پشاور(نیوز ڈیسک)اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا نے ضلع باجوڑ میں اہم کارروائی کرتے ہوئے جنرل بس اسٹینڈ کے ٹینڈر میں غبن کرنے والے ٹھیکیدار سے ایک کروڑ 38 لاکھ 2 ہزار 108 روپے کی خطیر رقم ریکور کر لی۔ کارروائی اینٹی کرپشن کو موصول ہونے والی ایک شکایت پر عمل میں لائی گئی جس میں الزام تھا کہ 2022 میں جنرل بس اسٹینڈ کا ٹھیکہ تین سالہ مدت کے لیے دیا گیا، مگر ٹھیکیدار نے طے شدہ مدت کے دوران ایک روپیہ بھی سرکاری خزانے میں جمع نہیں کرایا۔

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق شکایت کی بنیاد پر باقاعدہ انکوائری کی گئی، جس میں الزامات درست ثابت ہوئے اور یہ بات سامنے آئی کہ ٹھیکیدار کی عدم ادائیگی کے باعث قومی خزانے کو دو کروڑ 53 لاکھ 82 ہزار 160 روپے کا نقصان پہنچا ہے۔

تحقیقات کے بعد اینٹی کرپشن حکام نے مذکورہ ٹھیکیدار سے فوری طور پر ایک کروڑ 38 لاکھ روپے سے زائد کی رقم وصول کر لی۔ حکام کا کہنا ہے کہ باقی رقم کی وصولی کے لیے بھی قانونی کارروائی جاری ہے اور قصوروار عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
مزیدپڑھیں:کوئی لچک نہیں، عمران خان کسی سے ڈیل نہیں کریں گے، شاندانہ گلزار

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: اینٹی کرپشن

پڑھیں:

خیبر پختونخوا حکومت کا صوبے بھر میں پھل دار درختوں کی شجر کاری کا فیصلہ

وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ نے بلبل، مینا، ہدہد اور دیگر نایاب پرندوں کی نسلوں کے خاتمے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ پھلدار درختوں کی کمی کے باعث یہ پرندے صوبہ چھوڑ چکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے بھر میں پھلدار اور مقامی درختوں کی شجرکاری کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے اس حوالے میں تمام انتظامی سیکریٹریز، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو باقاعدہ مراسلہ جاری کردیا ہے۔ اپنے دفتر سے جاری بیان میں وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ نے بلبل، مینا، ہدہد اور دیگر نایاب پرندوں کی نسلوں کے خاتمے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ پھلدار درختوں کی کمی کے باعث یہ پرندے صوبہ چھوڑ چکے ہیں۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اس مسئلے کے حل کے لیے تمام سرکاری دفاتر، کالونیوں اور دیگر مقامات پر شجرکاری کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔

ہدایت کی گئی ہے کہ مون سون سیزن میں بھرپور شجرکاری مہم شروع کی جائے گی جس میں درمیانے قد کے مقامی پودوں کو ترجیح دی جائے گی۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ تمام سرکاری محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی شجرکاری کی رپورٹ خود تیار کرکے جمع کرائیں۔ یہ مہم ''اپنی مدد آپ'' کے تحت چلائی جائے گی۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے تمام اداروں سے اس نیک اقدام میں فوری اور اجتماعی عمل درآمد کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا حکومت کا صوبے بھر میں پھل دار درختوں کی شجر کاری کا فیصلہ
  • خیبر پختونخوا میں رواں سال دہشتگردی کے 284 واقعات پیش آئے، سی ٹی ڈی رپورٹ
  • خیبر پختونخوا میں بھی یوم تشکر جوش و جذبے سے منایا گیا
  • راولپنڈی: ٹیکس حکام نے عمارت سیل کرکے تالے لگادیے، بینک اور جِم میں شہری پھنس گئے
  • خیبر پختونخوا میں بھی یوم تشکر جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے
  • زرمبادلہ ذخائر میں 13 کروڑ 12 لاکھ  ڈالرز کا اضافہ ہوا‘ سٹیٹ بنک
  • خیبر پختونخوا میں شدید گرمی کی لہر
  • کوہستان میں مبینہ مالی بےضابطگی سے متعلق تحقیقاتی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ
  • ایکسائزکا بینائی سے محروم افسر آنکھوں والے افسران سے بازی لے گیا