’والدہ کی بےعزتی کرنے پر شرم آنی چاہیے‘، جویریہ سعود تنقید کی زد میں
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
پاکستانی اداکارہ و ٹی وی میزبان جویریہ سعود کو ٹی وی پروگرام کے دوران ہنس ہنس کر والدہ کے بارے میں مضحکہ خیز بیانات دینے پر تنقید کا سامنا ہے۔
اداکارہ جویریہ سعود والدہ کے ہمراہ نجی ٹی وی کے شو میں شریک ہوئیں اور والدہ سے متعلق کئی سوالات کے جوابات دیے۔ ایک سوال کے جواب میں جویریہ کا کہنا تھا کہ ’میں امی کے ساتھ حیدر آباد گئی تھی وہاں میں نے ان کے ساتھ 2 دن گزارے جس کے بعد کہا کہ بھابھیوں کو سلام ہے‘۔اور پھر اداکارہ زور زور سے ہنسنے لگیں۔
انہوں نے بتایا کہ ایک بار وہ اپنی والدہ کےپاس رہنے گئیں تو والدہ سے پوچھا کہ دن کے 12 بج رہے ہیں انہوں نے بھابھیوں کو کیوں نہیں اٹھایا؟ جس پر والدہ نے کہا کہ چھٹی کا دن ہے، وہ سوئی ہوئی ہیں، اس لیے انہوں نے انہیں نہیں اٹھایا۔ جویریہ سعود والدہ کی تعریفیں کرتے ہوئے زور زور سے ہنستی رہیں۔
والدہ نے جویریہ سعود کی باتوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھابیوں کو کیوں سلام؟ وہ تو روٹیاں بناتے ہی اپنے کمروں میں چلی جاتی ہیں، میرے ساتھ رہتی کب ہیں؟
ان کی والدہ کے ساتھ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اداکارہ پر خوب تنقید کی گئی۔ کئی صارفین کا کہنا تھا کہ اداکارہ نے اپنی والدہ کی بے عزتی کی ہے۔ جبکہ ایک صارف نے کہا کہ والدہ نے بےعزتی کرنے پر آپ کو شرم آنی چاہیے۔
کئی صارفین نے کہا کہ جویریہ کو ہنسنے کا طریقہ سیکھنا چاہیے۔ اتنے بلند قہقہے تو فرمائشی اور مصنوعی لگتے ہیں بالکل کپل شرما کے شو کی طرح۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستانی ڈرامے جویریہ سعود وائرل ویڈیو.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستانی ڈرامے جویریہ سعود وائرل ویڈیو جویریہ سعود والدہ کے کہا کہ
پڑھیں:
ذیابیطس مریضوں کو تربوز سے اجتناب کیوں کرنا چاہیے؟
ذیابیطس کے مریضوں کو تربوز کھانے میں احتیاط برتنی چاہیے کیونکہ اگرچہ یہ ایک صحت مند، پانی سے بھرپور پھل ہے لیکن اس کے اندر موجود قدرتی شکر اور گلائسیمک انڈیکس ذیابیطس کے مریضوں پر منفی اثر ڈال سکتا ہے۔
تربوز کا گلائسیمک انڈیکس تقریباً 72 ہے جو اسے تیزی سے شوگر بڑھانے والا پھل بناتا ہے ۔زیادہ گلائسیمک انڈیکس والے کھانے خون میں گلوکوز کی سطح کو تیزی سے بڑھاتے ہیں، جو ذیابیطس کے مریضوں کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے۔
دوسری جانب تربوز کا گلائسیمک لوڈ کم ہوتا ہے (تقریباً 5 فی 100 گرام) لیکن اگر زیادہ مقدار میں کھایا جائے تو یہ شوگر لیول پر اثرانداز ہو سکتا ہے۔ تربوز میں جو قدرتی مٹھاس پائی جاتی ہے ، وہ فرکٹوز ہے جو اگر بڑی مقدار میں لیا جائے تو انسولین کے مؤثر عمل کو متاثر کر سکتا ہے۔ خاص طور پر ٹائپ 2 ذیابیطس میں، جسم شوگر کو مؤثر طریقے سے استعمال نہیں کر پاتا۔