یوٹیوب پر زلمی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق پاکستانی کپتان بابر اعظم نے اینکر کی درخواست پر ورلڈ ٹی20 الیون کے لیے اپنے کرکٹرز کے نام گنوائے، جن میں 2 پاکستانی اور 2 ہی بھارتی بیٹسمین کو شامل کیے گئے ہیں۔

ورلڈ ٹی20 الیون کے لیے سب سے پہلے بابر اعظم نے سابق بھارتی کپتان اور اوپنر روہت شرما  کا نام لیا اور اسی سانس میں پاکستانی وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان اور فخر زمان کو بھی نہیں بھولے، ان کے چوتھے پسندیدہ کرکٹر ایک اور بھارتی مڈل آرڈر بیٹسمین سوریاکمار یادیو نکلے۔

یہ بھی پڑھیں:

سابق پاکستانی کپتان بابر اعظم نے ٹی20 کرکٹ کے فارمیٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے انگلینڈ کے جارحانہ بیٹسمین جوس بٹلر اور جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے جارحانہ مڈل آرڈر بیٹسمین ڈیوڈ ملر کا بھی انتخاب کیا۔

اپنی یادداشت کو ٹٹولتے ہوئے بابر اعظم نے جنوبی افریقی آل راؤنڈر مارکو جینسن کا بھی نام لیا، جس کے بعد ورلڈ ٹی20 الیون کے بولنگ اسکواڈ میں ان کا پراعتماد انتخاب افغان اسپنر راشد خان ٹھہرے، آسٹریلوی فاسٹ بولرز پیٹ کمنز اور مچل اسٹارک اور انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے رائٹ آرم فاسٹ بولر مارک ووڈ بابر اعظم کے منتخب کردہ پیس اٹیک کا حصہ بنتے نظر آئے۔

مزید پڑھیں:

بابر اعظم کی جانب سے ورلڈ ٹی20 الیون کے کرکٹرز کا انتخاب پورا ہونے پر اینکر نے اسے خوبصورت قرار دیتے ہوئے زبردست پلیئنگ الیون منتخب کرنے پر بابر اعظم کو سراہا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

پڑھیں:

صمود فلوٹیلا میں شامل پاکستانی سینیٹر مشتاق سے رابطہ منقطع، حکومت حفاظت یقینی بنائے: اہلیہ

صمود فلوٹیلا میں شامل پاکستانی سینیٹر مشتاق سے رابطہ منقطع، حکومت حفاظت یقینی بنائے: اہلیہ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 October, 2025 سب نیوز

غزہ میں انسانی امداد پہنچانے کی غرض سے روانہ گلوبل صمود فلوٹیلا بحری بیڑے میں شامل سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی اہلیہ نے کہا ہے کہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب دو بج کر 40 منٹ کے بعد سے ان کا اپنا شوہر سے رابطہ منقطع ہو گیا۔
انہوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ عالمی فورمز کے ذریعے مشتاق احمد کی واپسی کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں۔
اسرائیلی افواج فلوٹیلا میں شامل کئی کشتیوں پر بدھ کے روز سوار ہو کر انہیں ایک اسرائیلی بندرگاہ پر لے گئی تھیں۔ روئٹرز کی طرف سے تصدیق شدہ اسرائیلی وزارت خارجہ کی ایک ویڈیو میں، فلوٹیلا کی سب سے نمایاں مسافر گریٹا تھنبرگ، فوجیوں کے گھیرے میں ڈیک پر بیٹھی ہوئی نظر آئیں۔
اسرائیلی وزارت خارجہ نے ایکس پر لکھا: ’حماس-صمود فلوٹیلا کی کئی کشتیوں کو بحفاظت روکا گیا ہے اور ان کے مسافروں کو ایک اسرائیلی بندرگاہ پر منتقل کیا جا رہا ہے۔‘
مشتاق احمد کی اہلیہ حمیرا طیبہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آخری مرتبہ گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ’ہماری کشتی اسرائیلی محاصرے میں ہے، لوگوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے مگر ابھی ہماری باری نہیں آئی۔ یہی لگ رہا ہے کہ عنقریب ہمیں بھی گرفتار کر لیا جائے گا۔ اس گفتگو کے بعد ان کا نمبر بند مل رہا ہے۔‘
سوشل میڈیا پر خبریں زیر گردش ہیں کہ اسرائیلی فورسز نے سینیٹر مشتاق کو حراست میں لے لیا ہے، جس پر ان کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ ’یقینی طور پر اس وقت یہ نہیں کہہ سکتے کہ وہ گرفتار ہو گئے ہیں یا ابھی تک کشتی میں ہیں مگر چونکہ ہمارا رابطہ ان سے منقطع ہو گیا ہے اس لیے زیادہ گمان اسی بات کا ہے کہ وہ اسرائیلی حراست میں ہیں۔‘
تقریباً 45 کشتیوں پر مشتمل گلوبل صمود فلوٹیلا پر ماحولیاتی مہم چلانے والی سویڈن کی شہری گریٹا تھنبرگ بھی سوار ہیں۔
فلوٹیلا گذشتہ ماہ سپین سے روانہ ہوا تاکہ فلسطینی علاقے کی اسرائیلی ناکہ بندی توڑی جا سکے، جہاں اقوام متحدہ کے مطابق قحط پڑ چکا ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اسرائیلی بحریہ نے بدھ کو فلوٹیلا کو روکتے ہوئے خبردار کیا کہ وہ ان پانیوں میں داخل نہ ہوں جو اسرائیل کے مطابق اس کی ناکہ بندی کے دائرے میں آتے ہیں۔

