وزیراعلی پنجاب کی زیر صدارت آسان کاروبار فنانس اور آسان کاروبار کارڈ سے متعلق خصوصی اجلاس
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2025ء) ’’اپنا کما اپنا کھا‘‘ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے تاریخ رقم کر دی۔ گزشتہ 3ماہ میں 1لاکھ7ہزار سے زائد افراد کو 61 ارب روپے کے قرض جاری کئے گئے۔ پنجاب میں پہلی مرتبہ 90روز میں 57913نئے کاروبار شروع ہونے کا ریکارڈ بن گیا۔ نئے کاروبار شروع کرنے کیلئے 23ارب 91کروڑ روپے کے قرض جاری کئے گئے-پہلی مرتبہ 6753 خواتین نے کاروبار چلانے کیلئے3 ارب 42کروڑ روپے کے قرض لئے ہیں ۔
وزیراعلی نے آسان کاروبار فنانس اورکارڈلون کیلئے زیر غور درخواستوں کا پراسیس جلد مکمل کرنے کا حکم دیاہے-وزیراعلی کی ہدایت پر آسان کاروبار کارڈ اب واٹس ایپ کے ذریعے بھی ایکٹیو کیا جا سکے گا- انہوں نے ایکسپورٹ اور مینو فیکچرنگ سیکٹر لون کے لئے پلان طلب کر لیا-وزیراعلی نے پی ایس آئی سی اور بنک حکام کو ہدایت کی کہ آسان کاروبار فنانس اور آسان کاروبار کارڈ پروگرام کسی صورت نہیں رکنا چاہیے۔(جاری ہے)
وزیراعلی مریم نواز کی زیر صدارت آسان کاروبار فنانس اور آسان کاروبار کارڈ سے متعلق خصوصی اجلاس منعقد ہوا،خصوصی اجلاس میں آسان کاروبار فنانس اور آسان کاروبار کارڈ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی- ایم ڈی پی ایس آئی سی سارہ عمر نے آسان کاروبار سکیم پر پیشرفت سے آگاہ کیا-بتایا گیا کہ چیف منسٹر آسان کاروبار فنانس سکیم کے تحت 3010افراد کو18 ارب روپے کے لون جاری کئے-چیف منسٹر آسان کاروبار کارڈ سکیم کے تحت ایک لاکھ4ہزارافراد کو43ارب روپے کے قرض کا اجرا کیاگیا-چیف منسٹر آسان کاروبارفنانس کے لئے 74579درخواستیں وصول ہوئیں، 2505 منظور اورقرضے مل گئے ہیں -چیف منسٹر آسان کاروبار فنانس ٹیرٹو کے لئے12029 درخواستیں موصول ہوئیں، 505منظور کرکے قرضے مل گئے-چیف منسٹر آسان کاروبار کارڈ سکیم کے لئے 1380838 درخواستیں موصول ہوئیں،104133 منظور کر کے قرضے جاری کر دئیے گئے- ٹرانسپورٹیشن کاروبار کے لئے 1312افراد نے3ارب 91کروڑ روپے کے قرض حاصل کئے- ٹریڈنگ اینڈ ڈسٹری بیوشن کے لئے 175افراد نے3 ارب94 کروڑ روپے کے قرض حاصل کئے-پروفیشن سروسزایگری کلچر، ڈیری،فوڈ،بیوٹیشن،آٹو،فرٹیلائزر،پیسٹی سائیڈاوردیگر کاروبار کے لئے بھی لون حاصل کرنے کا رحجان پیدا ہواہے-آسان کاروبارکارڈ کے ذریعے سروسزمہیا کرنے والے سب سے زیادہ 61996افراد نے 26ارب 13کروڑ روپے کے لون لئے ہیں -ٹریڈنگ کے لئے 24522افراد نے10ارب 75کروڑ روپے کے قرض حاصل کئے- ایگری سمال بزنس کے لئے10699افراد نے 3ارب69کروڑ روپے کے قرض لئے ہیں -یہ امر قابل ذکر ہے کہ جنوبی پنجاب کے اضلاع ملتان، ڈی جی خان اور بہاولپور کے اضلاع میں کاروبار کے لئے لون لینے والوں کا تناسب زیادہ ہے-.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے آسان کاروبار فنانس اور آسان کاروبار کارڈ چیف منسٹر آسان کاروبار روپے کے قرض کے لئے
پڑھیں:
سعودی ایپ ’ہُدہُد‘ عمرہ زائرین کے لیے جدید رہنما بن گئی، مکہ کے مذہبی و تاریخی مقامات تک رسائی آسان
