بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ اور سیاستدان کنگنا رناوت نے سماجی رابطوں کی سائیٹ ایکس پر ایک پوسٹ کی جسے بعد میں انہیں ڈیلیٹ کرنا پڑ گیا بلکہ سرِعام وضاحت بھی دینا پڑی۔

کنگنا رناوت کی یہ پوسٹ اس خبر کے رد عمل میں تھی کہ ٹرمپ نے ایپل کے سی ای او ٹم کک کو بھارت میں پروڈکشن یونٹ قائم کرنے سے منع کر دیا ہے۔ اپنی ڈیلیٹ کی گئی پوسٹ میں کنگنا رناوت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارتی وزیر اعظم مودی کا موازنہ کیا تھا۔

کنگنا کا کہنا تھا کہ ٹرمپ امریکی صدر ہیں مگر دنیا میں سب سے زیادہ جس لیڈر کو پسند کیا جاتا ہے وہ بھارتی وزیراعظم مودی ہیں، یہ ٹرمپ کی دوسری جبکہ مودی کی تیسری ٹرم ہے، ٹرمپ ایلفا میل ہیں مگر مودی ایلفا میل کے بھی باپ ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ یہ ذاتی حسد ہے یا سفارتی عدم تحفظ؟

اداکارہ کی یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تاہم ان کو اندازا نہیں تھا کہا اس پوسٹ سے ان کی اپنی ہی پارٹی ناراض ہو جائے گی۔ کنگنا نے یہ پوسٹ ڈیلیٹ کی اور اس پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نندا جی نے مجھے کال کی اور اس ٹوئٹ کو ڈیلیٹ کرنے کا کہا جو میں نے ٹرمپ کے حوالے سے کی تھی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ انھوں نے یہ پوسٹ اس لیے کی تھی کہ ٹرمپ نے ایپل کے سی ای او ٹم کک کو ایپل کی مصنوعات بھارت میں مینوفیکچر نہ کرنے کا کہا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے اپنی یہ ذاتی رائے ظاہر کرنے پر افسوس ہے، اور ہدایت کے مطابق میں نے فوری طور پر اسے انسٹاگرام سے بھی حذف کر دیا ہے۔

Respected national president Shri @JPNadda ji called and asked me to delete the tweet I had posted regarding Trump asking Apple CEO Tim Cook not to manufacture in India.


I regret posting that very personal opinion of mine, as per instructions I immediately deleted it from…

— Kangana Ranaut (@KanganaTeam) May 15, 2025

بالی ووڈ اداکارہ کی ڈیلیٹ کی گئی پوسٹ کا صارفین نے اسکرین شاٹ شیئر کرنا شروع کر دیا اور ان پر خوب تنقید کی۔ ایک ایکس صارف کنگنا رناوت کی ڈیلیٹ کی گئی پوسٹ کا سکرین شاٹ سیئر کرتے ہوئے تبصرہ کیا کہ کنگنا رناوت نے یہ پوسٹ ڈیلیٹ کر دی ہے اور انہوں نے ثابت کر دیا کہ وہ بھارت کی سب سے کم عقل رکن پارلیمنٹ ہیں۔

Kangana Ranaut has deleted this tweet.

Day by day, she is proving that she is India’s first low IQ MP ???????? pic.twitter.com/aWpAh1ejcj

— Dr Nimo Yadav 2.0 (@DrNimoYadav) May 15, 2025

 موہت چوہان لکھتے ہیں کہ کنگنا رناوت نے صرف دو ٹویٹس میں پوری بی جے پی اور وزیراعظم کو بے نقاب کر دیا ہے۔ انہوں نے طنزاً لکھا کہ لگتا ہے کہ کنگنا رناوت کو راہول گاندھی نے بی جے پی میں پلانٹ کیا ہے۔

Kangana Ranaut exposed entire BJP in just two tweets.

She also exposed so-called vishwaguru Prime Minister.

