سندھ کے بیشتر مقامات پر ہیٹ ویو کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
—فائل فوٹو
ملک کے دیگر حصوں کی طرح آج سے سندھ کے بیشتر علاقوں میں ہیٹ ویو کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق فضا میں ہوا کا زائد دباؤ موجود ہے جس کے باعث سندھ کے بیشتر مقامات پر آج سے 20 مئی کے دوران ہیٹ ویو کا امکان ہے۔
شہرِ قائد میں کم سے کم درجۂ حرارت 28.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
محکمۂ موسمیات نے بتایا کہ دادو، شہید بینظیر آباد، نوشہروفیروز، جیکب آباد، سکھر اور ملحقہ علاقوں میں درجۂ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زائد رہ سکتا ہے۔
اس کے علاوہ بدین، تھرپارکر، عمرکوٹ اور حیدرآباد میں درجہ حرارت معمول سے 3 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ زائد رہنے کا امکان ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کا امکان
پڑھیں:
ملک بھر میں آج سے منگل تک ہیٹ ویو کا امکان
ملک کے بیشتر حصوں میں آج سے 20 مئی تک ہیٹ ویو کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی پنجاب، سندھ، بلوچستان، بالائی پنجاب، کے پی، کشمیر اور گلگت بلتستان میں درجہ حرارت 5 سے7 ڈگری زیادہ رہے گا۔
بالائی علاقوں میں درجہ حرارت بڑھنے سے برف پگھلنے کی رفتار تیز ہونے کا خدشہ ہے۔
شدید گرمی کے باعث بچوں، خواتین اور بزرگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