آئی فون صارفین کے لیے بری خبر!
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
اپ ڈیٹ کے لیے آف لائن کیا گیا مشہور گیم فورٹ نائٹ اب ممکنہ طور پر دوبارہ آئی فون پر کبھی دستیاب نہیں ہوگا۔
گیم جمعے کی صبح سرور کی مرمت اور گیم کی تازہ ترین اپ ڈیٹس (جس میں نئی اسٹار وارز پر مبنی تھیمز شامل ہیں) جاری کرنے کے لیے آف لائن کیا گیا تھا۔ لیکن آئی فون پر اب شاید اس کی واپسی ممکن نہیں ہو سکے گی۔
البتہ، دیگر تمام پلیٹ فارم (بشمول پلے اسٹیشن، ایکس باکس اور پی سی) پر یہ گیم جلد ہی آن لائن کر دیا جائے گا۔
گیم بنانے والی کمپنی ایپک گیمز کا کہنا تھا کہ ایپ اسٹور قوانین کی وجہ سے ایپل کے ساتھ چلنے والے تنازع کا مطلب ہے کہ گیم ایپل ڈیوائس پر آف لائن رہے گا۔
ایپل کے پلیٹ فارمز پر فورٹ نائٹ کا اسٹیٹس برسوں سے متنازع رہا ہے۔ 2020 میں ایپک نے آئی فون پر گیمز کے لیے ضروری ایپل کے پے منٹ سسٹم کے استعمال کے قانون کی خلاف ورزی کی تھی جس کے بعد اس کو ایپ اسٹور سے ہٹا دیا گیا تھا۔
دونوں کمپنیوں کے درمیان برسوں سے یہ کھلی جنگ جاری ہے۔ گزشتہ برس یورپی یونین کی جانب سے کی جانے والی قانون سازی کے بعد ایپل کو متبادل ایپ اسٹورز سے صارفین کو ایپس ڈاؤن لوڈ کرنے کی اجازت دینی پڑی تھی جس کے بعد فورٹ نائٹ دوبارہ آئی فون پر دستیاب ہوا تھا۔
دونوں کمپنیوں کے درمیان چلنے والے ایک مقدمے کے حالیہ فیصلے کے بعد ایسا معلوم ہوتا تھا کہ گیم یو ایس ایپ اسٹور پر بھی جلد دستیاب ہوگا۔ فیصلے کے نتیجے میں ایپک کو گیم دوبارہ جمع کرانا تھا۔
لیکن اب ایپک کا کہنا ہے کہ ایپل گیم کا دوبارہ جمع کرائے جانے کو قبول نہیں کیا ہے۔ یعنی گیم دنیا بھر میں آف لائن کر دیا جائے گا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ا ئی فون پر ا ف لائن کے لیے کے بعد
پڑھیں:
قطر ہمارا اتحادی، اسرائیل دوحہ پر دوبارہ حملہ نہیں کرے گا: امریکی صدر کی یقین دہانی
واشنٹگن ( نیوزڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ قطر ہمارا اتحادی ملک ہے، اسرائیل قطر پر دوبارہ حملہ نہیں کرے گا، ٹرمپ نے الزام لگاتے ہوئے کہاکہ حماس نے کہا وہ یرغمالیوں کو مار دیں گے۔
امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں کہا مشرق وسطیٰ میں امن کیلئے کام کر رہا ہوں، مجھے اس کیلئے ایوارڈز ملنے چاہئیں، جمعہ کے روز چینی صدر سے بات کروں گا، آج میرے حکم پر امریکی فورسز نے وینز ویلا میں دوسرافضائی حملہ کیا، کارروائی کے دوران3دہشت گرد مارے گئے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ حملے میں امریکی فوج کا کوئی نقصان نہیں ہوا، ڈرگ کارٹلز امریکا میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے، کارٹلز امریکی قومی سلامتی، خارجہ پالیسی اور مفادات کیلئے خطرہ ہیں، میمفس میں بدامنی عروج پر ہے، بدامنی کا شکا رشہروں میں مرحلہ وار نیشنل گارڈز تعینات کریں گے۔
امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ احتجاج کے نام پر پیشہ ور مظاہرین جلاؤ گھیراؤ میں ملوث ہیں، انہوں نے ٹیفا سمیت شدت پسند مظاہرین کیخلاف کارروائی کا اعلان کیا۔
Post Views: 2