’’بھارتی حکومت پر بہت زیادہ دباو بڑھ رہاہے اور لیئے مودی۔۔‘‘ حامد میر نے اہم بیان جاری کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی اور تجزیہ کار حامد میر نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت پر بہت زیادہ دباؤ بڑھ رہا ہے اور مودی کوئی بھی ایڈونچر کرسکتے ہیں۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘میں بات کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ مودی اپنی ٹریجڈی کو ساؤتھ ایشیا کی گریٹ ٹریجڈی میں تبدیل کرسکتے ہیں اس لیے ہمیں ہوشیار رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت پر بہت زیادہ دباؤ بڑھ رہا ہے اور مودی کوئی بھی ایڈونچر کرسکتے ہیں۔
دوسری جانب میزبان شاہزیب خانزادہ نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کا غیر معمولی دورہ مشرق وسطیٰ اور شام پر عائد پابندیاں ہٹانےکا اعلان، اس سب سے اسرائیل ناخوش ہے۔انہوں نےکہا کہ بھارت، چین، ترکیہ اور آذربائیجان پر سوال اٹھا رہا ہے، ترکیہ اور آذربائیجان کے بائیکاٹ کا اعلان کر رہا ہے، اس سب کے درمیان جب یہ خبر آئی کہ امریکا نے ترکیہ کو 300ملین ڈالرز کے میزائل فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے تو بھارتی میڈیا اور بی جے پی رہنماؤں کو آگ لگ گئی۔
پہلگام حملے کے بعد بھارت میں مسلم مخالف نفرت انگیز جرائم میں خطرناک اضافہ، 19 ریاستوں میں 184 واقعات رپورٹ
شاہزیب خانزادہ کا کہنا تھا کہ کانگریس نے مودی کو یاد دلایا کہ ٹرمپ کو اپنا دوست کہتے تھے، بھارتی میڈیا پر غداری کے فتوے اس بات پر بانٹے جارہے ہیں کہ بھارت میں کون آخری دفعہ چھٹیاں منانے ترکیہ گیا تھا، کس سیاسی جماعت کا دفتر ترکیہ میں ہے، کس بالی وڈ اداکار نے ترکیہ میں فلم بنائی اور وہ کیوں صدر اردوان سے ملا۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
دنیا نے مودی کے جھوٹے دعوے مسترد کیے، پاک فوج کا وقار بڑھا؛ بھارتی میجر جنرل کا اعتراف
بھارت کے ریٹائرڈ فوجی افسران بھی پاکستان سے جنگ میں مودی کے بے بنیاد دعوؤں کو جھوٹ قرار دے رہے ہیں اور پاک فوج کے مؤقف کی تائید کرتے نظر آتے ہیں۔
میجر جنرل ریٹائرڈ یش مور نے دو ٹوک انداز میں کھل کر کہا کہ پاک بھارت جنگ کے بعد دنیا نے پاکستان پر کوئی سوال نہیں اٹھایا بلکہ پاکستان آرمی چیف اور پاک فوج کا وقار مزید بڑھ گیا۔
یش مور نے سوال اٹھایا کہ بھارت کب تک اپنے پڑوسی ممالک کے ساتھ جنگی کیفیت میں رہ سکتا ہے؟
یش مور نے اعتراف کیا کہ پاک بھارت جنگ کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستانی آرمی چیف کو خصوصی دعوت دی، جبکہ دنیا کے کسی ملک نے پاکستان کے خلاف آواز نہیں اٹھائی۔
انھوں نے بھارتی میڈیا کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جنگ کے دوران بھارتی میڈیا نے کھلے عام جھوٹ بولے، جھوٹے دعوے کیے جیسے "اسلام آباد پہنچنا" اور "کراچی کو آگ لگانا" وغیرہ۔
یش مور نے مزید کہا کہ بھارت کے سنسنی پھیلانے والی میڈیا نے اپنی واہیات رپورٹنگ سے دنیا بھر میں ملک کی ساکھ خراب کی اور ہر کوئی ہمارا مذاق بنا رہا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا کو جنگ کے دوران کوئی سنجیدگی سے نہیں لے رہا تھا، حتیٰ کہ بھارتی یوٹیوبرز اور نام نہاد سلیبریٹیز نے بھی شرمناک زبان استعمال کی۔