چینی وزارت تجارت کی جانب سے  برآمدی کنٹرول لسٹ کے بارے میں صحافیوں سے بات چیت WhatsAppFacebookTwitter 0 15 May, 2025 سب نیوز

بیجنگ :چینی وزارت تجارت کے ترجمان نے برآمدی کنٹرول لسٹ کے حوالے سے صحافیوں کے سوال کے جواب میں کہا کہ برآمدات کے کنٹرول سے متعلق قوانین اور ضوابط کے مطابق، وزارت تجارت نے 4 اور 9 اپریل 2025 کو بالترتیب اعلان نمبر 21 اور 22 جاری کیا، جس میں 28 امریکی اداروں کو برآمدات کی کنٹرول فہرست میں شامل کیا گیا، اور ان پر  دوہرے استعمال کی اشیاء کی برآمد پر پابندی عائد کی گئی۔

چین-امریکہ اعلی سطحی اقتصادی اور تجارتی مذاکرات کے اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے، یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ 14 مئی 2025 سے 90 دنوں کے لیے مذکورہ متعلقہ اقدامات کو معطل کر دیا جائے۔ اگر برآمد کرنے والے اداروں کو مذکورہ بالا 28 اداروں کو دوہرے استعمال کی اشیا برآمد کرنے کی ضرورت ہو، تو انہیں “عوامی جمہوریہ چین کی دوہرے استعمال کی اشیا کی برآمد پر کنٹرول کے ضوابط” کے متعلقہ دفعات کے مطابق وزارت تجارت سے درخواست کرنی چاہیے۔ وزارت تجارت قوانین و ضوابط کے مطابق جانچ پڑتال کرے گی اور جو درخواستیں معیار پر پوری اتریں گی انہیں اجازت دی جائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین کی جانب سے17 امریکی اداروں کو نا قابل اعتماد اداروں کی فہرست میں شامل کرنے کا اقدام معطل چین کی جانب سے17 امریکی اداروں کو نا قابل اعتماد اداروں کی فہرست میں شامل کرنے کا اقدام معطل چین میں رواں سال ریزرو ریکوائرمنٹ ریشو میں پہلی کمی کا نفاذ کیا گیا چین غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے ایک مثالی سرمایہ کاری کی منزل رہے گا، چینی صدر آئندہ بجٹ میں پراپرٹی منافع پر ٹیکس کی شرح میں نمایاں اضافہ متوقع سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال، اسٹاک مارکیٹ میں 600 پوائنٹس کا اضافہ امریکہ کی جانب سے چینی مصنوعات پر اضافی ٹیرف میں ایڈجسٹمنٹ کر دی گئی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کی جانب سے

پڑھیں:

شکست خوردہ بھارت کی بوکھلاہٹ: ترک اور چینی خبر رساں اداروں کے سوشل میڈیا  اکاﺅنٹ بلاک کردیے


نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت تاحال پاکستان کی منہ توڑ جوابی کارروائی کے اثر سے باہر نہ آسکا اور اس نام نہادجمہوریت کے سب سے بڑے علمبردار ہونے کے دعویدار ہندو انتہا پسند ملک نے سچ دکھانے پر غیر ملکی خبر رساں اداروں کے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس بھی بند کرنا شروع کر دیے ہیں۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ حکومت نے ترک نشریاتی ادارے کا سوشل میڈیا  اکاﺅنٹ بھارت میں بند کر دیا ہے جبکہ بھارتی عوام بھی ترک مصنوعات کا بائیکاٹ کر رہے ہیں۔
بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ انڈین عوام ترکیے کو سیاحتی مقام کے طور پر بھی نظر انداز کر رہے ہیں۔
دوسری جانب بھارت میں دو چینی میڈیا اداروں کے سوشل میڈیا  اکاﺅنٹس بھی بند کر دیے گئے ہیں۔
بھارت کی جانب سے چین کے سرکاری انگریزی اخبار گلوبل ٹائمز اور چین کی سرکاری نیوز ایجنسی Xinhua کے سوشل میڈیا  اکاﺅنٹس بند کئے گئے ہیں۔
چین میں بھارتی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ متعدد خبر رساں اداروں نے آپریشن سندور میں بھارتی افواج کو پاکستانی فورسز کے ہاتھوں نقصان پہنچنے سے متعلق رپورٹس چلائیں، بھارتی سفارتخانے نے گلوبل ٹائمز کو ٹیگ کرتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ برائے مہربابی خبریں چلانے سے پہلے ان کی تصدیق کر لیا کریں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھارت حکومت پاکستان کے کئی سرکاری اداروں اور صحافیوں کے  اکاﺅنٹس بھی بھارت میں بلاک کر چکا ہے۔

گوگل کے نئے اینڈرائیڈ 16 آپریٹنگ سسٹم میں کیا کچھ نیا ہوگا؟

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پارٹی کا طرز عمل حکمراں جماعت کی بقا کے لئے نہایت اہم ہے، چینی صدر
  • چین کا امریکہ سے 232 ٹیرف اقدامات کو جلد از جلد  بند کرنے کا مطالبہ
  • چین کی برازیل سمیت 5 ممالک کے لیے ویزا فری پالیسی کا آزمائشی اطلاق یکم جون 2025 سے  ہو گا،چینی وزارت خارجہ
  • چین کی جانب سے17 امریکی اداروں کو نا قابل اعتماد اداروں کی فہرست میں شامل کرنے کا اقدام معطل
  • وفاقی بجٹ پر بات چیت شروع، آئی ایم ایف کا اخراجات پر سخت کنٹرول کرنے پر زور
  • کراچی میں رہائشی پلاٹوں پر کمرشل سرگرمیوں کی اجازت کا نوٹیفکیشن واپس
  • گلگت بلتستان میں صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے 200 ملین روپے کا انڈومنٹ فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ
  • شکست خوردہ بھارت کی بوکھلاہٹ عروج پر ، ترک اور چینی خبر رساں اداروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ بلاک کردیے
  • شکست خوردہ بھارت کی بوکھلاہٹ: ترک اور چینی خبر رساں اداروں کے سوشل میڈیا  اکاﺅنٹ بلاک کردیے