لاہور (نیوز ڈیسک) آسان کاروبار فنانس اسکیم کے تحت قرض حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے اہم خبر آگئی، قرض کیلئے زیر غور درخواستوں کا پراسیس جلد مکمل کرنے کا حکم آگیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت آسان کاروبار فنانس اور آسان کاروبار کارڈ سے متعلق اجلاس ہوا ، جس میں مریم نواز نے ایکسپورٹ اور مینو فیکچرنگ سیکٹر لون کیلئے پلان طلب کر لیا۔

وزیراعلیٰ نے آسان کاروبار فنانس اور کارڈ لون کیلئے زیر غور درخواستوں کا پراسیس جلد مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ آسان کاروبار فنانس اور آسان کاروبار کارڈ پروگرام کسی صورت نہیں رکنا چاہیے۔

خصوصی اجلاس میں آسان کاروبار فنانس اور آسان کاروبار کارڈ سے متعلق تفصیلی بریفنگ میں بتایا گیا کہ نئے کاروبار شروع کرنےکیلئے 23 ارب 91 کروڑ روپے کے قرض جاری کیےگئے، 6753 خواتین نے کاروبار چلانے کیلئے 3 ارب 42 کروڑ روپے کاقرضہ لیا، آسان کاروبار کارڈ اب واٹس ایپ کے ذریعے بھی ایکٹیو کیا جا سکے گا۔

چیف منسٹر آسان کاروبار فنانس اسکیم کے تحت 3010 افراد کو 18 ارب روپے کا قرضہ جاری کیا ہے جبکہ ایک لاکھ 4 ہزار افراد کو 43 ارب روپے کے قرض کا اجرا کیا۔

چیف منسٹرآسان کاروبار فنانس کے لئے 74579 درخواستیں آئیں ، جس میں سے 2505 منظور ہوئیں، جن کو قرضے مل گئے

چیف منسٹر آسان کاروبار فنانس ٹیر ٹو کیلئے12029 درخواستیں موصول ہوئیں ، جس میں سے 505 منظور ہوئیں اور قرضے مل گئے، اسی طرح چیف منسٹر آسان کاروبار کارڈ اسکیم کیلئے 1380838 درخواستیں موصول ہوئیں ، جس میں سے 104133 منظور ہوئیں۔

ٹرانسپورٹیشن کاروبار کیلئے 13 ہزار 12 روپے افراد نے 3ارب 91کروڑ روپے کے قرض اور ٹریڈنگ اینڈ ڈسٹری بیوشن کیلئے 175 افراد نے 3 ارب 94 کروڑ روپے کے قرض حاصل کیے۔

اس کے علاوہ آسان کاروبا کارڈ کے ذریعے سروسز مہیا کرنیوالے 61996 افراد نے 26 ارب 13 کروڑ روپے کے لون لیے جبکہ ٹریڈنگ کیلئے 24522 افراد نے 10 ارب 75کروڑ روپے اور ایگری سمال بزنس کیلئے 10699 افراد نے 3 ارب 69 کروڑ روپے کے قرض لیے۔
مزیدپڑھیں:پاکستان میں کون کون سی گاڑیاں سستی ہونے والی ہیں؟ بڑی خبر آگئی

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: آسان کاروبار فنانس اور آسان کاروبار کارڈ کروڑ روپے کے قرض افراد نے

پڑھیں:

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخ ساز دن، 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر بند

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس آج تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند ہوا ہے۔

بجٹ میں تعمیراتی شعبے پر توجہ دیے جانے کی امیدوں پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا آغاز مثبت رجحان سے ہوا اور یہ رجحان کاروبار کے اختتام سے قبل اسٹاک ایکسچینج پر نیا ٹیکس نہ لگائے جانےکی اطلاع پر تیز ہوگیا۔

100 انڈیکس نے کاروبار کا اختتام ایک ہزار 425 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 19 ہزار 961 پرکیا ہے۔

بازار میں آج 69 کروڑ 89 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 39 ارب روپے سے زائد رہی۔

کاروبارکے اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 147 ارب روپے اضافے سے 14 ہزار 385 ارب روپے ہے۔

 

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں صرف 3 ماہ میں اپنا کماؤ اپنا کھاؤ کے تحت 61 ارب روپے قرض دینے کی تاریخ رقم کر دی گئی
  • وزیراعلی پنجاب کی زیر صدارت آسان کاروبار فنانس اور آسان کاروبار کارڈ سے متعلق خصوصی اجلاس
  • پنجاب: 3 ماہ میں ایک لاکھ 7 ہزار افراد کو کاروبار کیلئے 61 ارب روپے کے قرضے جاری
  • آسان کاروبار فنانس و کاروبار کارڈ، وزیرِاعلیٰ پنجاب کی درخواستوں کا پراسیس جلد مکمل کرنے کی ہدایت
  • استعمال شدہ گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خبر آگئی
  • گاڑیوں کے سوقین افراد کیلئے خوشخبری، سستی ترین الیکٹرک گاڑیاں آگئیں
  • بیرون ملک جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخ ساز دن، 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر بند
  • وزیراعظم کی کسانوں کو آسان شرائط پر زرعی قرضوں کی فراہمی یقینی بنانے ، زرعی تحقیق پر توجہ مرکوز کرنے،زرعی شعبہ کی ترقی کیلئے مربوط حکمت عملی بنانے کی ہدایت