وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نئی تاریخ رقم کر دی، صرف 3 ماہ کے مختصر عرصے میں ایک لاکھ7 ہزار سے زائد افراد کو 61 ارب روپے کے قرضے دے دیے گئے، پنجاب میں پہلی مرتبہ 90 روز میں 57 ہزار 319 نئے کاروبار شروع ہونے کا ریکارڈ بھی بن گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی آسان کاروبار اسکیم کے تحت نئے کاروبار شروع کرنے کے لیے 23 ارب 91 کروڑ روپے کے قرض جاری کیے گئے، پہلی مرتبہ 6 ہزار 753 خواتین نے کاروبار چلانے کے لیے 3 ارب 42کروڑ روپے کے قرضے لیے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے آسان کاروبار فنانس اور کارڈ لون کے لیے زیر غور درخواستوں کا پراسیس جلد مکمل کرنے کا حکم دے دیا، وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر آسان کاروبار کارڈ اب واٹس ایپ کے ذریعے بھی ایکٹیو کیا جا سکے گا۔

وزیراعلی مریم نواز شریف نے ایکسپورٹ اور مینو فیکچرنگ سیکٹر لون کے لیے پلان طلب کرلیا۔

مریم نواز نے کہا کہ آسان کاروبار فنانس اور آسان کاروبار کارڈ پروگرام سے متعلق خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام کسی صورت نہیں رکنا چاہیے۔

خصوصی اجلاس میں آسان کاروبار فنانس اور آسان کاروبار کارڈ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی، ایم ڈی پنجاب اسمال انڈسٹریز کارپوریشن (پی ایس آئی سی) سارہ عمر نے آسان کاروبار اسکیم پر پیش رفت سے آگاہ کیا

انہوں نے بتایا کہ چیف منسٹر آسان کاروبار فنانس اسکیم کے تحت 3 ہزار 10 افراد کو 18 ارب روپے کے لون جاری کیے جاچکے ہیں، چیف منسٹر آسان کاروبار کارڈ اسکیم کے تحت ایک لاکھ 4 ہزار افراد کو 43ارب روپے کے قرض کا اجرا کیا جاچکا ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ چیف منسٹر آسان کاروبار فنانس کے لیے 74 ہزار 579 درخواستیں موصول ہوئیں، جن کے نتیجے میں 2 ہزار 505 درخواستوں کو منظور کرتے ہوئے قرضے جاری کیے گئے۔

چیف منسٹر آسان کاروبار فنانس کے لیے 12 ہزار 29 درخواستیں موصول ہوئیں، اور 505 منظور کرکے قرضے فراہم کیے گئے، چیف منسٹر آسان کاروبار کارڈ اسکیم کے لیے 13 لاکھ 80 ہزار 838 درخواستیں ملیں، جب کہ ایک لاکھ 4 ہزار 133 کو منظور کیا گیا۔

ٹرانسپورٹیشن کے کاروبار کے لیے ایک ہزار 312 افراد نے 3 ارب 91 کروڑ روپے کے قرض حاصل کیے، ٹریڈنگ اینڈ ڈسٹری بیوشن کے لیے 175 افراد نے 3 ارب 94 کروڑ روپے کے قرض حاصل کیے، پروفیشن، سروسز، ایگری کلچر، ڈیری، فوڈ، بیوٹیشن، آٹو، فرٹیلائزر، پیسٹی سائیڈ اور دیگر کاروباروں کے لیے بھی قرض کے حصول کا رحجان دیکھا گیا۔

وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ آسان کاروبا کارڈ کے ذریعے سروسز مہیا کرنے والے سب سے زیادہ 61 ہزار 996 افراد نے 26 ارب 13کروڑ روپے کے قرضے حاصل کیے۔

اسی طرح ٹریڈنگ کے لیے 24 ہزار 522 افراد نے 10 ارب 75 کروڑ روپے کے قرض حاصل کیے، ایگری اسمال بزنس کے لیے 10 ہزار 699 افراد 3 ارب 69 کروڑ روپے کے قرض لیے ہیں۔

Post Views: 3.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: چیف منسٹر آسان کاروبار آسان کاروبار فنانس آسان کاروبار کارڈ کروڑ روپے کے قرض روپے کے قرضے ارب روپے کے مریم نواز حاصل کیے افراد نے افراد کو اسکیم کے ایک لاکھ کے لیے

پڑھیں:

سیسی میں بے نظیر مزدور کارڈ کے 2 ارب ہڑپ ( محنت کش محروم)

جونیئر افسران کی اعلیٰ عہدوں پر ترقیاں ، 19 اور 20 گریڈ کے عہدوں کی بندر بانٹ
6 لاکھ میں سے ایک لاکھ 50 ہزارکو کارڈ کا اجرائ، انتظامیہ وصولی کا ہدف حاصل نہ کرسکی