سعودی عرب میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے فروغ کے ساتھ عمرہ زائرین کی سہولت کے لیے تیار کی گئی مقامی موبائل ایپ ’ہُدہُد‘ (Hudhud) مکہ مکرمہ کے مذہبی، تاریخی اور سیاحتی مقامات تک آسان رسائی کا مؤثر ذریعہ بن گئی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سال بھر دنیا بھر سے آنے والے لاکھوں عمرہ زائرین مکہ کی سڑکوں، گلیوں اور ٹریفک سے ناواقف ہونے کے باعث دشواری کا سامنا کرتے ہیں۔ اس ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کی گئی ’ہُدہُد‘ ایپ متعدد زبانوں میں دستیاب ہے اور جدید ڈیجیٹل نقشوں اور نیویگیشن سسٹم کی مدد سے زائرین کو مطلوبہ مقام تک مختصر اور آسان راستہ فراہم کرتی ہے۔
حج و عمرہ امور کے ماہر سعد الجودی نے کہا کہ مقامی سطح پر تیار کی گئی نقشہ سازی اور نیویگیشن ایپس اب زائرین کو فراہم کی جانے والی خدمات کا اہم حصہ بن چکی ہیں۔ ان کے مطابق ’ہُدہُد‘ صرف راستہ دکھانے تک محدود نہیں بلکہ زائرین کو ایسے مذہبی، تاریخی اور ثقافتی مقامات سے بھی متعارف کراتی ہے جن کے بارے میں بہت سے لوگ پہلے سے آگاہ نہیں ہوتے۔
Digital innovation is rapidly reshaping Saudi Arabia’s Hajj and Umrah services sector, and Saudi application Hudhud is another front-runner https://t.co/VPqPcDtolP pic.twitter.com/AAvP5Im9wJ
— Arab News (@arabnews) July 23, 2026
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں جاری ڈیجیٹل تبدیلی اب حجاج اور عمرہ زائرین کی روزمرہ سرگرمیوں میں واضح طور پر نظر آتی ہے، کیونکہ زیادہ تر مسافر اب اپنے اسمارٹ فون کے ذریعے سفر کی منصوبہ بندی اور رہنمائی حاصل کرتے ہیں۔ ان کے بقول اس طرح کی ایپس وژن 2030 کے اس مقصد کو بھی تقویت دیتی ہیں جس کا ہدف زائرین کے تجربے کو بہتر بنانا اور جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کرنا ہے۔
پہلی بار مکہ آنے والے زائر سمیر المغربی نے بتایا کہ ’ہُدہُد‘ ایپ کی مدد سے وہ بغیر کسی مشکل کے متعدد تاریخی اور مذہبی مقامات تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے انہیں مختلف مقامات تلاش کرنے کے لیے انٹرنیٹ پر بار بار سرچ کرنا پڑتی یا لوگوں سے راستہ پوچھنا پڑتا تھا، لیکن اس ایپ نے نہ صرف ان کا وقت بچایا بلکہ انہیں زیادہ اطمینان کے ساتھ عبادت اور تاریخی مقامات کی زیارت کا موقع بھی فراہم کیا۔
یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب اور امریکا کے درمیان جوہری توانائی کے پرامن استعمال پر معاہدہ
سعودی حکام کا کہنا ہے کہ جدید ڈیجیٹل سہولیات، اسمارٹ ایپس اور جدید نیویگیشن سسٹمز کے ذریعے حجاج اور عمرہ زائرین کو بہتر، محفوظ اور سہل سفری تجربہ فراہم کرنا مملکت کی ترجیحات میں شامل ہے، تاکہ دنیا بھر سے آنے والے زائرین کو مکہ مکرمہ میں عبادات اور مقدس مقامات کی زیارت کے دوران زیادہ سے زیادہ سہولت میسر آ سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سعودی عرب مکہ ہدہد ایپ