پاکستان اور ترکیہ کے مفادات یکجا، خلافت موومنٹ میں آپ کا ساتھ تاریخی ہے، عرفان نذیر اوغلو
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے موقع پر ترکیہ کے سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام کو پیغام دینا چاہتا ہوں ہم 2 الگ ریاستیں نہیں بلکہ ایک قوم ہیں، پاکستان اور ترکیہ کے مفادات یکجا ہیں، خلافت موومنٹ میں آپ کا ساتھ تاریخی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوغلو نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ دورہ کے موقع پر ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوغلو کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام کو پیغام دینا چاہتا ہوں ہم 2 الگ ریاستیں نہیں بلکہ ایک قوم ہیں، پاکستان اور ترکیہ کے مفادات یکجا ہیں، خلافت موومنٹ میں آپ کا ساتھ تاریخی ہے۔ ترک سفیر نے کہا کہ ہمارے اہداف اور مفادات ایک ہیں، ہم مسلمان ممالک ہیں، ہر مشکل وقت میں پاکستان کیساتھ کھڑے تھے اور ہمیشہ کھڑے رہیں گے۔
صدر لاہور چیمبر آف کامرس ابوذر شاد نے کہا کہ ترکیہ کے عوام کا مشکور ہوں جو اس مشکل وقت میں پاکستان کیساتھ کھڑے رہے، غیر متزلزل ساتھ دینے پر پاکستانی قوم ترکیہ کی ہمیشہ مشکور رہے گی۔ میاں ابوذرشاد نے کہا کہ مشکل وقت میں صدر ترکیہ رجب طیب اردوان کی پاکستان کی حمایت یاد رکھی جائے گی، پاکستان کی تاریخی فتح میں ترکیہ کی تاریخی حمایت قابل قدر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک ترک باہمی تجارت کا فروغ وقت کی ضرورت ہے، دونوں ممالک کے مابین تجارت بڑھ رہی ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پاکستان کی نے کہا کہ ترکیہ کے
پڑھیں:
لاہور: سیلاب متاثرین کی خیمہ بستی میں شادی کی تقریب
لاہور (نیٹ نیوز) چوہنگ میں سیلاب متاثرین کیلئے قائم خیمہ بستی میں شادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ سیلاب متاثرہ دو خاندانوں نے اپنی اولادوں کے درمیان رشتہ استوار کیا۔21 سالہ طیبہ، جو پہلے ایک فیکٹری میں کام کرتی تھیں اور اب خیمہ بستی میں قائم الخدمت سکول میں بچوں کو پڑھاتی ہیں، اپنی سادگی اور مسکراہٹ کے ساتھ دلہن بنیں۔ شادی کی تقریب میں خیمہ بستی کے دیگر مکینوں سے بڑھ کر طیبہ کے شاگرد بچے شریک ہوئے۔ دلہن کے والد محمد ریاض، جو سیلاب کے دنوں میں اپنے6 بچوں کے ساتھ تھیم پارک میں بھی وقت گزارتے رہے تاکہ غم ہلکے ہوں، آج اپنی بیٹی کو سُرخ جوڑے میں دیکھ کر نمناک آنکھوں کے ساتھ مسکرا رہے تھے۔ محمد ریاض نے کہا ہمارا سب کچھ پانی بہا لے گیا، لیکن یہ دن ہمیں یقین دلاتا ہے کہ زندگی ابھی باقی ہے۔ اپنی بیٹی کو رخصت کر کے بہت زیادہ خوش ہوں۔ 26 سالہ دولہا علی رضا میڈیکل بیلنگ کے شعبے سے وابستہ رہے ہیں۔ انہوں نے شادی کے لمحے کو اپنی زندگی کا سب سے روشن دن قرار دیتے ہوئے کہا یہ بستی میری زندگی کی سب سے بڑی خوشی کا گواہ بنی ہے۔