WE News:
2025-08-14@13:51:05 GMT

پاکستان کے زر مبادلہ ذخائر میں اضافہ

اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT

پاکستان کے زر مبادلہ ذخائر میں اضافہ

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک کے زر مبادلہ کے ذخائر کی تفصیلات جاری کردیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاک افغان تعلقات میں بہتری، تجارت 3 گنا بڑھانے کا ہدف

رپورٹ کے مطابق مجموعی سیال ذخائر 09 مئی  2025 کو 15،613.8 ملین ڈالر تھے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی تحویل میں زر مبادلہ ذخائر 10،403.1 ملین ڈالر  ہیں۔ کمرشل بینکوں کی تحویل میں زر مبادلہ کے خالص ذخائر 5،210.

7 ملین ڈالر ہیں۔

بینک کے مطابق زر مبادلہ کے مجموعی سیال ذخائر 15,613.8 ملین ڈالر۔ 09 مئی 2025 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر 71 ملین ڈالر کے اضافے سے 10،403.1 ملین ڈالر ہو گئے۔

مزید پڑھیے: کیا پاکستان نے واقعی معاشی کرشمہ انجام دے دیا؟

13 مئی 2025 کو اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کے ای ایف ایف پروگرام کے تحت 760 ملین ایس ڈی آر (1,023 ملین ڈالر) کی دوسری قسط موصول ہوئی۔

یہ رقم 16 مئی 2025ء کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتے کے لیے اسٹیٹ بینک کے زر مبادلہ ذخائر میں ظاہر کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسٹیٹ بینک آف پاکستان پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر زر مبادلہ ذخائر میں اضافہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسٹیٹ بینک ا ف پاکستان پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر زر مبادلہ ذخائر میں اضافہ زر مبادلہ ذخائر اسٹیٹ بینک ملین ڈالر

پڑھیں:

پاکستان اسٹیل ملز کی زمین پر انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کی منظوری

اسلام آباد:

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے پاکستان اسٹیل ملز کی زمین پر انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس فاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت منعقد ہوا اور اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے۔

کمیٹی نے وزارت صنعت اور پیداوار کی سمری کی منظوری دیتے ہوئے پاکستان اسٹیل ملز کی زمین پر انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کی اجازت دی، اجلاس میں سرکاری انگلش چینل کی اپ گریڈیشن کے لیے پیش کردہ سمری بھی منظور کی گئی۔

ذرائع کے مطابق ای سی سی نے 2.82 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی، اس کے علاوہ چمڑے کی درآمد و برآمد کے لیے ہیلتھ سرٹیفکیٹ کی شرط ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

مزید برآں وزارت موسمیاتی تبدیلی و ماحولیات کے لیے بھی ایک ضمنی تکنیکی گرانٹ کی منظوری دی گئی جو ماحولیاتی منصوبوں کی حمایت کے لیے مختص کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا ہفتے کی چھٹی بند کرنے کا اعلان
  • مہنگائی کو 38 سے  3.2 فیصد تک لانے کے اقدامات کامیاب رہے،  گورنر اسٹیٹ بینک
  • حج درخواستیں جمع کرنے کیلئے مجاز بینک ہفتے کو کھلے رہیں گے، اسٹیٹ بینک
  • پاکستان اسٹیل ملز کی زمین پر انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کی منظوری
  • اماراتی ایئرپورٹس پر مسافروں کی آمد کا نیا ریکارڈ قائم
  • کراچی کو روزانہ 100 ملین گیلن زیادہ پانی دینے کے قابل ہوگئے ہیں، بلاول بھٹو
  • قومی اسمبلی کا اجلاس، پاکستان میں تیل و گیس کے ذخائر پر بحث
  • پاکستان میں تیل و گیس کی دریافت سے متعلق امریکی صدر کے بیان  پر قومی اسمبلی میں بحث
  • پاکستان میں مقامی گیس کے ذخائر تیزی سے کم ہونے کا انکشاف
  • صدر ٹرمپ کا بڑا اقدام، بٹ کوائن کی قیمت میں بہت بڑا اضافہ