ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ کے دورے میں اسرائیل کو سائیڈ لائن کردیا: ملیحہ لودھی
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ کے دورے میں اسرائیل کو سائیڈ لائن کر دیا ہے۔
نجی ٹی وی جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کا عرب ممالک کا دورہ انتہائی اہم تھا، بظاہر ٹرمپ کا دورہ میگا ڈیلز پر مبنی تھا، روز لگتا ہے صدر ٹرمپ اپنے ملک کی خارجہ پالیسی نئے سرے سے لکھتے ہیں۔
ملیحہ لودھی کا کہنا تھاکہ صدر ٹرمپ نے حوثیوں سے جنگ بندی کا معاہدہ کیا، صدر ٹرمپ نے سعودی عرب میں کہا کہ ایران سے نیوکلیئر ڈیل کے بہت قریب پہنچ گئے ہیں، شام کے صدر کی ٹرمپ سے ملاقات ہوئی، امریکی صدر نے شام پر پابندیاں ختم کر دیں۔
ان کا کہنا تھاکہ غزہ میں جنگ بندی نہیں ہوئی، اس پر افسوس ہے، غزہ میں قحط کی صورتحال ہے، صدر ٹرمپ نے ابھی تک اسرائیل کو نہیں روکا، اسرائیل غزہ میں بم باری کئے جا رہا ہے، صدر ٹرمپ نے دورہ مڈل ایسٹ میں فیصلوں میں اسرائیل کو بالکل سائیڈ لائن کر دیا۔سابق پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کی کوشش رہی کہ خلیجی ممالک کو چین سے دور کریں۔
یاد رہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ چند روز اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر سعودی عرب گئے تھے جہاں انہوں نے 142 ارب ڈالر کے دفاعی معاہدوں پر دستخط کئے تھے جس کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ قطر گئے جہاں امریکا اور قطر کے درمیان 200 ارب ڈالر کے بوئنگ طیاروں کا معاہدہ ہوا۔ قطر کے بعد امریکی صدر متحدہ عرب امارات پہنچے جہاں دونوں ممالک کے درمیان انٹیلی جنس شراکت داری کا معاہدہ طے پایا۔
اروناچل پردیش سے متعلق رپورٹس پر چین کی حمایت کرتے ہیں: پاکستان
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: ملیحہ لودھی کا کہنا تھا اسرائیل کو
پڑھیں:
ٹرمپ کیخلاف وسطی لندن میں احتجاجی مظاہرہ، غزہ میں جنگ رُکوانے کا مطالبہ
فلسطینی پرچم اٹھائے مظاہرین نے ٹرمپ مخالف پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، مظاہرین ٹرمپ سے اسرائیل کو ہتھیار نہ دینے اور غزہ میں جنگ رُکوانے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سرکاری دورے پر برطانیہ میں موجود ہیں، امریکی صدر کی آمد کے خلاف وسطی لندن میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ فلسطینی پرچم اٹھائے مظاہرین نے ٹرمپ مخالف پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، مظاہرین ٹرمپ سے اسرائیل کو ہتھیار نہ دینے اور غزہ میں جنگ رُکوانے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر لندن میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ کی برطانیہ آمد پر پرنس ولیم اور شہزادی کیتھرین نے پرتپاک استقبال کیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق صدر ٹرمپ ہیلی کاپٹر کے ذریعے شاہی محل ونزر کاسل پہنچے، برطانوی شاہی خاندان اور امریکی مہمانوں کے درمیان خصوصی جلوس نکالا گیا، جس میں صدر ٹرمپ کے ساتھ کنگ چارلس سوار تھے، جبکہ کوئین کمیلا اور میلانیا ٹرمپ اسکاٹش اسٹیٹ کوچ میں موجود تھیں۔ شاہی محل پہنچنے پر شاہ چارلس سوم اور ملکہ کمیلا نے ٹرمپ اور میلانیا ٹرمپ کو خوش آمدید کہا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کل برطانوی وزیراعظم اسٹارمر سے ملاقات ہوگی۔