WE News:
2025-05-17@06:42:44 GMT

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے برطانیہ کی تعریف کیوں کی؟

اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے برطانیہ کی تعریف کیوں کی؟

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاک بھارت جنگ بندی میں کردار ادا کرنے پر برطانیہ کی تعریف کی ہے

جمعے کے روز نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے پاکستان کے دورے پر آئے برطانوی خارجہ سیکریٹری ڈیوڈ لیمی نے وزارتِ خارجہ میں ملاقات کی، وزارت خارجہ آمد پر اسحاق ڈار نے برطانوی سیکریٹری خارجہ کا پرجوش استقبال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے بھارت کے خلاف صرف اپنا حق دفاع استمال کیا، اسحاق ڈار کی فرانسیی ہم منصب سے گفتگو

دونوں رہنماؤں میں گفتگو کے دوران اسحاق ڈار نے بھارت کے ساتھ جنگ بندی کے حوالے سے برطانیہ کے تعمیری اور مثبت کردار کی تعریف کی، دونوں ممالک نے دوطرفہ تعلقات کی تمام جہتوں پر بات کی اور تجارت، معیشت اور تعاون میں دوطرفہ بڑھوتری پر اطمینان کا اظہار کیا۔

????PR NO.

1️⃣4️⃣1️⃣/2️⃣0️⃣2️⃣5️⃣
 
Meeting between the Deputy Prime Minister/Foreign Minister of Pakistan @MIshaqDar50 and Foreign Secretary of the UK @DavidLammy pic.twitter.com/6t7hwiKLfG

— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) May 16, 2025

اسحاق ڈار اور ڈیوڈ لیمی نے جنوبی ایشیا اور خاص طور پر پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے بعد علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ہم نے اپنی دفاعی صلاحیت کو منوالیا، بھارت سے مذاکرات میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے، اسحاق ڈار

اسحاق ڈار نے برطانوی خارجہ سیکریٹری کو بتایا کہ بھارت نے پاکستان کی خودمختاری کے خلاف بلااشتعال جارحانہ اقدام اُٹھایا جوکہ بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ چارٹر اور بین المُلکی تعلقات کی اقدار کے خلاف تھا۔ جبکہ پاکستان نے اقوام متحدہ کے چارٹر کی شق 51 کے تحت ایک محدود اور نپا تُلا جواب دیا جس میں سویلین آبادیوں کو بچانے کی پوری کوشش کی۔

اسحاق ڈار نے تعلیم، صحت اور ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے برطانیہ کے کردار کی تعریف کی، دونوں ملکوں نے دوطرفہ تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news اسحاق ڈار برطانیہ بھارت پاکستان جنگ بندی نائب وزیراعظم وزیرخارجہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسحاق ڈار برطانیہ بھارت پاکستان اسحاق ڈار نے کی تعریف کی

پڑھیں:

سیز فائر میں پہل ہم نے نہیں کی امریکی وزیر خارجہ نے کہا بھارت جنگ بندی چاہتا ہے، اسحاق ڈار

اسلام آباد:

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہم نے کسی سے سیز فائر کی درخواست نہیں کی پہلے امریکی وزیر خارجہ کا فون آیا کہ بھارت جنگ بندی چاہتا ہے تو ہم نے رضامندی ظاہر کی پھر سعودی عرب، ترکی اور چین سے فون آئے۔

سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ جنگ سے قبل ہی ہم دوست ممالک سے رابطے میں تھے، ہم نے دوست ممالک کو اپنے تحمل سے آگاہ کیا، تمام ممالک نے یہی کہا کہ دونوں ممالک ایٹمی قوت ہیں اس لیے تحمل کا مظاہرہ کریں، ہم نے ہر ملک کے سربراہ و وزیر خارجہ سے کہا کہ ہم حملے میں پہل نہیں کریں گے مگر بھارت کے کارروائی کی تو جواب ضرور دیں گے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پہلگام واقعہ ہوتے ہی بھارتی میڈیا نے پاکستان پر الزام عائد کردیا، پلوامہ کی طرح پہلگام پر بھی انٹرنیشنل میڈیا کو بھارت نے یہی بتایا کہ اس میں پاکستان ملوث ہے حالاں کہ پلوامہ میں بھی ثابت نہیں کرسکے تھے، اس بار پاکستان نے انڈیا کا موقف بکنے نہیں دیا، ہم نے طے کیا کہ اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے، وزیراعظم نے پہلگام واقعے کی شفاف تحقیقات کی پیشکش کی مگر بھارت نہیں مانا اور کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ 7 مئی کو 70 سے 80 بھارتی طیارے پاکستان آئے اور بھارتی طیاروں نے 24 پے لوڈز (بارودی مواد) ریلیز کیے، یہ دہشت گردوں پر نہیں مساجد اور معصوم شہریوں پر گرائے، ہم نے ان کے پانچ طیارے گرائے اس واقعے نے ثابت کردیا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہے جب کہ ہمارا ایک بھی طیارہ تباہ نہیں ہوا، ہمارے جوابی حملے سے قبل ہی سکھ کمیونٹی کو ہمارے خلاف کرنے کے لیے ان کے علاقے میں بھارت نے خود بم گرائے، جھوٹ پھیلایا گیا کہ ہمارے ایف 16 وہاں گئے، امریکا نے اعلان کیا کہ کوئی ایف 16 نہ اڑا ہے اور نہ گرایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پربے بنیاد الزام تراشی بھارتی کا وطیرہ ہے، قومی سلامتی کمیٹی نے بھارت کے خلاف فوری فیصلے کیے جن پر ہم نے عمل درآمد کیا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت نے پہلے 24 گھنٹے میں 29 ڈرون پھر اگلے 24 گھنٹوں میں 80 ڈرون بھیجے، صرف ایک ڈرون نے فوجی زمین پر اٹیک کیا جس میں چار فوجی زخمی ہوئے، انہوں نے بیک وقت ہماری کئی بیسز اور ایئرپورٹ پر حملے کیے جس کا ہم نے بھرپور جواب دیا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے کہا تھا کہ ہم جب کارروائی کریں گے تو چھپا کر نہیں کریں گے اور ایسا ہی کیا جب ہم نے کارروائی کی تو دنیا نے دیکھی ہم نے کہا کہ حملے کی ویڈیوز ہم خود ریلیز کریں گے اور ریلیز کی، 60 کے قریب وزرائے خارجہ سے بات ہوئی اور موقف پر قائم تھے کہ حملہ ہوگا تو جواب دیں گے پہل نہیں کریں گے، ہم امن کے حامی ہیں، ہمارا جواب دنیا نے دیکھا، ٹیلی گراف نے پاکستانی فوج کی تعریف کی۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ بھارت نے کشمیر کو ہڑپ کرنے کا جو فیصلہ کیا ہے اسے بھی مذاکرات میں ڈسکس کریں گے، انڈس واٹر ٹریٹی ہمارے لیے جنگ کا باعث ہے، اب تو عالمی بینک کے صدر اجے بنگا نے بھی کہہ دیا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ بھارت نہ توڑ سکتا ہے نہ معطل کرسکتا ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ انڈیا کا کم ازکم تین ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے جب کہ ہمارے ہاں جانی نقصان ہوا ہے، ہم نے کسی جگہ شہری تنصیبات پر حملہ نہیں کیا، ہمارے شہدا میں زیادہ تعداد عورتوں، بچوں اور معمر افراد کی ہے۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے سیز فائر کی درخواست کسی سے نہیں کی، پہلے امریکی وزیر خارجہ کا فون آیا کہ بھارت جنگ بندی کے لیے راضی ہے آپ جنگ بند کریں جس پر ہم نے انہیں یقین دلایا کہ ہمارے طرف سے جنگ بندی ہے پھر اس کے آدھے گھنٹے بعد سعودی وزیر خارجہ کا فون آیا اور کہا کہ آپ کو امریکی وزیر خارجہ کا فون آیا ہوگا جنگ بندی کے لیے، ہم نے کہا کہ ہماری طرف سے جنگ بندی ہے، اس حوالے سے ترکیہ، چین اور دیگر ممالک کے بھی فون آئے، دونوں طرف ساڑھے چار بجے جنگ بندی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اب عالمی ڈپلومیسی میں غیر اہم ملک نہیں پاکستان اپنی اہمیت ثابت کرچکا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت نے الزامات کے ثبوت نہیں دیئے، برطانوی وزیر خارجہ، اسحاق ڈار سے ملاقات
  • وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا برطانوی ہم منصب سے پاک بھارت جنگ بندی کے بعد کی صورتحال پر تبادلۂ خیال
  • وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے برطانوی ہم منصب ڈیوڈ لیمی کی ملاقات، پاک بھارت جنگ بندی پر بات چیت
  • اسحاق ڈار نے برطانوی وزیر خارجہ کو بھارتی بلااشتعال اور جارحانہ کارروائیوں سے آگاہ کردیا
  • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کی ملاقات، پاک بھارت جنگ بندی سمیت علاقائی پیشرفت پر تبادلہ خیال
  • بھارت کا خطے میں سپرمیسی کا خواب دفن ہو گیا: نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار
  • سیز فائر میں پہل ہم نے نہیں کی امریکی وزیر خارجہ نے کہا بھارت جنگ بندی چاہتا ہے، اسحاق ڈار
  • پاک فضائیہ فضاوں کی کنگ، ہم کسی ملک کی برتری کو تسلیم نہیں کرتے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار
  • اسحاق ڈار نے چینی کی قیمت کم کرنے کا حکم دے دیا