس جنگ میں بلوچستان کو دھکیلا گیا ہے، وہ لاحاصل ہے، میرا نہیں خیال کہ اس ملک کو تشدد کے ذریعے توڑا جاسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان کے مطابق بلوچستان کو حقوق مل رہے ہیں، ہمیں توڑنے کیلئے مائنڈسیٹ پر کام کیا جا رہا ہے، ایسی تاریخ بتائی جا رہی ہے جس کا تاریخ سے کوئی تعلق ہی نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ تاریخ کو ہم نے اپنی مرضی سے مسخ کیا ہے، اپنے دل کی بات وکلا برادری سے ضرور کرنا چاہوں گا، ملک کو توڑنے کیلئے دانشور طبقے پر کام کیا جا رہا ہے، جس کے ایما پر پاکستان کو توڑا جا رہا تھا اس کا جو حشر ہوا وہ سب کے سامنے ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بیانیے کے سچ اور حق ہونے کا فیصلہ آپ نے کرنا ہے ہمارے باغی افغانستان میں حکومتی سرپرستی میں رہ رہے ہیں، گڈ اوربیڈ عسکریت پسندوں کا فرق ختم ہوگیا ہے، جس نے بندوق اٹھائی ہے وہ پہلے دن پاکستان کو توڑنے کی بات کر رہا ہے، قتل وغارت سے آخر کار نقصان بلوچ قوم کا ہو رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بلوچ علیحدگی پسند تحریک کا انجام بھی کرد تحریک والا ہوگا، علیحدگی پسندی کیلئے ترقی نہ ہونے کی دلیل غلط ہے، یہ قومی اور حقوق کی جنگ نہیں، آخر کب تک ہم نوجوانوں کو اس آگ اور خون کے دریا میں دھکیلیں گے، اس لاحاصل جنگ پر دانشوروں کو بات کرنی چاہئے۔سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں، قانون کی حکمرانی سے عوام کے مسائل کا حل ممکن ہے،امن وامان برقرار رکھنا ہماری ذمہ داری ہے، کیا ہمار کلچر اجازت دیتا ہے کہ کسی مزدور کو قتل کر دیں۔
بین الاقوامی جریدے "دی ڈپلومیٹ" نے بھی پاکستان کی سفارتی کامیابی کو تسلیم کرلیا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: سرفراز بگٹی رہے ہیں رہا ہے
پڑھیں:
اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، چیف کمشنر بوائے اسکاؤٹس سرفراز قمر ڈاہا بحال
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان بوائے اسکاؤٹس کے چیف کمشنر کے حوالے سے بڑا فیصلہ سناتے ہوئے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما چوہدری محمد ریاض کو عہدے سے فارغ اور سرفراز قمر ڈاہا کو بحال کر دیا۔
عدالت نے ایوان صدر کی جانب سے 31 اگست 2025 کو جاری کیا گیا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا اور قرار دیا کہ چوہدری ریاض کی تقرری غیر قانونی اور غیر مؤثر تھی۔
مزید پڑھیں: پاکستان بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کی پاکستان لرننگ فیسٹیول اسلام آباد میں بھر پور شرکت
ہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق یکم ستمبر 2025 کے بعد چوہدری محمد ریاض کی جانب سے کیے گئے تمام اقدامات کالعدم تصور ہوں گے۔
فیصلے کے بعد سرفراز قمر ڈاہا نے بطور چیف کمشنر پاکستان بوائے اسکاؤٹس اپنی ذمہ داریاں دوبارہ سنبھال لیں۔ بوائے اسکاؤٹس ہیڈکوارٹر نے بھی فوری طور پر چوہدری ریاض کے تمام احکامات اور تعیناتیوں کو منسوخ کر دیا۔
ذرائع کے مطابق عدالت کے فیصلے کے بعد بوائے اسکاؤٹس کارکنان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور سرفراز قمر ڈاہا کی بحالی کو اسکاؤٹس ممبران نے خوش آئند قرار دیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد ہائیکورٹ پاکستان بوائے اسکاؤٹس پیپلز پارٹی چوہدری محمد ریاض چیف کمشنر سرفراز قمر ڈاہا