غزہ میں لوگ بھوک سے مر رہے ہیں، جلد امریکا سب ٹھیک کردیگا، ٹرمپ کا دعوی
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
غزہ میں لوگ بھوک سے مر رہے ہیں، جلد امریکا سب ٹھیک کردیگا، ٹرمپ کا دعوی WhatsAppFacebookTwitter 0 16 May, 2025 سب نیوز
ابو ظہبی(سب نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ میں لوگ بھوک کا شکار ہیں لیکن جلد ہی امریکا اس صورتِ حال کو ٹھیک کرے گا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب غزہ پر اسرائیل کے فضائی حملے شدت اختیار کر گئے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے خلیجی ممالک کے اپنے 4 روزہ دورے کے آخری روز ابوظہبی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غزہ پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
امریکی صدر نے غزہ کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہاں بہت سے لوگ بھوکے مر رہے ہیں۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ دعوی بھی کیا کہ امریکا جلد ہی غزہ کے اس مسئلے کو ہمیشہ کے لیے حل کرلے گا۔
امریکی صدر کا غزہ میں بھوک سے شہریوں کی ہلاکتوں کا بیان اس لیے بھی حیران کن ہے کیوں کہ اسرائیل بھوک سے ہلاکتوں کی خبروں کی ہمیشہ تردید کرتا آیا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطی کے دورے پر ہیں لیکن اسرائیل نہیں جائیں گے اور پھر اس بیان سے بھی ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم کے ساتھ امریکی تعلقات میں کشیدگی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایس ای سی پی نے تمام کمپنیوں کیلئے ایڈوائزری جاری کردی ایس ای سی پی نے تمام کمپنیوں کیلئے ایڈوائزری جاری کردی پہلگام حملے کے بعد انڈیا اور طالبان کے درمیان پسِ پردہ رابطے سامنے آ گئے عافیہ صدیقی کیس تحریک بن چکا، پٹیشن ختم کرنے سے مسئلہ ختم نہیں ہوگا، اسلام آباد ہائیکورٹ مخصوص نشستوں کے کیس کا فیصلہ 26ویں آئینی ترمیم کے فیصلے تک موخر کرنے کی استدعا، سپریم کورٹ میں 3متفرق درخواستیں دائر آپریشن بنیان المرصوص پاکستانی افواج کی تاریخ کا ایک سنہری باب ہے ، چیئرمین سی ڈی اے مفتی قوی کو لال مسجد سے نکال دیا گیا ، تفصیلات ، ویڈیو سب نیوز پر ۔۔۔۔۔Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بھوک سے
پڑھیں:
پاکستان اور بھارت خوش ہیں، تجارت پر کام ہورہا ہے:ٹرمپ
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ سمجھتے ہیں پاکستان اور بھارت کا تنازع حل ہوگیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ایک بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت سے کہا ہے کہ جنگ کے بجائے تجارت کریں، تجارت بڑھانے کی بات پر پاکستان اور بھارت خوش ہیں اوراس پر کام ہورہا ہے۔
اس کے علاوہ دوحا میں امریکی فوجی اڈے پر تعینات فوجیوں سے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کو تحویل میں لینے کا ایک بار پھر اشارہ دے دیا۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ غزہ کو فریڈم زون بنائیں اور اس میں امریکہ کو شامل ہونے دیں، ان کے پاس غزہ کے لئے بہت اچھے منصوبے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ افغانستان کا بگرام ائیربیس کسی کو نہیں دیں گے، اپنے پاس رکھیں گے۔
پانی کا پائپ پھٹنے سے کراچی یونیورسٹی تالاب میں تبدیل ہو گئی، کروڑوں کا نقصان ہو گیا
مزید :