قطر میں جاری بالواسطہ جنگ بندی کے مذاکرات کے باوجود غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 84 افراد شہید ہو چکے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کی صبح سے جبالیہ پناہ گزین کیمپ سمیت شمالی غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 50 افراد شہید کیے گئے، غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ تقریباً 50 افراد جبالیہ اور 10 دیگر جنوبی شہر خان یونس میں شہید ہوئے۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے ان خبروں پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: حماس نے امریکی نژاد اسرائیلی اسیر رہا کردیا، مذاکرات دوبارہ شروع ہونے کی توقع

جبالیہ میں، امدادی کارکنوں نے ہینڈ ٹولز کا استعمال کرتے ہوئے کنکریٹ کے گرے ہوئے سلیبوں کو توڑا، جو صرف سیل فون کیمروں کی روشنی سے روشن تھے، تاکہ ہلاک ہونے والے کچھ بچوں کی لاشیں نکال سکیں۔

الجزیرہ کے مطابق اسرائیل ایک ’منظم اور تیز فوجی فضائی مہم‘ جاری رکھے ہوئے ہے، جس میں بنیادی طور پر رہائشی مکانات کو نشانہ بنایا جاتا ہے تاکہ خاندانوں کو ان علاقوں کو چھوڑنے اور عارضی خیموں میں رہنے پر مجبور کیا جا سکے، جو اسرائیل کو شمالی غزہ سے بے گھر کرنے کے کسی بھی منصوبے کو آسان بنائے گا۔

’یہ ایک بہت ہی ڈرامائی حقیقت ہے اور یہ اس انسانی نقصان کی شدت کو واضح کرتا ہے جو شمالی غزہ میں بچوں اور بے گھر ہونے والے خاندانوں کو گزشتہ ہفتے کے دوران برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔‘

مزید پڑھیں: معاہدے کے باوجود اسرائیل کی بمباری جاری، غزہ میں 183 بچوں سمیت مزید 436 افراد شہید

اسرائیل کی بمباری میں ایک مختصر وقفے کے دوران اسرائیلی نژاد امریکی اسیر ایڈن الیگزینڈر کی رہائی کے ایک دن بعد، یہ حملے ایسے وقت میں ہوئے جب ایک اسرائیلی وفد قطری دارالحکومت دوحہ میں موجود تھا، جہاں قطر، مصر اور امریکا کے ذریعے سہ فریقی ثالثی کے ذریعے حماس کے ساتھ بالواسطہ جنگ بندی کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔

بدھ کے روز، صدر ٹرمپ کے مشرقِ وسطیٰ کے ایلچی، اسٹیو وِٹکوف کا کہنا تھا کہ جنگ بندی اور محصور علاقے میں داخل ہونے والی امداد کی بحالی سمیت دونوں لحاظ سے جنگ بندی کے مذاکرات میں ’تمام محاذوں پر‘ بڑی پیش رفت ہو رہی ہے۔

اسٹیو وٹکوف نے تفصیلات بتائے بغیر کہا کہ انہیں جلد ہی کسی مثبت اعلان کی امید ہے، اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے منگل کے روز اس بات کا اعادہ کیا تھا کہ اگر جنگ بندی کا معاہدہ طے پا جائے تو بھی اسرائیل غزہ میں اپنی فوجی مہم ختم نہیں کرے گا۔

مزید پڑھیں:

غزہ کے محکمہ صحت کے حکام کے مطابق اکتوبر 2023 سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 52,908 افراد شہید ہو چکے ہیں، اسرائیلی حملوں نے غزہ کا زیادہ تر شہری منظر نامہ تباہ کرتے ہوئے 90 فیصد سے زائد آبادی کو بے گھر کر دیا ہے۔

الجزیرہ کے مطابق اسرائیل نے 7 اکتوبر 2023 کو جنوبی اسرائیل پر حماس کے زیرقیادت حملے کے جواب میں اپنی فوجی مہم کا آغاز کیا، جس میں کم از کم 1,139 اسرائیلی ہلاک ہوئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسرائیل اسرائیلی حملوں میں اسرائیلی حملے جنگ بندی دوحہ غزہ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسرائیل اسرائیلی حملوں میں اسرائیلی حملے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں افراد شہید کے مطابق

پڑھیں:

بھارتی حملوں میں 40 شہری اور 11 فوجی جوان شہید ہوئے، معرکہ حق کی تفصیلات جاری

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے انڈیا کی جارحیت کے دوران معرکہ حق کے شہدا اور زخمیوں کی تفصیلات جاری کردی گئی ہیں۔

پاک فوج کے مطابق 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارت نے پاکستان کے خلاف بلا اشتعال حملے کیے جس میں بچوں، بزرگوں اور خواتین سمیت شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔

آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق ان حملوں میں 40 شہری شہید ہوئے جن میں 7 خواتین اور 15 بچے شامل ہیں۔ بھارتی حملوں کے نتیجے میں 10 خواتین اور 27 بچوں سمیت 121 شہری زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے: وزیر اعظم کا ہرسال 10 مئی کو یوم معرکہ حق منانے، شہدا و زخمیوں کے لیے پیکج کا اعلان

بیان کے مطابق ان حملوں کا جواب افواجِ پاکستان نے معرکہ حق کے نام سے زبردست جوابی کارروائی کی صورت میں دیا جس میں آپریشن بنیان مرصوص کے تحت کارروائیاں کی گئیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مادر وطن کی حفاظت کرتے ہوئے افواج پاکستان کے 11 جوان شہید جبکہ 78 زخمی ہوئے۔

شہدا میں آرمی کے نائیک عبدالرحمان، لانس نائیک دلاور خان، لانس نائیک اکرام اللہ، نائیک وقار خالد، سپاہی محمد عدیل اکبر اور سپاہی نثار شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص: بھارت کی سرسہ ائیر فیلڈ تباہ کر دی گئی

پاک فضائیہ کے شہدا میں اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف، چیف ٹیکنیشن اورنگزیب، سینیئر ٹیکنیشن نجیب، کارپورل ٹیکنیشن فاروق اور سینیئر ٹیکنیشن مبشر شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاک فوج قوم کے ساتھ مل کر شہدا کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے جبکہ زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعا گو ہے۔

 پاک فوج نے ملک کی سالمیت اور بقا کے خلاف کسی بھی جارحیت کا بھرپور انداز میں جوب دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

CASUALITY INDIA ATTACK PAKISTAN 2025

متعلقہ مضامین

  • غزہ میں اسرائیلی فوج کے تازہ حملوں میں 94 افراد ہلاک
  • غزہ پر اسرائیل کے فضائی اور زمینی حملوں میں تیزی، 140 سے زیادہ فلسطینی شہید
  • غزہ پر اسرائیل کا خوفناک حملہ، 28 فلسطینی شہید، یورپی اسپتال کے قریب 9 بنکر بسٹر بم گرائے گئے
  • غزہ پر اسرائیل کا بد ترین حملہ، بمباری سے کئی مقامات پر زمین پھٹ گئی، 28 فلسطینی شہید
  • گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ پر حملوں میں 35 افراد شہید
  • بھارتی حملوں میں 40 پاکستانی شہری اور 11 فوجی جوان شہید ہوئے، آئی ایس پی آر
  • غزہ، اسپتال پر اسرائیلی حملے میں مزید ایک صحافی شہید
  • بھارتی حملوں میں 40 شہری اور 11 فوجی جوان شہید ہوئے، معرکہ حق کی تفصیلات جاری
  • 6 اور 7 مئی کی رات بھارتی حملوں میں 40 شہری شہید ہوئے: آئی ایس پی آر