سینٹ میں پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرار داد منظور
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
سٹی 42: سینیٹ میں کامیاب آپریشن بنیان مرصوص پر قرار داد منظور کی گئی
سینیٹ میں پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرار داد منظور کی گئی ،وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے قرارداد ایوان میں پیش کی ،قرار داد کے متن کے مطابق مسلح افواج کو بہادری پر ایوان خراج تحسین پیش کرتا ہے،مسلح افواج نے سیکیورٹی چیلنجز کا بھر پور دفاع کیا ،پاک فضائیہ نے بھارتی جارحیت کا بھر پور جواب دیا ،سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا جنگ کے مترادف ہوگا
بُنْیان مَّرْصُوْص؛کل ملک بھر میں یوم تشکر منانے کا اعلان
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پاک بحریہ کا ترانہ ’’اے وطن‘‘ جاری، مسلح افواج کو خراج تحسین پیش
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاک بحریہ نے مسلح افواج کے مشترکہ جذبے کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے نیا ترانہ “اے وطن” جاری کر دیا۔
یہ ترانہ قومی یکجہتی اور دفاعی عزم کی علامت ہے، ترانہ آپریشن بنیان مرصوص میں تینوں مسلح افواج کی شاندار کامیابی کے موقع پر جاری کیا گیا۔
پاک بحریہ کے اس ترانے میں دفاعی طاقت اور افواج کے جوانوں کی قربانیوں کو سراہا گیا ہے جس سے دفاع وطن کیلئے قومی جوش و ولولے کا اظہار ہوتا ہے۔
’’اے وطن‘‘ نہ صرف قوم کے دفاعی عزم کی ترجمانی کرتا ہے بلکہ اس میں وطن کی خاطر جان قربان کرنے والے سپاہیوں کی بہادری اور قربانیوں کو خراج عقیدت بھی پیش کیا گیا ہے۔
بھارتی فضائیہ کے سربراہ کی ایئر ہیڈ کوارٹر میں اپنے پائلٹس کے ہاتھوں دھلائی