19مئی سے جعلی اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن شروع ہوگا: مصطفیٰ کمال
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
---فائل فوٹو
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ 19 مئی سے جعلی اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا جارہا ہے، ملک بھر میں مارکیٹ سرویلنس، خفیہ شکایات پر چھاپے مارے جائیں گے۔
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کی زیر صدارت صوبائی وزرائے صحت کا اجلاس ہوا جس میں وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر اور وزیر صحت سندھ عذرا افضل پیچوہوا شریک ہوئیں۔
اجلاس میں جعلی اور غیر معیاری ادویات کے خاتمے کےلیے جاری اقدامات اور کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔
ترجمان وزارت صحت نے بتایا کہ وفاقی وزیر صحت کی قیادت میں کارروائیوں کا آغاز کیا جارہا ہے۔
وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ خدا کی مخلوق کے کام آنا سب سے بڑی عبادت ہے۔
ترجمان کے مطابق وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا کہ 19 مئی سے جعلی اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا جارہا ہے، ملک گیر مہم کا آغاز نیشنل ٹاسک فورس 2025ء کی بحالی سے کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں وسیع انسپیکشن اور کارروائیاں دوبارہ شروع ہوں گی۔ وفاق، صوبے، کسٹمز، ایف آئی اے اور دیگر ادارے مل کر مہم کو آگے بڑھائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ دوا ساز فیکٹریوں اور ڈسٹری بیوشن نیٹ ورکس کی سخت نگرانی کی جائے گی۔ شہریوں کو جعلی ادویات کی پہچان اور شکایت درج کروانے کے ٹولز فراہم کیے جائیں گے۔
وزیر صحت نے کہا کہ ڈریپ ایک موبائل ایپ متعارف کروارہا ہے جو مختلف سہولتیں فراہم کرے گا، بار کوڈ اسکیننگ کے ذریعے ادویات کی فوری تصدیق جعلی یا اصلی کو یقینی بنایا جائے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مشکوک سفری دستاویزات کی بنیاد پر مسافر آف لوڈ
کراچی:ایف آئی اے امیگریشن نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر امیگریشن کلیئرنس کے دوران ایک مسافر کمیل عباس کو مشکوک سفری دستاویزات کی بنیاد پر آف لوڈ کردیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق تفصیلی جانچ کے دوران مسافر کے پاسپورٹ پر مشتبہ جعلی مہریں پائی گئیں۔ مشتبہ مہروں کی تصدیق انٹیگریٹڈ بارڈر مینجمنٹ سسٹم (IBMS) کے ذریعے کی گئی، تاہم متعلقہ آمد و روانگی کا کوئی ریکارڈ دستیاب نہ ہونے پر مہروں کے جعلی ہونے کا شبہ مزید مضبوط ہو گیا۔
ترجمان کے مطابق ابتدائی پوچھ گچھ کے دوران مسافر نے بیان دیا کہ اس نے اپنا پاسپورٹ اپنے دوست نعیم کے حوالے کیا تھا، جو اس وقت ملائیشیا میں مقیم ہے اور مبینہ طور پر اسی شخص نے پاسپورٹ پر جعلی پاکستانی امیگریشن مہریں لگوائیں۔ مسافر نے مذکورہ شخص کے رابطہ نمبرز بھی فراہم کر دیے ہیں۔
مسافر کو پرواز سے آف لوڈ کر کے مقدمہ مزید قانونی کارروائی، جامع تحقیقات اور جعلی امیگریشن مہروں کے استعمال میں ملوث تمام افراد کی نشاندہی کے لیے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل (AHTC) کے حوالے کر دیا گیا ہے۔