غزہ میں فلسطینیوں کی حالت بیان سے باہر ہے، سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
غزہ میں اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں اضافے پر اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے اظہارِ تشویش کیا ہے۔
اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اپنے بیان میں غزہ میں فلسطینیوں کی صورتِ حال کو بیان سے باہر اور غیر انسانی قرار دے دیا۔
انہوں نے کہا ہے کہ محاصرے اور فاقہ کشی کی پالیسی بین الاقوامی قانون کا تمسخر اڑاتی ہے، امداد کی ناکہ بندی فوری ختم کی جائے، یہ آپکی اخلاقیات اور عمل کی وضاحت کا وقت ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اقوامِ متحدہ بین الاقوامی قانون، انسانی اصولوں کی پاسداری، غیر جانب داری اور انسانیت کے خلاف کسی منصوبے میں شامل نہیں۔
انتونیو گوتریس نے مزید کہا ہے کہ غزہ میں اقوامِ متحدہ کی امدادی ایجنسی اُنروا کے کام کی مکمل حمایت کرتا ہوں۔
سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ غزہ کے لوگوں کی بار بار جبری نقل مکانی اور غزہ سے باہر بے دخلی کو مسترد کرتا ہوں۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سیکریٹری جنرل
پڑھیں:
متحدہ عرب امارات میں قومی دن پر چار چھٹیاں مل گئیں
متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے موقع پر دو روہ عام تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے جس سے عوام کو ایک ساتھ چار چھٹیاں مل گئیں۔
عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کا قومی دن یکم اور 2 دسمبر کو ملی جوش و جذبے کے ساتھ شایان شان طریقے سے منایا جائے گا جس کے لیے بھرپور تیاریاں کی گئی ہیں۔
ہمیشہ کی طرح اس بار بھی حکومت نے قومی دن کے موقع پر یکم اور 2 دسمبر کو عام تعطیلات کا اعلان کیا ہے جو بروز پیر اور منگل ہوں گی۔
خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات میں ہفتہ وار تعطیلات ہفتے اور اتوار کے روز ہوتی ہیں اس طرح عوام کو ہفتے سے منگل تک چار روز کی چھٹیاں مل جائیں گی۔
خیال رہے کہ وزارت تعلیم نے بھی سرکاری اور نجی اسکولوں میں یکم اور دو دسمبر کو دو دن کی تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
متحدہ عرب امارات میں ایک ایسا قانون بھی پاس کی کیا گیا ہے جس کے تحت قومی تعطیلات اگر ویک اینڈ سے ایک دو روز قبل آئیں تو اسے بڑھا کر ہفتہ وار تعطیلات تک لایا جا سکتا ہے۔
اس کا مقصد بھی ملازم پیشہ افراد کو زیادہ سے زیادہ وقت اپنے اہل خانہ کے ساتھ گزارنے اور سیاحت کو فروغ دینا ہے۔