City 42:
2025-07-01@10:12:25 GMT

کوئٹہ کے نواحی علاقوں میں زلزلے کے شدیدجھٹکے

اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT

ویب ڈیسک: کوئٹہ کے نواحی علاقوں میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.1 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 38 کلومیٹر تھی۔ مرکز نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 69 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع تھا۔

تاحال زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی  تاہم، شہریوں کو ممکنہ آفٹر شاکس سے محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی زون 169 کا پاک افواج کے حق میں مظاہرہ

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے،شہریوں میں خوف و ہراس

پنجاب کے دارالحکومت لاہور سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جب کہ شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

پی ڈی ایم اے کو پنجاب کے تمام اضلاع سے زلزلے کے بارے میں ابتدائی رپورٹ بھی موصول ہوگئی جس کے مطابق  لاہور، سمیت پنجاب کے دیگر  علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب نے کہا کہ قصور اوکاڑہ شیخوپورہ مرید کے اور پنجاب کے دیگر اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، پنجاب بھر کی انتظامیہ عمارتوں کی چیکنگ میں مصروف ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے  نے کہا کہ زلزلہ کے آفٹر شاکس سے نمٹنے کے لیے مشینری اور عملے کو الرٹ رکھا گیا ہے، پی ڈی ایم اے کے پراونشل کنٹرول روم سمیت پنجاب بھر کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز 24/7 الرٹ ہیں۔

ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہا کہ زلزلہ سے نقصانات کی اطلاع پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر دی جا سکتی ہے۔ 

 زلزلہ پیماہ مرکز کے مطابق  لاہور زلزلہ محور لاہورسے25 کلومیٹر دور ساؤتھ  تھا، لاہور میں زلزلے کی گہرائی ساڑھے 14 کلومیٹر زیر زمین بتائی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس
  • لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے،شہریوں میں خوف و ہراس
  • لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلہ، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے‎
  • لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
  • لاہور میں زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا
  • بلوچستان کے علاقے ژوب میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.8 ریکارڈ
  • ضلع موسیٰ خیل اور بارکھان میں زلزلہ، 100 مکانات تباہ، 5افراد زخمی
  • بلوچستان میں 5.5 شدت کا زلزلہ، مکانات منہدم ہونے سے 3 افراد زخمی
  • بلوچستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے
  • بلوچستان، موسیٰ خیل میں 5.5 شدت کا زلزلہ، گھروں کو نقصان