دنیا کی معروف اینیمیٹڈ سیریز دی سمپسنز کے مصنف اچانک انتقال کرگئے۔
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
دنیا بھر میں مقبول ایک منفرد اور پیشگوئیوں سے بھر پور معروف اینیمیٹڈ سیریز دی سمپسنز کے ایمی ایوارڈ یافتہ مصنف اسٹیو پیپون اچانک 68 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ مصنف کی اہلیہ میری اسٹیفنسن نے انکی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ گزشتہ دو برسوں سے دل کی بیماری میں مبتلا تھے اور 3 مئی کو کنساس کے شہر پاؤلا میں اپنے گھر کے پاس کے باہر اچانک اس جہان فانی سے کوچ کر گئے۔ اسٹیو پیپون 19 مئی 1956ء کو کنساس سٹی میسوری میں پیدا ہوئے، 1978ء میں کنساس اسٹیٹ یونیورسٹی سے گریجویشن کے بعد وہ لاس اینجلس منتقل ہوئے اور اپنی تحریری صلاحیتوں کے ذریعے جلد ہی ہالی ووڈ میں مقام بنایا۔ اسٹیو پیپون نے ناصرف دی سمپسنز کی مشہور اور یادگار اقساط میں سے ایک Homer vs.
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
سابق سینیٹرسراج الحق کی دوحا میں الشیخ علی القرہ داغی سے ملاقات
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دوحا (صباح نیوز)جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سینیٹر سراج الحق نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں الاتحاد العالمی لعلما المسلمین کے سیکرٹری جنرل الشیخ علی القرہ داغی سے خصوصی ملاقات کی۔ اس اہم ملاقات میں مسلم امہ کو درپیش مسائل، خصوصاً فلسطین کے جاری بحران پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران سراج الحق نے فلسطینی عوام کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ کو آج سب سے زیادہ اتحاد اور مشترکہ حکمت عملی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطین کا مسئلہ صرف عرب دنیا یا خطے تک محدود نہیں بلکہ یہ پوری امت کا مسئلہ ہے، اور اس پر دنیا بھر کے مسلمانوں کو ایک جھنڈے تلے جمع ہونا ہوگا۔الشیخ علی القرہ داغی نے بھی سراج الحق کی باتوں سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ مسلم دنیا کو درپیش مسائل کا واحد حل اتحاد، اخوت اور مشترکہ موقف میں ہے۔