محکمہ لیبر کے ماتحت ادارے سیسی میں 2 ارب روپے خرچ کرنے کے باوجود 6 لاکھ میں سے ایک لاکھ محنت کشوں کو بینظیر مزدور کارڈ جاری ہو سکے، جونیئر افسران اضافی چارجز پر گریڈ 19، 20 کے عہدوں پر براجمان ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ جرات کی رپورٹ کے مطابق محکمہ محنت کے ذیلی ادارے سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن سیسی میں مبینہ بدانتظامی و بدعنوانی اپنے عروج پر ہے، رواں مالی سال 2024/25 میں وصولی کاہدف 22 ارب روپے رکھا گیا لیکن سیسی کی انتظامیہ ہدف کو حاصل کرنے میں بری طرح ناکام رہی اور 10 ارب سے زائد کے تاریخی خسارے کا سامنا ہے۔ اس کے علاوہ سیسی میں محنت کشوں کی رجسٹریشن کا ٹارگٹ 8 لاکھ 50 ہزار رکھا گیا، محنت کشوں کی رجسٹریشن کا ہدف بھی حاصل نہ ہو سکا۔ اس وقت تک با مشکل 6 لاکھ محنت کش ہی سیسی میں رجسٹرڈ ہیں، چار سال قبل نادرا سے کئے گئے ایک معاہدہ کے مطابق دو سال میں تمام رجسٹرڈ مزدوروں کو ڈجیٹل بینظیر مزدور کارڈ جاری کرنے تھے، اس منصوبے پر اب تک تقریبا 2 ارب روپے خرچ ہوچکے ہیں، اور چھ لاکھ میں سے صرف ایک لاکھ پچاس ہزار محنت کشوں کو ہی بینظیر مزدور کارڈ کا اجرا ہوسکا۔ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاھ اور پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی صوبائی وزیر محنت کے ساتھ اجلاس کر چکے ہیں اور پروجیکٹ کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے انھیں اس ہدف کو یکم مئی 2025 تک حاصل کرنے کی آخری تاریخ دی گئی تھی جس کو گزرے دو ماہ ہوچکے ہیں لیکن محنت کشوں کو بینظیر مزدور کارڈ فراہم نہیں کیا گیا۔ جبکہ جونیئر افسران کو اضافی عہدوں اور گریڈ 18، 19 کی پوسٹوں پر تعینات کیا گیا ہے، سکھر ڈائریکٹوریٹ میں ایک 17 گریڈ کے سوشل سیکورٹی آفیسر کو گذشتہ ایک سال سے ڈائریکٹر کا چارج دیا ہوا ہے جبکہ کہ اس وقت وہ باقاعدہ ڈپٹی ڈائریکٹر بھی نہیں ہیں، فیلڈ ڈائریکٹوریٹ میں ایک ڈپٹی ڈائریکٹر کی پوسٹ ہے وہاں بیک وقت تین اور کہیں تو بیک وقت چار ڈپٹی ڈائریکٹرز تعینات ہیں جیسے کے سائیٹ ایسٹ ڈائریکٹوریٹ میں شاہد علی میمن، آصف داد، آصف قائم خانی اور اسد حیدر تعینات ہیں اسی طرح سیسی کے دیگر دفاتر و اسپتالوں کی صورتحال ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ہونڈا موٹر سائیکلیں مہنگی ہوگئیں، کس ماڈل کی قیمت اب کیا ہے؟
  • اٹلی کا 5 لاکھ ورک ویزے جاری کرنے کا اعلان
  • بڑے یورپی ملک کا غیر یورپی ممالک کے لیے 5 لاکھ ورک ویزے جاری کرنے کا اعلان
  • سستی سواری جیب پر بھاری ،ہونڈا اٹلس نےموٹر سائیکلیں مزید مہنگی کردیں
  • سیسی میں بے نظیر مزدور کارڈ کے 2 ارب ہڑپ ( محنت کش محروم)
  • پنجاب میں صحت کارڈ کے ذریعے مفت علاج کی سہولت ختم کرنے کا فیصلہ
  • 58 کھرب ڈالر، 47 لاکھ اموات: امریکا کی 20 سالہ جنگی داستان
  • امریکا کی 20 سالہ جنگی داستان، 47 لاکھ اموات
  • اسلام آباد: 1 سال میں 1427 ریسٹورنٹس پر 3 کروڑ 30 لاکھ روپے جرمانہ
  • اوگرا نے گھریلو صارفین کیلئے گیس کی قیمت میں ہوشربا اضافہ کردیا، نوٹی فکیشن جاری