بنگلادیشی حکومت ٹی 20 سیریز کیلیے ٹیم کو پاکستان بھیجے گی؟ کرکٹ بورڈ نے بتادیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
بنگلا دیش کی حکومت کی جانب سے اپنی ٹیم کو پاکستان کے خلاف سیریز کی اجازت دینے کا قوی امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
بنگلادیشی کرکٹ بورڈ نے جمعرات کے روز جاری اپنے بیان میں بتایا کہ ہمیں پاکستان کیخلاف شیڈول سیریز کے حوالے سے حکومت کی جانب سے مثبت اشارے ملے ہیں اور امید ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان سیریز ہوگی۔
اعلامیے کے مطابق حکومت نے پاکستان کے دورے کی اجازت دینے پر غور شروع کردیا ہے اور جلد اس حوالے سے باضابطہ اجازت نامہ بورڈ کو ملنے کا بھی امکان ہے۔
بنگلادیش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ حکومت تقریبا پاکستان کے دورے پر رضامند ہے اور صرف رسمی کارروائی ہونا باقی ہے، دونوں ممالک کے درمیان 5 ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے اپنے کھلاڑیوں کو پاکستان کے دورے کے حوالے سے دستاویزات مکمل کرنے کی ہدایت کی تھی۔
واضح رہے کہ بنگلادیش کی ٹیم متحدہ عرب امارات سے دو میچز کی سیریز کھیلنے کیلیے 14 مئی کو یو اے ای روانہ ہوگی۔ جہاں شارجہ میں دونوں ممالک کی ٹیمیں 17 اور 19 مئی کو مدمقابل آئیں گی۔
دوسری جانب پاکستان اور بنگلا دیش کے خلاف سیریز کا نیا مجوزہ پلان سامنے آگیا، پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا آغآز اب لاہور سے ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے حتمی شیڈول مقامی معاملات طے ہونے کے بعد جاری کیا جائے گا۔ پی ایس ایل کو ری شیڈول کرنے کے بعد اب پاکستان اور بنگلہ دیش کے سیریز کا نیا پروگرام ترتیب دیا جارہا ہے۔
ذرائع کےمطابق نئی تجویز کے تحت اب ستائیس مئی کو پہلا میچ قذافی اسٹیڈیم میں کرانے کا جائزہ لیا جارہاہے۔ جس کے بعد دو میچز کی میزبانی فیصل آباد کو سونپی جائے گی جبکہ سیریز کے آخری دو میچ لاہور میں ہونے کا امکان ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاکستان کے کرکٹ بورڈ میچز کی
پڑھیں:
پی سی بی کا سخت مؤقف، اینڈی پائیکرافٹ کے معاملے پر پاکستان کے سامنے تجاویز رکھ دی گئیں
پاکستان کی جانب سے پاک بھارت کرکٹ میچ کے ریفری کو ہٹانے کے مطالبے کے بعد ایشین کرکٹ کونسل معاملے کو حل کرنے کی کوششیں کررہا ہے۔ پاک بھارت میچ کے ریفری اینڈی پائیکرافٹ کو ہٹانے کے معاملے پر پی سی بی اپنے سخت مؤقف پر قائم ہے اور کہا گیا ہے کہ اگر اینڈی پائیکرافٹ کو نہیں ہٹایا گیا تو ہم بقیہ میچز نہیں کھیلیں گے ۔دوسری جانب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل معاملے کو سلجھانے کے لیے درمیانی راستہ نکالنے کی کوشش کررہا ہے اور اس حوالے سے پی سی بی کے سامنے کچھ تجاویز رکھی گئی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پورے ٹورنامنٹ کے بجائے صرف پاکستان کے میچز سے پائیکرافٹ کو ہٹانے کی تجویز دی گئی ہے اور یہ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ پاکستان کے میچز میں پائیکرافٹ کی جگہ رچی رچرڈسن کو لگایا جاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے بھارت کے خلاف میچ میں اپنائے جانے والے رویے پر سخت ایکشن لیتے ہوئے ریفری تبدیل نہ کرنے کی صورت میں ایشیا کپ کے مزید میچز نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا۔