اسحاق ڈار کا ترکیہ کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
سٹی 42 : وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ترکیہ کے وزیر خارجہ حکان فیدان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ، جس میں پاکستان، ترکیہ کے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا ۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں راہنماؤں نے علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اس کے علاوہ باہمی دلچسپی کے امور پر تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ۔
دونوں رہنماؤں نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے مل کر کام کرنے پر زور دیا ۔
بہاولپور میں گرمی کی شدید، پارہ 45سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