ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کنول شوذب کا علیمہ خان سے آمنا سامنا، دلچسپ مکالمہ WhatsAppFacebookTwitter 0 17 May, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس) راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان اور پارٹی عہدیدار کنول شوذب کا آمنا سامنا ہوگیا، اس دوران علیمہ خان اور کنول شوذب کے مابین مکالمہ بھی ہوا۔
تفصیلات کے مطابق کنول شوذب نے کہا کہ علیمہ آپا میں نے آپ سے بات کرنی ہے، جس پر علیمہ خان نے کہا کہ بس چھوڑو، ٹھیک ہے جو تم نے کہا، ہمارے خلاف اور بہت سارے لوگ بات کرتے ہیں، ہمیں اب عادت ہوگئی ہے ایسے الزمات کی۔
کنول شوذب نے کہا کہ میں آپ سے اسی سلسلے میں بات کرنا چاہتی ہوں، جس پر علیمہ خان نے کہا کہ میں تم سے ناراض نہیں ہوں، اب جاؤ۔
کنول شوذب نے کہا کہ میری حالیہ ویڈیو اور پرانی ویڈیو کے مخصوص حصے کو میرے خلاف استعمال کیا گیا ہے، جس پر علیمہ خان نے کہا کہ ہمارے خلاف (ن) لیگ اور دیگر لوگ بھی باتیں کرتے ہیں۔
بعد ازاں علیمہ خان کنول شوذب کی باتوں کو نظر انداز کرتے ہوئے چلی گئیں اور مزید کسی بات کا جواب نہیں دیا۔
علیمہ خان کے خلاف کنول شوذب کی ایک ویڈیو حال ہی میں وائرل ہوئی تھی، کنول شوذب نے علیمہ خان پر الزام عائد کیا تھا وہ پارٹی کو تباہ کرنے پر لگی ہوئی ہیں۔

علیمہ خان کی بیرون ملک جانے کی درخواست خارج
راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے علیمہ خان کی بیرون ملک جانے کی دائر درخواست خارج کردی۔

انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں علیمہ خان کی بیرون ملک جانے کی دائر درخواست کا فیصلہ جج امجد علی شاہ نے جاری کیا۔

قبل ازیں علیمہ خان اپنے وکلا علی بخاری اور فیصل ملک کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں، اسپیشل پراسیکیوٹر ظہیر شاہ ٹیم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے تھے۔

علیمہ خان کے وکیل فیصل ملک نے اپنے دلائل میں کہا کہ درخواست گزار نمل یونیورسٹی کی بورڈ آف گورنرز میں شامل ہیں، درخواست گزار نے نوبل کاز کی فنڈ ریزنگ کے لیے بیرون ملک جانا ہے، نمل یونیورسٹی ایک تعلیمی ادارہ ہے، جسے مالی مسائل کا سامنا ہے۔

وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواست گزار کا نام پی این آئی ایل لسٹ سے نکالنے کا حکم جاری کیا ہے، درخواست گزار صرف 3 ہفتوں کے لیے حاضری سے استثنیٰ چاہتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ درخواست گزار کے خلاف درج مقدمے کا چالان ابھی تک پیش نہیں کیا گیا، درخواست گزار کی ذاتی پیشی ضروری نہیں، انڈر ٹیکنگ دینے کو تیار ہیں، درخواست گزار مقررہ وقت پر عدالت میں پیش ہوجائیں گی۔

پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نوبل کاز پر پراسیکیوشن کا کوئی اعتراض نہیں، ملزمہ جس مقدمے میں ریلیف چاہتی ہیں، اسی مقدمے میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کر رکھی ہے، ملزمہ کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست 21 مئی کے لیے مقرر ہے، راولپنڈی میں ملزمہ کے خلاف 11 مزید مقدمات درج ہیں، ملزمہ کے خلاف راولپنڈی میں درج کسی مقدمے میں ضمانت نہیں ہوئی۔

پراسیکیوٹر نے کہا کہ ٹرائل اور ضمانت کی پروسیڈنگز میں استثنیٰ 2 مختلف باتیں ہیں، ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست میں استثنیٰ بنتا ہی نہیں، ضمانت قبل از گرفتاری کے کیس میں ملزمہ کی ذاتی پیشی ضروری ہے، سوائے میڈیکل گراؤنڈ کے ملزم کو استثنیٰ کسی صورت نہیں مل سکتا۔

انہوں نے کہا کہ درخواست گزار کا فنڈ ریزنگ میں اضافی کردار ہے، بنیادی کردار نہیں، نمل یونیورسٹی کی فرینڈز آف چیریٹی 3 ممالک برطانیہ، امریکا اور کینیڈا میں کام کرتی ہے، فرینڈز آف چیریٹی کی سی ای او نائلہ برکی امریکا میں ہیں، یہ چیرٹی ملزمہ کی غیر موجودگی میں گزشتہ کچھ ہفتوں میں 4 لاکھ ڈالرز اکٹھا کرچکی ہے۔