تاہم فلوٹیلا کے منتظمین کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے روکے جانے کے باوجود زیادہ تر جہاز جمعرات کی صبح تک اپنی منزل کی جانب بڑھ رہے ہیں اور رکاوٹوں کے باوجود غزہ کی پٹی کے ساحل کے قریب پہنچ گئے۔
مشتاق احمد کی اہلیہ نے بتایا کہ ’ہم نے قومی سطح پر ہر فورم پر آواز اٹھا کر حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ میرے شوہر اور قافلے میں شامل دیگر پاکستانیوں کی حفاظت یقینی بنائی جائے۔
’ہم نے وزارت خارجہ کو ایک خط تحریر کیا ہے، ایوان بالا میں قرارداد پیش کی ہے اور اس کے ساتھ اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایک پٹیشن بھی فائل کر رکھی ہے۔‘
جماعت اسلامی کی رہنما اور سابق سینیٹر مشتاق کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ ’چاہتے ہیں کہ ہماری حکومت عالمی فورمز کے ذریعے قافلے کی حفاظت یقینی بنوائے مگر اس مقصد کے لیے اسرائیل سے براہ راست رابطہ نہ کرے کیونکہ یہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کے مترادف ہو گا۔‘
خیال رہے کہ پاکستان نے جمعرات کو غزہ کے لیے امداد لے جانے والے کشتیوں کے قافلے گلوبل صمود فلوٹیلا کو اسرائیل کی جانب سے روکے جانے کو جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے فلسطینیوں تک امداد کی بلاتعطل ترسیل کا مطالبہ کیا ہے۔
پاکستانی دفتر خارجہ نے جمعرات کو جاری کیے گئے بیان میں کہا کہ انسانی امداد کی دانستہ رکاوٹ چوتھے جنیوا کنونشن کے تحت بطور قابض طاقت اسرائیل کی ذمہ داریوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
’یہ قابلِ مذمت اقدام اسرائیل کی جارحیت کے تسلسل اور غزہ کی غیرقانونی ناکہ بندی کا حصہ ہے، جس نے 20 لاکھ سے زائد فلسطینیوں کے لیے شدید انسانی مصائب اور محرومیوں کو جنم دیا ہے۔‘
اس سے قبل ایکس پر پوسٹ کیے گئے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے گلوبل صمود فلوٹیلا کو روکے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا تھا: ’اس فلوٹیلا میں 44 ممالک کے 450 سے زائد امدادی کارکن سوار تھے، جنہیں اسرائیلی افواج نے غیرقانونی طور پر حراست میں لے لیا۔ ان بے لوث کارکنان کا واحد ’جرم‘ یہ تھا کہ وہ بے کس اور مظلوم فلسطینی عوام کے لیے امداد لے جا رہے تھے۔‘

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمسلسل اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی آگئی جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ چیلنج کر دیا سیلاب پر فوری امداد نہیں مانگیں گے، کوشش ہے اپنے زور بازو پر معاملات ٹھیک کریں: وزیر خزانہ آزاد کشمیر: عوامی ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کیلئے حکومتی مذاکراتی ٹیم مظفر آباد پہنچ گئی آزاد کشمیر میں احتجاج کرنے والے مقبوضہ کشمیرکی 3 نسلوں کی جدوجہد پر غورکریں: خواجہ آصف اسرائیل کے حوالے سے کوئی فیصلہ کیا نہ کرنے جا رہے ہیں، قائم مقام صدر سی ڈی اے کا ملٹی پروفیشنلز ہاؤسنگ سوسائٹی کو شوکاز نوٹس، 17 سال بعد بھی ترقیاتی کام مکمل نہ ہونے پر کارروائی کا عندیہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • بابر اعظم کا پاکستانی ٹیم کے لئے اہم پیغام، کرکٹ کی اصل اہمیت بتا دی۔
  • ویمنز ورلڈ کپ:بھارتی میڈیا نے ایک اورسیاسی تنازع کھڑا کر دیا
  • پاک برطانیہ فلم فیسٹیول، دوسرا ایڈیشن 11،12 اکتوبر کو لندن میں ہوگا
  • کھیل میں سیاست، بھارت کے اس عمل سے قبل دونوں ممالک کے کھلاڑی کیسے ملتے تھے، خوبصورت ویڈیو وائرل
  • انٹرنیشنل لیگ ٹی20 آکشن، پاکستانی کھلاڑی فخر زمان اور نسیم شاہ 80 ہزار ڈالر میں منتخب
  • ٹی 20 ورلڈ کپ 2026: نمیبیا اور زمبابوے نے کوالیفکیشن حاصل کر لی
  •   پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی رینکنگ میں  بہتری ریکارڈ، ٹاپ 100 میں شامل ہو کر 96 ویں نمبر پر آ گیا 
  • صمود فلوٹیلا میں شامل پاکستانی سینیٹر مشتاق سے رابطہ منقطع، حکومت حفاظت یقینی بنائے: اہلیہ
  • ورلڈ ای ایس جی سمٹ کا کامیاب انعقاد، پاکستان کا عالمی سطح پر مثبت کردار اجاگر
  • اینڈرے فلیچر آئی ایل ٹی 20میں سب سے مہنگے کھلاڑی قرار،پاکستانی فخر زمان اور نسیم شاہ بھی نمایاں