پراپرٹی کا کاروبار مزید ٹھپ ہونے کا خدشہ
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی2025ء) پراپرٹی کا کاروبار مزید ٹھپ ہونے کا خدشہ، کیپٹل گین ٹیکس کی شرح میں 25 فیصد کا ہوشربا اضافہ کیے جانے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال کے دوران پراپرٹی کی خرید و فروخت پر عائد کیپٹل گین ٹیکس کی شرح میں بڑا اضافہ کیے جانے کا امکان ہے، جس کے باعث پراپرٹی کا کاروبار مزید ٹھپ ہو جانے کا خدشہ ظاہر کر دیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے پراپرٹی کی فروخت پر کیپٹل گین ٹیکس کی شرح میں 25 فیصد تک اضافے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے لیے نئے بجٹ میں کیپٹل گین ٹیکس کو بڑھانے کے لیے تیاری شروع کر دی گئی ہے، جس کے تحت کیپٹل گین ٹیکس کی شرح کو 15 فیصد سے بڑھا کر 40 فیصد تک کیا جا سکتا ہے۔(جاری ہے)
ذرائع کا کہنا ہے کہ کیپٹل گین ٹیکس کو کارپوریٹ سیکٹر کے لیے عائد انکم ٹیکس کی شرح کے لحاظ سے عائد کیا جا سکتا ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ پراپرٹی کی خرید و فروخت پر لاکھوں روپے منافع پر کم شرح کے مطابق ٹیکس وصولی ہو رہی ہے۔ رئیل اسٹیٹ میں پراپرٹی کی خرید و فروخت پر سی جی ٹی بڑھانے کی ضرورت ہے۔ کیپٹل گین ٹیکس بڑھانے سے ٹرانزیکشنز میں بھی کمی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ آئی ایم ایف کی سخت شرائط کی وجہ سے رئیل اسٹیٹ سیکٹر پر عائد کیے گئے ٹیکسز کی وجہ سے گزشتہ 3 برسوں میں ملک میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر کی گروتھ میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پراپرٹی کی کے مطابق کا خدشہ
پڑھیں:
بھارتی جارحیت میں زخمی ہونے والے پاک فضائیہ اور پاک فوج کے مزید 2 جوان شہید
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارتی فوج کی جانب سے آبادیوں پر حملہ میں ملک کا دفاع کرتے ہوئے زخمی ہونے والے مزید 2 جوان شہید ہوگئے، پاک فوج کے جوان ہسپتال میں زیرِ علاج تھے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی فوج کی بزدلانہ جارحیت کے نتیجے میں زخمی ہونے والے پاک فوج کے مزید 2 جوان شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارتی فوج کی جانب سے آبادیوں پر حملہ میں ملک کا دفاع کرتے ہوئے زخمی ہونے والے مزید 2 جوان شہید ہوگئے، پاک فوج کے جوان ہسپتال میں زیرِ علاج تھے، شہید جوانوں میں آرمی کے حوالدار محمد نوید اور فضائیہ کے سینئر ٹیکنیشن محمد ایاز شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک افواج کے شہداء کی مجموعی تعداد 13 ہوگئی، 78 جوان دوران ڈیوٹی زخمی ہوئے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق شہداء کی عظیم قربانی ان کی جرات، فرض شناسی اور بے مثال حب الوطنی کی لازوال مثال ہے، پاکستان کی مسلح افواج پوری قوم کے ساتھ مل کر ان عظیم شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے، پاکستان کی مسلح افواج شہداء کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کرتی ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے تمام جوانوں کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لئے دعا گو ہیں، شہداء کی قربانی قوم کی یادوں میں ہمیشہ زندہ رہے گی اور آنے والی نسلوں کے لئے باعثِ فخر بنے گی۔