لاہور:

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف جاتی امراء رائے ونڈ پہنچ گئے جہاں انہوں نے صدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف سے ملاقات کی۔

پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی اور ملکی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں قومی یکجہتی کو قائم رکھنے اور ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر بھی غور ہوا۔

مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر وزیر اعظم شہباز شریف کو مبارکباد پیش کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی قائد کو ملکی سیاسی، معاشی اور دفاعی صورتحال سے آگاہ کیا، ملاقات میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز بھی شریک ہوئیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: شہباز شریف

پڑھیں:

وزیر اعظم شہباز شریف لاہور سے اسلام آباد روانہ

سٹی 42 : وزیر اعظم شہباز شریف لاہور سے اسلام آباد روانہ ہوگئے۔ 

وزیر اعظم شہباز شریف خصوصی طیارے پر لاہور سے اسلام آباد روانہ ہوئے۔ وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ سمیت دیگر بھی اس موقع پر  وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ روانہ ہوئے۔ 

علاوہ ازیں وزیر اعظم محمد شہباز شریف کے ہمراہ مراد خان، حمزہ شکیل، عمران صفدر، ڈاکٹر انس اقبال گورائیہ ،ناصر محمود، ضیا ء اور  فضل بھی دارالحکومت اسلام آباد روانہ ہوئے ہیں۔ 

پاک بھارت جنگ کے واقعات کا عینی شاہد ؛ بھارت کی ہر حرکت وقت سے پہلے ہمارے پاس تھی؛ محسن نقوی

متعلقہ مضامین

  • پاکستان سے پولیو کاخاتمہ کرکے بچوں کا مستقبل محفوظ بنائیں گے: وزیراعظم
  • شہباز شریف‘ مریم نواز نے عوام کو مسائل سے نکالا: عطاء تارڑ
  • وزیر اعظم شہباز شریف لاہور سے اسلام آباد روانہ
  • وزیراعظم شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی ملاقات
  • وزیراعظم سے خواجہ سعد رفیق کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر گفتگو
  • نواز، شہباز ملاقات، سیاسی صورتحال، ضمنی انتخابات پر مشاورت
  •  نوازشریف کی وزیراعظم شہباز شریف کو  سیلاب متاثرین کی ہر ممکن امداد کی ہدایت
  • وزیراعظم کی نوازشریف سے ملاقات، خیبر پختونخوا میں سیلابی صورتحال سے آگاہ کیا
  • شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات، خیبر پختونخوا میں سیلابی صورتحال سے آگاہ کیا
  • مسلم لیگ (ن) نے این اے-66 وزیرآباد کیلئے عطا تارڑ کے بھائی کو ٹکٹ جاری کردیا