بہت جلد مقبوضہ کشمیر اور خالصتان اکٹھے آزاد ہونگے بانی تحریک انقلاب محمد عارف
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
بہت جلد مقبوضہ کشمیر اور خالصتان اکٹھے آزاد ہونگے بانی تحریک انقلاب محمد عارف WhatsAppFacebookTwitter 0 15 May, 2025 سب نیوز
کیلیفورنیا(سب نیوز) بانی تحریک انقلاب پاکستان محمد عارف نے کہا ہے کہ جلد مقبوضہ کشمیر اور خالصتان اکٹھے آزاد ہونگے ، اے ، کے سنتالیس جلد یونین بنائیں گے، آزا د کشمیر اور آزاد خالصتان دنیا کے نقشے پر ابھریں گے۔
جمعرات کو اپنے ایک بیان میں بانی تحریک انقلاب پاکستان محمد عارف نے کہا کہ حالیہ بھارتی جارحیت اور پاکستان کی مسلح افواج کے بھرپور جواب کے بعد واضح ہو گیا ہے کہ بھارت پاکستان کا مقابلہ نہیں کر سکتا،جنگ میں بدترین شکست کے بعد مودی کی حالت کھسیانی بلی کھمبے نوچے جیسی ہو چکی ہے، اپنی خفت مٹانے کیلئے مودی سے کسی بھی اقدام کی توقع کی جا سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشیدگی کے دوران بھارتی پنجاب کے سکھوں نے جس طرح پاکستان کی حمایت کا اعلان کیا وہ قابل ستائش ہے ، یہ واضح ہو چکا ہے کہ بھارت زیادہ دیر تک مقبوضہ کشمیر اور سکھوں پر اپنا ناجائز قبضہ برقرار نہیں رکھ سکتا ،جلد مقبوضہ کشمیر اور خالصتان اکٹھے آزاد ہونگے ، اے ، کے سنتالیس جلد یونین بنائیں گے اور آزا د کشمیر اور آزاد خالصتان دنیا کے نقشے پر ابھریں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمار-اے-لاگو معاہدے “کی غلط فہمی سے امریکی نجات کا راستہ کہاں ہے ؟ حکومت اور عمران خان کے درمیان ڈیل کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کا واضح اعلان پاکستان کا عالمی برادری سے بھارت میں ایٹمی تنصیبات اور مواد کی سیکیورٹی کا جائزہ لینے کا مطالبہ آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی، کل قومی سطح پر یوم تشکر منانے کا اعلان،مرکزی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہو گی پارٹی چیئرمین عمران خان ،بیرسٹر گوہر صرف پیغام رسانی کیلیے ہیں، عظمی خان پاکستانی پاسپورٹ دنیا میں کم ترین درجے پر؛ اسحاق ڈار کا قومی اسمبلی میں اعتراف معرکۂ حق: پاک فضائیہ کی شاندار کارکردگی، بھارتی غرورخاک میں ملا دیا، فرانسیسی میڈیا کا اعترافCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بانی تحریک انقلاب
پڑھیں:
آزاد کشمیر: وزیراعظم چوہدری انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش، ووٹنگ جاری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
مظفرآباد: آزاد کشمیر اسمبلی میں وزیراعظم چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی گئی ہے اور اس پر ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔ اجلاس اسپیکر چوہدری لطیف اکبر کی زیرصدارت منعقد ہوا، جس میں تحریک عدم اعتماد کو سردار جاوید ایوب، چوہدری قاسم مجید اور دیگر اراکین نے پیش کیا۔
تحریک عدم اعتماد میں متبادل قائد ایوان کے طور پر فیصل ممتاز راٹھور کا نام پیش کیا گیا ہے، جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک کے حق میں انہیں دو تہائی اکثریت حاصل ہے۔
ایوان سے خطاب میں وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے کہا کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ ایک شخص ہی آئین اور انتظامی ڈھانچے کی تباہی کا ذمہ دار ہو؟ کیا میری کابینہ کے ممبران اس کے ذمہ دار نہیں؟”
وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے اپنی صفائی پیش کرتے ہوئے سیاسی بحران پر تحفظات کا اظہار کیا۔
ذرائع کے مطابق اگر تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوتی ہے تو نئے وزیراعظم ممتاز راٹھور کی حلف برداری کل متوقع ہے۔ تاہم صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود کی علالت کے باعث حلف لینے کی ذمہ داری اسپیکر آزاد کشمیر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر انجام دیں گے۔
یہ سیاسی کشیدگی آزاد کشمیر میں حکومت کی مستقبل کی سمت پر اہم اثر ڈال سکتی ہے اور آنے والے دنوں میں اسمبلی کے اندر متوقع تقرریوں اور حکومتی تبدیلیوں کی طرف سب کی نظریں مرکوز ہیں۔
ویب ڈیسک
دانیال عدنان