ملزمہ فرینڈز آف چیرٹی ادارے کی ممبر نہیں، کیسز میں تاخیر ملزمان کی غیر سنجیدگی سے آتی ہے، ملزمہ کی جانب سے بیرون ملک جانے کی درخواست بنتی ہی نہیں۔

عدالت نے علیمہ خان کی دائر درخواست پر فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا اور کچھ دیر بعد سناتے ہوئے علیمہ خان کی بیرون ملک جانے کی درخواست خارج کردی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرافواج پاکستان کی قیادت کی وجہ سے جوان بھارت کیخلاف حوصلے سے لڑے، وزیر دفاع افواج پاکستان کی قیادت کی وجہ سے جوان بھارت کیخلاف حوصلے سے لڑے، وزیر دفاع اقوام متحدہ نے بھارت سے روہنگیا مسلمانوں سے انسانیت سوز سلوک پر جواب طلب کرلیا آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی، آئی ایس پی آر نے نغمہ جاری کردیا جی ایچ کیو حملہ اور 9 مئی مقدمات کی سماعت پھر ملتوی؛ ملزمان پر فرد جرم کی تاریخ مقرر زندگی گزارنا مشکل ہوگیا، تنخواہ دار طبقے کا حکومت سے ٹیکس میں کمی کا مطالبہ پاکستان پر حملے کی بھارتی سازش بے نقاب ، محمد عارف نے قوم کو خبردار کر دیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کنول شوذب علیمہ خان

پڑھیں:

لاہور: نجی کالج کے لیکچرار دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے، ویڈیو وائرل

لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور کے کریسنٹ کالج میں 35 سالہ لیکچرار نے لیکچر کے دوران دل کے دورے سے جان گنوا دی۔ یہ دل دہلا دینے والا واقعہ ویڈیو میں محفوظ ہو گیاجس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔رپورٹس کے مطابق، لیکچرار کلاس میں لیکچر دے رہے تھے جب اچانک انہیں دل کا دورہ پڑا اور وہ زمین پر گر پڑے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لیکچرار کبھی کھڑے ہو کر لیکچر دے رہے ہیں اور کبھی زمین پر بیٹھ جاتے ہیں، جو ان کے صحت کے زوال کی نشاندہی کرتا ہے۔اس واقعے نے نہ صرف کالج کے طالب علموں اور اساتذہ کو ہلا کر رکھ دیا بلکہ سوشل میڈیا پر بھی اسے وسیع پیمانے پر شیئر کیا گیا۔ صارفین نے اس واقعے کو دل کے دورے کی اہمیت اور فوری طبی امداد کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ڈاکٹروں کے مطابق، دل کے دورے اکثر کورونری آرٹریوں میں plaque buildup کی وجہ سے ہوتے ہیں، جو خون کے بہاؤ کو روک دیتے ہیں۔ اس طرح کے واقعات، خاص کر نوجوانوں میں، صحت کے بارے میں شعور بڑھانے کی ضرورت کو اجاگر کرتے ہیں۔اس واقعے کے بعد، کئی صارفین نے تجویز دی ہے کہ تعلیمی اداروں میں ڈیفبریلیٹرز جیسی فوری طبی امداد کے آلات رکھنے چاہئیں تاکہ ایسی صورتحال میں فوری مدد فراہم کی جا سکے۔یہ واقعہ ایک یاد دہانی ہے کہ صحت کی حفاظت اور فوری طبی امداد کی اہمیت کتنی زیادہ ہے، خاص کر ایسے ماحول میں جہاں ہر سیکنڈ کا حساب ہوتا ہے۔
مزیدپڑھیں:سونے کی فی تولہ قیمت میں 6ہزار600 روپےکا اضافہ

متعلقہ مضامین

  • لاہور: نجی کالج کے لیکچرار دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے، ویڈیو وائرل
  • حکومت فی الفور پیٹرول کی قیمت میں 70 روپے فی لیٹر کمی کرے، شہباز شریف کی ویڈیو وائرل
  • دی راک کی بیٹیوں کیساتھ ’میک اپ پارٹی‘ کی ویڈیو وائرل
  • شہباز شریف سے ملاقات کے بعد چوہدری نثار کی نواز شریف کے خلاف پرانی ویڈیو وائرل
  • اسرائیلی حملے کے دوران سائیکل پر بھاگتے فلسطینی نوجوان کی ویڈیو وائرل
  • ڈوین جانسن کی بیٹیوں کیساتھ ’میک اپ پارٹی‘، دلچسپ ویڈیو وائرل
  • سوشل میڈیا پر لینڈ کروزر میں جنازہ پڑھنے کی ویڈیو وائرل
  • میاں منظور وٹو کی گاڑی میں بیٹھ کر نماز جنازہ کی ادائیگی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
  • میاں منظور وٹو کی جنازہ کی نماز کے دوران گاڑی میں بیٹھنے کی ویڈیو وائرل
  • اے آئی سے لیس روبوٹس کے درمیان پہلی بار دلچسپ فٹبال میچ