سوشل میڈیا پر کل یوم تشکر پر تعطیل کی خبر؛ سرکاری وضاحت سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت کی جانب سے معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص میں شاندار کامیابی پر ملک بھر میں 16 مئی کو یوم تشکر سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت کی جانب سے کئے جانے والے اعلان کے بعد سماجی رابطے کی سائٹ پر عام تعطیل کے حوالے سے نوٹی فکیشن وائرل ہوا جس میں دعویٰ کیا گیا کہ 16 مئی کو یوم تشکر کے سلسلے میں ملک بھر میں چھٹی ہوگی اور تمام تعلیمی ادارے، دفاتر بند رہیں گے۔
سرکاری ذرائع نے اس حوالے سے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھرمیں یوم تشکر کے سلسلے میں کوئی عام تعطیل نہیں ہوگی اور نہ ہی اس میں کوئی صداقت ہے۔
ذرائع نے کہا کہ یوم تشکرکے موقع پرعام تعطیل کا سوشل میڈیا پروائرل ہونے والا نوٹی فکیشن جعلی ہے۔
جرمنی میں ریاست کا تختہ الٹنے کی سازش کے الزام میں خود ساختہ بادشاہ گرفتار
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: یوم تشکر
پڑھیں:
عالمی دباؤ سے نکلنے کیلئے اسرائیل نے امریکی سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو خریدنا شروع کر دیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
غزہ میں جاری مظالم کے باعث بڑھتی ہوئی عالمی مخالفت اور دباؤ سے نکلنے کے لیے اسرائیل نے امریکی سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو خریدنا شروع کر دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حکومت انفلوئنسرز کو سوشل میڈیا پر اسرائیل کے حق میں مواد شیئر کرنے کے عوض فی پوسٹ سات ہزار ڈالر تک ادا کر رہی ہے۔ امریکی فارن ایجنٹس رجسٹریشن ایکٹ کی دستاویزات سے انکشاف ہوا ہے کہ یہ فنڈنگ حکومتِ اسرائیل ہیوس (Havas) میڈیا گروپ کے ذریعے کر رہی ہے، اور نو لاکھ ڈالر کے ابتدائی بجٹ کا نصف حصہ امریکی انفلوئنسرز کی بھرتی اور تربیت پر خرچ کیا جا رہا ہے۔
اسرائیل نے ٹرمپ کے سابق ڈیجیٹل کیمپین اسٹریٹجسٹ بریڈ پارسکیل کو بھی ماہانہ 15 لاکھ ڈالر پر مقرر کیا ہے تاکہ وہ مصنوعی ذہانت کے ذریعے ہزاروں اسرائیل نواز پیغامات تیار کریں۔
گزشتہ ہفتے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے امریکا کے دورے کے دوران نیویارک میں امریکی انفلوئنسرز کے ایک گروپ سے ملاقات کی، جہاں ان سے پوچھا گیا کہ وہ اسرائیل کی کم ہوتی حمایت کو دوبارہ کیسے حاصل کریں گے۔ جواب میں نیتن یاہو نے کہا کہ “ہمیں مقابلہ کرنا ہوگا، اور ہم اپنے انفلوئنسرز کے ذریعے یہ مقابلہ کریں گے۔”