I think @KanganaTeam has been planted in the BJP by Rahul Gandhi.???? pic.twitter.com/F9EUDyVjpj

— Mohit Chauhan (@mohitlaws) May 15, 2025

معروف بھارتی یوٹیوبر دھرو راٹھی نے کنگنا رناوت سے سوال کیا کہ آپ کی پارٹی نے یہ ٹویٹ ڈیلیٹ کرنے کا کیوں کہا؟ کیا آپ کی پارٹی بی جے پی ڈونلڈ ٹرمپ سے ڈرتی ہے؟

Why do you think he asked you to do that?

Is your party BJP afraid of Donald Trump?

— Dhruv Rathee (@dhruv_rathee) May 15, 2025

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ایپل بی جے پی ڈونلڈ ٹرمپ کنگنا رناوت مودی

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایپل بی جے پی ڈونلڈ ٹرمپ کنگنا رناوت کنگنا رناوت نے ڈیلیٹ کی انہوں نے ڈیلیٹ کر یہ پوسٹ کر دیا

پڑھیں:

مچل جانسن کے آئی پی ایل مخالف بیان پر بھارتی میڈیا تلملا اُٹھا

انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) سے متعلق سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل جانسن کے بیان پر بھارتی میڈیا تلملا اُٹھا۔

سابق آسٹریلوی کرکٹر مچل جانسن نے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) پر الزام عائد کیا کہ بیرون ملک مقیم کھلاڑیوں پر ٹورنامنٹ کے بقیہ میچز کھیلنے کیلئے دباؤ ڈال جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر مجھے بھارت واپس جانے اور ٹورنامنٹ مکمل کرنے کا فیصلہ کرنا ہوتا تو میرا جواب "نہیں" ہوتا کیونکہ زندگی سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے، کسی پر بھی اس کیلئے زورزبردستی نہیں کرنا چاہیے۔

مزید پڑھیں: کیا آئی پی ایل نہ کھیلنے والے غیر ملکیوں کو جرمانہ ہوگا؟

مچل جانسن نے کہا کہ اگر غیر ملکی کھلاڑی خود کو محفوظ نہیں سمجھ رہے تو آئی پی ایل انتظامیہ کو لیگ کو آگے بڑھا کر دوسری ونڈو تلاش کرنی چاہیے۔

مزید پڑھیں: دھرم شالہ کا خوف نہ نکل سکا، اسٹارک کا بھارت جانے سے انکار

سابق کرکٹر نے کہا کہ انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کو مالی نقصان بہرحال برداشت کرنا پڑے گا۔

واضح رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے بعد سیکیورٹی خدشات کے باعث غیر ملکی پلئیرز ہندوستان جانے سے کترا رہے ہیں جبکہ پی ایس ایل کے بقیہ میچز کیلئے نامور اسٹار نے اپنی آمد کا اعلان کرکے آئی پی ایل کی ریٹنگ کو شدید نقصان پہنچادیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ریاستی مخالف سرگرمیوں کی روک تھام کیلئےواٹس ایپ نمبر جاری
  • مچل جانسن کے آئی پی ایل مخالف بیان پر بھارتی میڈیا تلملا اُٹھا
  • العيالہ: متحدہ عرب امارات میں ٹرمپ کی آمد پر بال لہراتی لڑکیوں کا روایتی عرب رقص تنقید کی زد میں کیوں؟
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے متعلق پوسٹ ، کنگنا رناوت کو معافی مانگنا پڑ گئی
  • ‘اب کی بار ٹرمپ سرکار مہم چلانے والے مودی خاموش کیوں؟’، بھارت میں ٹرمپ اور مودی کے خلاف غصہ شدت اختیار کرگیا
  • بھارت پر حملے سے قبل آرمی چیف نے نماز فجر کی امامت کروائی، یہ لمحات رقت آمیز تھے، خواجہ آصف
  • بھارت پر حملے سے قبل آرمی چیف نے نماز فجر کی امامت کروائی، یہ لمحات رقت آمیز تھے، خواجہ آصف
  • بھارت پر حملے سے قبل آرمی چیف نے نماز فجر کی امامت کروائی، یہ لمحات رقت آمیز تھے، خواجہ آصف
  • صدر ٹرمپ کا دورۂ سعودی عرب: محمد بن سلمان کو “بے مثال رہنما” قرار دے دیا