چینی وزارت تجارت کی جانب سے برآمدی کنٹرول لسٹ کے بارے میں صحافیوں سے بات چیت
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
بیجنگ :چینی وزارت تجارت کے ترجمان نے برآمدی کنٹرول لسٹ کے حوالے سے صحافیوں کے سوال کے جواب میں کہا کہ برآمدات کے کنٹرول سے متعلق قوانین اور ضوابط کے مطابق، وزارت تجارت نے 4 اور 9 اپریل 2025 کو بالترتیب اعلان نمبر 21 اور 22 جاری کیا، جس میں 28 امریکی اداروں کو برآمدات کی کنٹرول فہرست میں شامل کیا گیا، اور ان پر دوہرے استعمال کی اشیاء کی برآمد پر پابندی عائد کی گئی۔ چین-امریکہ اعلی سطحی اقتصادی اور تجارتی مذاکرات کے اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے، یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ 14 مئی 2025 سے 90 دنوں کے لیے مذکورہ متعلقہ اقدامات کو معطل کر دیا جائے۔ اگر برآمد کرنے والے اداروں کو مذکورہ بالا 28 اداروں کو دوہرے استعمال کی اشیا برآمد کرنے کی ضرورت ہو، تو انہیں “عوامی جمہوریہ چین کی دوہرے استعمال کی اشیا کی برآمد پر کنٹرول کے ضوابط” کے متعلقہ دفعات کے مطابق وزارت تجارت سے درخواست کرنی چاہیے۔ وزارت تجارت قوانین و ضوابط کے مطابق جانچ پڑتال کرے گی اور جو درخواستیں معیار پر پوری اتریں گی انہیں اجازت دی جائے گی۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ڈیرہ اسمٰعیل خان میں سیکیورٹی اداروں پر حملے کی منصوبہ بندی ناکام
پشاور(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان میں تھانہ کھوئی بہارہ کے قریب شرپسندوں کی جانب سے روڈ توڑ کر سیکیورٹی اداروں پر حملے کی منصوبہ بندی ناکام بنا دی گئی۔
نجی چینل کے مطابق پولیس نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز و پولیس پر حملے کے لیے نصب آئی ای ڈی سے شرپسندوں کے ٹھکانے تباہ کر دیے۔
مزید کہنا تھا کہ پولیس و پاک فوج کی نگرانی میں روڈ کی تعمیر کا کام شروع کر دیا گیا ہے، جس پر علاقہ مکینوں نے اظہار تشکر کیا۔
شرپسندوں کی جانب سے سڑک توڑنے سے علاقہ مکینوں کو تکالیف اور دشواری کا سامنا تھا۔