لکھائی والے کرنسی نوٹوں سے متعلق اسٹیٹ بینک کا وضاحتی موقف
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پین کی تحریر والے کرنسی نوٹوں سے متعلق خبروں پر وضاحت جاری کردی۔
اسٹیٹ بینک کے ترجمان نور احمد کا کہنا تھا کہ الیکٹرانک میڈیا پر اسٹیٹ بینک سے منسوب کرنسی نوٹوں کے خبر میں صداقت نہیں ہے، یکم جولائی سے پین سے لکھی تحریر کے حامل کرنسی نوٹوں کے ناقابل استعمال ہونے پر کوئی اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک نے 2014 میں اس مد میں ہدایات جاری کیں تھیں، کرنسی نوٹ ملک کا اثاثہ ہے اس کی حفاظت ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے۔
واضح رہے کہ یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نئے مالی سال 26-2025کے آغاز پر یکم جولائی سے جس نوٹ پر پین کی لکھائی موجود ہوگی، وہ نوٹ قابل قبول نہیں ہوگا۔
افواہ اڑائی گئی تھی کہ سٹیٹ بینک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پین کے استعمال سے نوٹوں کی خوبصورتی پہ اثر پڑتا ہے، یکم جولائی 2025سے جس نوٹ پہ پین کی لکھائی موجود ہوئی وہ نوٹ قابل قبول نہیں ہوگا۔
پین کی لکھائی والے تمام نوٹوں کو 30جون 2025ء تک سٹیٹ بینک میں جمع کرایا جاسکتا ہے، جس کے بعد پین کی لکھائی والے نوٹ وصول نہیں کیے جائیں گے۔
مزیدپڑھیں:میرے لئے تیل کا صرف ایک قطرہ، ٹرمپ کا ابوظہبی میں اماراتی میزبانوں سے شکوہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پین کی لکھائی کرنسی نوٹوں اسٹیٹ بینک کرنسی نوٹ
پڑھیں:
آئی ایم ایف کی ایک ارب دو کروڑ ڈالر کی قسط اسٹیٹ بینک کو موصول ہوگئی
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 14 مئی ۔2025 )عالمی مالیاتی ادارے(آئی ایم ایف) کی جانب سے سٹیٹ بینک آف پاکستان کو ایک ارب دو کروڑ ڈالر سے زائد رقم کی قسط موصول ہوگئی ہے سٹیٹ بینک کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے دی گئی رقم ای ایف ایف پروگرام کے تحت دی گئی ہے اور یہ رقم 16 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے میں ذخائر میں شامل کی جائے گی آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے رقم جاری کرنے کی منظوری 9مئی کو دی تھی. اسٹیٹ بینک کے مطابق یہ رقم اختتام ہفتہ پرذرمبادلہ کے ذخائر میں ظاہرہوگی آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے لیے 2.(جاری ہے)
4 ارب ڈالر کی منظوری دینے کا اعلامیہ جاری کیا تھا اعلامیہ کے مطابق موجودہ قرض پروگرام کی دوسری قسط کے لیے ایک ارب ڈالر منظور کرلیے گئے ہیں، موجودہ قرض پروگرام میں پاکستان کے لیے 7 ارب ڈالر میں سے 2.1 ارب ڈالر منظور کیے گئے.
اعلامیہ میں کہا گیا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے لیے 1.4 ارب ڈالر ملیں گے، جب کہ پاکستان کو اصلاحات پر سختی سے عمل درآمد کرنا ہوگا آئی ایم ایف کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان نے معاشی اہداف کے حصول میں شاندار کارکردگی دکھائی، آئندہ مالی سال سے زرعی آمدن پر انکم ٹیکس کی وصولی کو یقینی بنانا ہوگا. اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ پاکستان کا بجٹ سرپلس 30 جون تک 2.1 فیصد ہونا چاہیے رواں مالی سال 30 جون تک پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 13.9 ارب ڈالر تک پہنچنے کی امید ہے.