میرے لیے تیل کا صرف ایک قطرہ، ٹرمپ کا ابوظہبی میں اماراتی میزبانوں سے شکوہ
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
میرے لیے تیل کا صرف ایک قطرہ، ٹرمپ کا ابوظہبی میں اماراتی میزبانوں سے شکوہ WhatsAppFacebookTwitter 0 16 May, 2025 سب نیوز
ابوظہبی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اماراتی میزبانوں نے مقامی طور پر تیار کردہ ’اعلیٰ ترین معیار کا تیل‘ تحفے میں پیش کیا لیکن یہ تحفہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی توقعات سے کافی کم نکلا!
ابوظہبی تیل کی دولت سے مالا مال خطہ ہے البتہ جب ابوظبی میں اماراتی وزیر صنعت ڈاکٹر سلطان الجابر نے امریکی صدر کو شاندار پیکنگ میں اعلیٰ ترین معیار کے تیل کی ایک چھوٹی شیشی دی تو ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے مخصوص انداز میں فوری شکوہ کیا۔
’یہ دنیا کا سب سے اعلیٰ معیار کا تیل ہے لیکن مجھے تو صرف ایک قطرہ دیا گیا! یہ مجھے خوش نہیں کرتا!‘
اس پر ڈاکٹر سلطان الجابر، جو ابوظہبی کی تیل کمپنی ادنوک کے سربراہ بھی ہیں، انہوں نے ٹرمپ کو بڑی سنجیدگی سے سمجھانے کی کوشش کی کہ یہ مرون تیل ہے جو دنیا کے بہترین معیار کا خام تیل سمجھا جاتا ہے، لیکن ٹرمپ کا شکوہ وہیں کا وہیں رہا!
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرقومی اسمبلی نے انکم ٹیکس ترمیمی بل 2024 سمیت متعدد اہم بلز منظور کرلیے پی ٹی آئی کا عمران خان کی رہائی اور حکومت مخالف بھر پور تحریک چلانے کا فیصلہ معرکہ حق، یوم تشکر؛ آرمی چیف کے ہمراہ وزیراعظم کی شہید اسکاڈرن لیڈر کے گھر آمد کوہستان میگا کرپشن اسکینڈل: محکمہ خزانہ کے 10 افسران معطل امریکی دفاعی ماہر نے پاکستانی طیارے گرانے کے بھارتی دعوے کو “بکواس” قرار دے دیا عبد العلیم خان اور شعیب صدیقی اہم مقدمہ سے بری ہوگئے صدر مملکت کی شہید اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف کے گھر آمد، اہلخانہ کے ساتھ اظہارِ تعزیتCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
اماراتی ایئرپورٹس پر مسافروں کی آمد کا نیا ریکارڈ قائم
متحدہ عرب امارات نے عالمی ہوابازی کے شعبے میں ایک اور اہم سنگِ میل عبور کرلیا۔ سال 2025 کی پہلی ششماہی میں 75.4 ملین مسافروں نے امارات کے ایئرپورٹس کا رخ کیا، جو کہ ایک نیا ریکارڈ ہے۔
یہ اعداد و شمار جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کی رپورٹ میں سامنے آئے ہیں، جس کے مطابق گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران 71.7 ملین مسافر امارات پہنچے تھے — یعنی اس سال 5 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ہوائی ٹریفک اور کارگو میں بھی واضح اضافہ
جی سی اے اے کے مطابق ہوائی ٹریفک کی نقل و حرکت میں 6.2 فیصد اضافہ ہوا،531,000 پروازیں رجسٹرڈ ہوئیں،کارگو کا حجم 4 فیصد بڑھ کر 2.2 ملین ٹن سے تجاوز کر گیا،سب سے مصروف مہینہ جنوری رہا، جب لاکھوں افراد چھٹیوں سے واپسی یا نئے سال کے سفر پر روانہ ہو رہے تھے۔
یہ ترقی ہمارے وژن کا ثمر ہے
ولی عہد دبئی شیخ ہمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم نے کہا کہ یہ کامیابی متحدہ عرب امارات کی قیادت کے وژن، منصوبہ بندی اور عالمی سطح پر کھلے رابطے کی پالیسیوں کا ثمر ہے۔
دبئی کی سیاحت بھی عروج پر
اسی دوران دبئی نے 2025 کی پہلی ششماہی میں 9.88 ملین بین الاقوامی سیاحوں کا خیرمقدم کیا، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 6 فیصد زیادہ ہے۔
دبئی کے محکمہ معیشت و سیاحت کے مطابق، یہ اعداد و شمار شہر کی عالمی سیاحتی مرکز کے طور پر بڑھتی ہوئی مقبولیت کو ظاہر کرتے ہیں۔
وزیرِ معیشت و چیئرمین جی سی اے اے عبداللہ بن طوق المری () نے کہاکہ ہم فضائی رابطوں کو مزید وسعت دے کر متحدہ عرب امارات کو عالمی ہوابازی میں مرکزی مقام دلانے کے لیے پرعزم ہیں۔
75.4 ملین مسافر: 2025 کی پہلی ششماہی میں کی تاریخ کا نیا ریکارڈ
531,000 پروازیں اور2.2 ملین ٹن کارگو
دبئی: 9.88 ملین سیاحوں کے ساتھ سیاحت میں 6فیصد اضافہ