بھارتی جارحیت کے جواب میں پاک فوج نے دشمن کے دانت کھٹے کردیئے اور پوری قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن گئی۔ شوبز ستارے بھی اپنے وطن اور افواج سے محبت میں کسی سے کم نہیں۔

نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں معروف اداکار جاوید شیخ نے بہادر اور دلیر پاک فوج کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایک بار پھر ہمارا سر فخر سے بلند ہوگیا۔

جاوید شیخ نے ملکی حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایک قوم بننے کی شدید ضرورت تھی اور بھارت نے یہ موقع فراہم کردیا۔

اداکار نے کہا کہ دشمن کے حملے نے پوری کو متحدہ کردیا۔ ہر شخص آپس کے اختلافات کو بھلا کر ملک کے لیے یکجا ہوگیا۔

انھوں نے مزید کہا بھارت نے ہمیں کمزور سمجھ کر بلوچستان اور گلگت بلتستان کی بات کی لیکن پاک فوج کے بھرپور جواب نے بھارت کی یہ غلط فہمی دور کردی۔

جاوید شیخ نے مزید کہا کہ یہ جنگ صرف پاکستان کی نہیں بلکہ اسلام کی جنگ بھی تھی۔ بھارت کو اسرائیل کی مدد حاصل تھی۔

اداکار جاوید شیخ نے کہا کہ دنیا نے دیکھ لیا جس پاکستان کو کمزور سمجھا جا رہا تھا اس نے اپنی حکمت عملی اور جرات سے سب کو حیران کردیا۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: جاوید شیخ نے پاک فوج کہا کہ

پڑھیں:

پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھیں گے، چین

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) چین کا کہنا ہےکہ پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھیں گے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے چین کے سفیر نے ملاقات کی اور انسداد دہشت گردی اور سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

چین کے سفیر نے اسلام آباد میں خودکش حملےکی مذمت کی اور  قیمتی جانوں کے ضیاع  پر اظہار تعزیت  کیا۔چینی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ بھر پور  تعاون جاری رکھیں گے۔اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ  محسن نقوی  نےکہا کہ  پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ملک ہے، پاک چین تعلقات باہمی اعتماد و احترام پر مبنی ہیں ۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔

اقبال سنگھیڑا کو ایک معروف یوٹیوبر کے ساتھ والی بیرک میں رکھا گیا تھا، اجمل جامی کا دعویٰ

مزید :

متعلقہ مضامین

  • بلائنڈ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاکستانی اور بھارتی کھلاڑیوں نے مثال قائم کردی
  • مداح کے ’بھائی‘ کہنے پر فہد مصطفیٰ کے دلچسپ ردعمل کی ویڈیو وائرل
  • سندھ: 4 برس کے دوران کاروکاری قرار دیکر 466 خواتین سمیت 595 افراد قتل
  • لسانیات کا چورن بیچنے والے ہمیشہ روتے ہی رہیں گے‘سعدیہ جاوید
  • پی ٹی آئی کا 27 ویں ترمیم کیخلاف بھرپور آواز اٹھانے کا فیصلہ
  • پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھیں گے، چین
  • بنگلادیش نے بھارت سے شیخ حسینہ کی حوالگی کا مطالبہ کردیا
  • ’مجھے بھائی تو نہ کہیں‘، فہد مصطفیٰ کی خاتون کے ساتھ دلچسپ ویڈیو وائرل
  • لسانیات کا چورن بیچنے والے ہمیشہ روتے ہی رہیں گے، سعدیہ جاوید
  • لسانیات کا چورن بیچنے والے ہمیشہ روتے ہی رہیں گے: سعدیہ جاوید کا مصطفیٰ کمال کی پریس کانفرنس پر ردِعمل