ابو ظہبی(نیوز ڈیسک)ابوظہبی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اماراتی میزبانوں نے مقامی طور پر تیار کردہ ’اعلیٰ ترین معیار کا تیل‘ تحفے میں پیش کیا لیکن یہ تحفہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی توقعات سے کافی کم نکلا!
نجی ٹی و ی کے مطابق ابوظہبی تیل کی دولت سے مالا مال خطہ ہے البتہ جب ابوظہبی میں اماراتی وزیر صنعت ڈاکٹر سلطان الجابر نے امریکی صدر کو شاندار پیکنگ میں اعلیٰ ترین معیار کے تیل کی ایک چھوٹی شیشی دی تو ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے مخصوص انداز میں فوری شکوہ کیا۔
’یہ دنیا کا سب سے اعلیٰ معیار کا تیل ہے لیکن مجھے تو صرف ایک قطرہ دیا گیا! یہ مجھے خوش نہیں کرتا!‘
اس پر ڈاکٹر سلطان الجابر، جو ابوظہبی کی تیل کمپنی ادنوک کے سربراہ بھی ہیں، انہوں نے ٹرمپ کو بڑی سنجیدگی سے سمجھانے کی کوشش کی کہ یہ مرون تیل ہے جو دنیا کے بہترین معیار کا خام تیل سمجھا جاتا ہے، لیکن ٹرمپ کا شکوہ وہیں کا وہیں رہا!
مزیدپڑھیں:نامناسب انداز سے بار بار چھونے پر ڈائریکٹر کو سب کے سامنے تھپڑ ماردیا تھا: پاکستانی اداکارہ سارہ عمیر کا انکشاف

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

روس کیساتھ کاروبار کرنیوالے ممالک پر سخت پابندیاں لگائیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ

اپنے ایک بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ریپبلکن رہنماء روس سے کاروبار کرنیوالے ممالک پر پابندیاں لگانے کی قانون سازی پر کام کر رہے ہیں، ایران کو بھی پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ روس کے ساتھ کاروبار کرنے والے ہر ملک کو سخت پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ریپبلکن رہنماء روس سے کاروبار کرنے والے ممالک پر پابندیاں لگانے کی قانون سازی پر کام کر رہے ہیں، ایران کو بھی پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ میں نے تجویز دی تھی کہ روس سے کاروبار کرنے والے ممالک پر سخت پابندیاں لگائی جائیں۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت دوبارہ پاکستان پر جنگ مسلط کرنیوالا تھا، ڈونلڈ ٹرمپ کی تصدیق
  • سعودی عرب 142 ارب ڈالر کا اسلحہ خریدے گا، ڈونلڈ ٹرمپ
  • بھارت دوبارہ پاکستان پر جنگ مسلط کرنیوالا تھا، ٹرمپ کی تصدیق
  • سعودی عرب امریکا میں 600 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریگا، ڈونلڈ ٹرمپ
  • سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان وائٹ ہاؤس پہنچ گئے، صدر ٹرمپ کی جانب سے استقبال
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نئے ویزا سسٹم کا اعلان کردیا ، ٹکٹ ہولڈرز جلد اپائنٹمنٹ حاصل کر سکیں گے
  • ڈونلڈ ٹرمپ نے ورلڈ کپ مسافروں کے لیے ’فیفا پاس‘ متعارف کرنے کا اعلان کردیا
  • سلامتی کونسل میں ٹرمپ کے امن منصوبے کی حمایت میں قرارداد پر ووٹنگ آج ہو گی
  • ’چھپانے کو کچھ نہیں‘ ٹرمپ کا ریپبلکنز کو ایپسٹین فائلز جاری کرنے کے لیے ووٹ دینے کا مطالبہ
  • روس کیساتھ کاروبار کرنیوالے ممالک پر سخت پابندیاں لگائیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