بھارت بڑے جہاز لیکر آیا ہماری افواج نے پتنگوں کی طرح انہیں کاٹ دیا، خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
سیالکوٹ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 مئی 2025)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ 10 مئی کی رات ہماری تاریخ میں فیصلہ کن موڑ آیا، بھارت بڑے بڑے جہاز لیکر آیا جنہیں پاکستانی افواج نے پتنگوں کی طرح کاٹ کر رکھ دیا، قومی وحدت میں جو دراڑیں نظر آتی تھی وہ اتحاد میں بدل چکی ہیں،سیالکوٹ میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیردفاع نے کہا کہ 10 مئی کی رات ہماری تاریخ میں فیصلہ کن موڑ آیا تینوں افواج کے سربراہوں اورپاک فوج کے جوانوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
ہماری افواج نے جذبے کے ساتھ دشمن کو شکست دی۔ پاک فوج کی بہادری کی داستان کتابوں میں بیان کی جائیں گی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ہر لمحے قوم کی قیادت کی۔نریندر مودی اپنے زخم چاٹ رہا ہے۔ملک کے دفاع کیلئے جس حد تک بھی جانا پڑا حکومت اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ جب سے ہم نے آزادی حاصل کی بھارت ہمارے خلاف ہے۔ برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں نے ایک الگ وطن کیلئے جدوجہد کی۔
حساب کتاب کا بندہ نہیں لیکن اتنا مجھے معلوم ہے کہ اگر دوبارہ کوشش کی گئی تو اس سے کرارا جواب ان کو ملے گا۔ پہلے جو کسر رہ گئی تھی ویسے کسر تو نہیں رہی۔ ایک وقت تھا جب ہمارے نشانے پر ان کے 10 جہاز تھے وہ ادھار باقی ہے۔خواجہ آصف کا گفتگو کے دوران مزید کہنا تھا کہ میں طالبات کا شکر گزار ہوں کہ اظہار یکجہتی کیلئے میری رہائش گاہ پر پہنچیں۔ میرے لئے یہ جذباتی لمحات ہیں بچوں کا اپنے وطن سے محبت کا انداز منفرد ہے۔ نوجوان نسل کو تاریخ سے روشناس کروانا چاہیے۔ پاک فوج کی بہادری کی داستان کتابوں میں بیان کی جائیں۔ہم نے بھارت کو مشرقی سرحدوں پر شکست دی ہے۔ اللہ کے کرم سے جو مشرقی سرحد پر فتح ہوئی اس سے بڑھ کر مغربی محاذ پر کامیاب ہوں گے۔برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں نے ایک الگ وطن کیلئے جدوجہد کی۔ نوجوان نسل کو تاریخ سے روشناس کروانا چاہیے۔ پاک فوج کی بہادری کی داستان کتابوں میں بیان کی جائیں گی۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ 78 سالہ تاریخ میں پاک فوج کی جرات کی مثال نہیں ملتی۔ آئندہ مستقبل میں بچے فخر محسوس کریں گے۔ بھارت کے خلاف کامیابی 78 سالہ تاریخ میں سنہری باب ہے۔ بھارت بڑے بڑے جہاز لے کر آیا جنہیں ہماری فوج نے پتنگوں کی طرح کاٹ دیا۔ بھارت ہمارے خلاف ہے اس وقت نریندر مودی اپنے زخم چاٹ رہا ہے، بھارت پاکستان پر حملے کیلئے بڑے بڑے جہاز لے کر آیا جنہیں ہمارے شاہینوں نے پتنگوں کی طرح کاٹ کر رکھ دیا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پاک فوج کی تاریخ میں بڑے جہاز کر آیا
پڑھیں:
مودی کو جنگ کے بعد خواب میں بھی پاکستانی فوج نظر آتی ہے: خواجہ آصف
اسلام آباد (آئی این پی )وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ پاکستان نیوکلیئر بلیک میلنگ کر رہا ہے نہ ہی یقین رکھتے ہیں، پاکستان کے اثاثے پاکستان کے دفاع کیلئے ہیں، پاکستان کی ایٹمی صلاحیت سے کسی کو خطرہ نہیں ہو سکتا۔پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے بھارتی وزیر اعظم کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے اپنے دفاع میں جنگ لڑی اور جنگ جیتی، نریندر مودی کیلئے پاکستان سے جنگ ایک ڈرانا خواب بن چکا، مودی کو اب خواب میں بھی پاکستان اور پاکستانی افواج نظر آتی ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ مودی کے لیے دوسری جنگ بھارت کے اندر نظر آرہی ہے، بھارت میں نریندر مودی کے خلاف آوازیں اٹھائی جا رہی ہیں، نریندر مودی بنیادی طور پر اپنے ووٹرز کو مطمئن کررہے ہیں۔ بھارتی شہری خود کہہ رہے ہیں کہ مودی کے رویئے سے جنگ کی نوبت آئی۔وزیر دفاع نے کہا کہ نریندر مودی پر کانگریس سمیت چھوٹی ریاستوں کے شہری بھی تنقید کررہے ہیں، مودی بیانات دے کر گھر میں اٹھنے والا طوفان روکنے کی کوشش کررہاہے، مودی جانے اور بھارت کے سیاسی لوگ جانیں،پاکستان کا کوئی تعلق نہیں۔انہوں نے کہا کہ آج سے کچھ عرصہ قبل بھارت کا سیاسی و معاشی مقام کچھ تھا، نریندر مودی کے ہاتھوں بھارت اپنا مقام کھو بیٹھا ہے، نریندر مودی کی ناکامی بھارتی اپوزیشن کے لیے ایک موقع ہے، بھارت کی اپوزیشن مودی کی ناکامیوں سے فائدہ اٹھا رہی ہے، بھارتی اپوزیشن کے لیے موقع ہے کہ پھر اپنا مقام بنا سکے، بھارت کے اندرونی معاملات سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ مودی کی قیادت نے بھارت کو اندرونی اور بین الاقوامی سطح پر نقصان پہنچایا، بھارت نے دہشت گردی کی پشت پناہی کی،بین الاقوامی سطح پر بھی بدنام ہوا، کینیڈا اور پاکستان میں دہشت گردی بھی نریندر مودی نے ہی کرائی۔ نریندر مودی کے چہرے پر دہشت گردی کا دھبہ لگ چکا ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان میں کالعدم بی ایل اے اور تحریک طالبان بھارت کی پراکسیز ہیں، پاکستان نے بھارتی دہشت گردی کے ثبوت عالمی فورم پر جمع بھی کرائے، اگر اچھے ہمسایوں کی طرح رہا جائے تو برصغیر میں امن ممکن ہے، برصغیر کے عوام بھی معاشی ترقی حاصل کرسکتے ہیں۔