سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمٰن—فائل فوٹو

سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ جب غزہ پر حملہ ہوا تو مودی نے اسرائیل کی حمایت کی، پاکستان نے بھارت کو جواب دے دیا، میں تو کہتا ہوں اہلِ غزہ کا بدلہ لے لیا۔

کوئٹہ میں جے یو آئی ف کے ایدھی چوک پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ اجتماعات نے امت کی آواز بن کر دنیا کو بتایا ہے کہ ان کے سر کٹ جائیں گے لیکن جھکیں گے نہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ یواین چارٹر کہتا ہے کہ کوئی ملک دوسرے کے خلاف جارحیت نہیں کر سکتا، اسرائیل نے غزہ میں شہریوں، بچوں و خواتین کو نشانہ بنایا، بھارت نے بھی مساجد کو نشانہ بنایا، بھارت سندھ طاس معاہدے کو ختم نہیں کر سکتا۔

مولانا فضل الرحمٰن کا حکومت سے اے پی سی بلانے کا مطالبہ

جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمٰن نے حکومت سے موجودہ حالات کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) بلانے کا مطالبہ کر دیا۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ مودی نے طاقت کے بل بوتے پر تنازعات حل کرنے کی کوشش کی، ہمارے حکمراں خوابِ غفلت میں سوئے ہوئے تھے، عرب ہوش میں آ جائیں اور اسرائیل کو تسلیم نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ آج ثابت ہو گیا کہ اسرائیل اور بھارت ایک ہیں، حکمراں اجازت دیں تو ہماری فوج اور عوام اسرائیل کی اینٹ سے اینٹ بجا سکتے ہیں، پاکستان بھارت کو جواب دے سکتا ہے تو عرب بھی اسرائیل کو جواب دے سکتے ہیں۔

سربراہ جے یو آئی ف نے کہا کہ حکمراں قومی یکجہتی کو خراب کرنے کی کوشش نہ کریں، مائنز اینڈ منرل بلز سے دو صوبوں کے حقوق کا مسئلہ پیدا ہو گا، بلوچستان کے وسائل کے مالک یہاں کے عوام ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: مولانا فضل الرحم ن جے یو ا ئی ف کو جواب نے کہا

پڑھیں:

واضح ہوگیا بھارت کا دنیا میں کوئی مددگار تھا تو وہ اسرائیل تھا: حافظ نعیم الرحمٰن

امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن—فائل فوٹو

امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ یہ بالکل واضح ہو گیا کہ بھارت کا پوری دنیا میں اگر ساتھی اور مددگار تھا تو وہ اسرائیل تھا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انسانیت کا امن مشرق وسطیٰ کے امن سے مشروط ہے، فلسطینی 100 سال سے بھی زائد عرصے سے اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ فلسطین میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ شہید ہوئے، امریکا کی ذمے داری ہے کہ وہ اسرائیل کو روکے، بھارت بھی اسرائیل کی ٹیکنالوجی پر ہی لڑ رہا تھا لیکن پاکستان نے شکست دی۔

انہوں نے کہا کہ اگر وہ امن چاہتے ہیں، تجارت چاہتے ہیں تو اس جنگ کو روکنا پڑے گا، جواب دینا پڑے گا کہ جب اتنا قتل عام ہو رہا تھا تو امریکا کیا کر رہا تھا، جو احتجاج کر رہے ہیں ان طلباء کو امریکا سے ڈی پورٹ کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ مسلم ممالک کو آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، عالمی عدالت نے نیتن یاہو کو مجرم قرار دیا ہے، اسے گرفتار ہونا چاہیے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں کو زمین سے بے دخل کرتا ہے، کشمیریوں پر ظلم کا نظام قائم کیا گیا ہے یہ سلسلہ ابھی تک رکا نہیں ہے، مسلسل فلسطینیوں کی بستیوں پر قبضہ جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاک فوج نے بھرپور جواب دیکر بھارت کی غلط فہمی دور کردی، جاوید شیخ
  • پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر غزہ کا بدلہ لے لیا، مولانافضل الرحمان
  • پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر غزہ کا بدلہ لے لیا، مولانا فضل الرحمان
  • پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر غزہ کا بدلہ لے لیا، فضل الرحمان
  • واضح ہوگیا بھارت کا دنیا میں کوئی مددگار تھا تو وہ اسرائیل تھا: حافظ نعیم الرحمٰن
  • فلسطینیوں کیلئے کوئٹہ میں کل عظیم الشان ملین مارچ ہو گا: مولانا فضل الرحمٰن
  • مولانا فضل الرحمٰن کی کوئٹہ آمد، دفاع پاکستان و اسرائیل مردہ باد کانفرنس میں شرکت کرینگے
  • مولانا فضل الرحمٰن کا حکومت سے اے پی سی بلانے کا مطالبہ
  • پاکستان کا بھارت کو جواب، ہائی کمیشن کے اہلکار کو ناپسندیدہ قرار دیکر ملک چھوڑنے کی ہدایت