میرے لیے تیل کا صرف ایک قطرہ، ٹرمپ کا ابوظہبی میں اماراتی میزبانوں سے شکوہ
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
ابوظہبی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اماراتی میزبانوں نے مقامی طور پر تیار کردہ ’اعلیٰ ترین معیار کا تیل‘ تحفے میں پیش کیا لیکن یہ تحفہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی توقعات سے کافی کم نکلا!
ابوظہبی تیل کی دولت سے مالا مال خطہ ہے البتہ جب ابوظبی میں اماراتی وزیر صنعت ڈاکٹر سلطان الجابر نے امریکی صدر کو شاندار پیکنگ میں اعلیٰ ترین معیار کے تیل کی ایک چھوٹی شیشی دی تو ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے مخصوص انداز میں فوری شکوہ کیا۔
’یہ دنیا کا سب سے اعلیٰ معیار کا تیل ہے لیکن مجھے تو صرف ایک قطرہ دیا گیا! یہ مجھے خوش نہیں کرتا!‘
اس پر ڈاکٹر سلطان الجابر، جو ابوظہبی کی تیل کمپنی ادنوک کے سربراہ بھی ہیں، انہوں نے ٹرمپ کو بڑی سنجیدگی سے سمجھانے کی کوشش کی کہ یہ مرون تیل ہے جو دنیا کے بہترین معیار کا خام تیل سمجھا جاتا ہے، لیکن ٹرمپ کا شکوہ وہیں کا وہیں رہا!
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے انسانی و مکینل وسائل بروئے کار لانے کا حکم دے دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ دریاؤں، ڈیموں اور بیراج پر نہانے پر پابندی یقینی بنائی جائے اور دریاؤں، ڈیموں اور بیراج کی ڈرون سے مانیٹرنگ کی جائے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو بارش اور فلڈ سے آگاہ کرنے کے لیے مساجد اور میڈیا پر اعلانات کیے جائیں۔کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں پر مریم نواز نے لیسکو اور دیگر بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو نوٹس لینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی غفلت کی وجہ سے لوگ جان سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کھمبوں پر بجلی کے بے ہنگم لٹکتے تار انسانی جانوں کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے واسا کمپلینٹ ہیلپ لائن پر فوری ایکشن کا ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایت کی۔مریم نواز نے مون سون کے دوران ہر کنسٹرکشن سائٹ کو باقاعدہ محفوظ بنانے کی ہدایت دی اور کہا کہ انتظامیہ خستہ حال عمارتوں کا جائزہ لے کر رضاکارانہ طور پر خالی کروائے۔