تمام تر دعوے تاحال بے سود، چینی کی قیمتوں میں مزید اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)تمام تر دعووں کے باوجود ملک بھر میں چینی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق ادارہ شماریات کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں چینی کی اوسط قیمت 3 روپے 38 پیسے فی کلو مزید بڑھ کر 175 روپے 19 پیسے فی کلو تک جا پہنچی۔
چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت بڑھ کر 185 روپے فی کلو تک ہوگئی، پی ٹی آئی حکومت کے زیر انتظام پشاور نے چینی کی قیمتوں میں پورے ملک کو پیچھےچھوڑ دیا پشاور کےشہری ملک میں سب سے مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہیں۔
وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ایک ہفتے میں پشاور میں چینی کی قیمت میں 5 روپےتک فی کلو کا اضافہ ہوا۔
واضح رہے کہ ملک میں چینی کی اوسط قیمت 175 روپے 19 پیسےفی کلو ہے، جبکہ گزشتہ ہفتے تک چینی کی اوسط قیمت 171 روپے 81 پیسےفی کلو اور ایک سال قبل اوسط نرخ 143 روپے 75 پیسے فی کلو تھے۔
گزشتہ روز چیئرمین ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن عبدالرؤف ابراہیم نے کہا تھا کہ قیمتوں کو کنٹرول نہ کیا گیا تو چینی 200 روپے فی کلو تک چلی جائے گی۔
انہوں نے کہا تھا کہ چینی کی ایکس مل قیمت 168 روپے ہے، وفاق نے ریٹیل قیمت 164 روپے مقرر کی تھی، تاہم سرکاری قیمتوں پر عمل درآمد ہوتا نظر نہیں آرہا، حکومت عوام کو مہنگائی سے بچانے کے لیے فوری اقدامات کرے۔
مزیدپڑھیں:نادرا کا تاحیات شناختی کارڈ کن پاکستانیوں کے لیے ہے؟
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: چینی کی قیمت میں چینی کی فی کلو
پڑھیں:
پیٹرول اور ڈیزل مہنگا، حکومت نے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
حکومتِ پاکستان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرتے ہوئے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتیں بڑھا دی ہیں، جبکہ عوام کو کچھ ریلیف ایل پی جی کی قیمت میں کمی کی صورت میں ملا ہے۔
وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 43 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 265 روپے 45 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے 2 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوکر اب 278 روپے 44 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔
دوسری جانب اوگرا (آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی) نے ایل پی جی (لیکویفائیڈ پیٹرولیم گیس) کی قیمت میں کمی کردی ہے۔ اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے 89 پیسے کمی کی گئی ہے۔ اب ایل پی جی کی نئی فی کلو قیمت 201 روپے 60 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
اسی طرح 11.8 کلوگرام کے گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں بھی 69 روپے 44 پیسے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2 ہزار 378 روپے 89 پیسے ہوگئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہی ہوگیا ہے۔