باجوڑ میں مبینہ غیرت کے نام پر 2 خواتین سمیت 3 افراد قتل، ایچ آر سی پی کی مذمت
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
انسانی حقوق کمیشن پاکستان (ایچ آر سی پی) نے باجوڑ میں 2 خواتین سمیت 3 افراد کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔
کمیشن کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ باجوڑ میں دو خواتین سمیت تین افراد کا مبینہ غیرت کے نام پر قتل زندہ رہنے کے بنیادی حق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
ایچ آر سی پی حکام بالا سے واقعے کی مکمل اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہے۔
کمیشن چاہتا ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ قصور وار قانون کےسامنے جوابدہ ہوں اور ریاست خود اس مقدمے میں فریق بنے۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
صمود فلوٹیلا پر حملہ قابل مذمت ،گرفتار افراد کو رہا کیا جائے،وزیراعظم
غزہ فلوٹیلا میں پاکستانیوں کی شرکت پاکستانی عوام کی امنگوں اور جذبے کی نمائندگی ہے،شہبازشریف
بے لوث کارکنوں کا واحد جرم یہ تھا کہ وہ بے کس اور مظلوم فلسطینی عوام کیلئے امداد لے کر جارہے تھے،بیان
وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کے صمود فلوٹیلا پرحملے کی مذمت کرتے ہیں، حراست میں لئے گئے گرفتار انسانی ہمدرد کارکنوں کو رہاکیا جائے۔وزیراعظم شہبازشریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام میں کہا کہ صمود فلوٹیلا پربزدلانہ حملہ قابل مذمت ہے، صمود فلوٹیلا پر 44 ممالک کے450سے زائد انسانی ہمدرد کارکن سوار تھے جنہیں اسرائیلی فوج نے غیرقانونی طورپر حراست میں لے لیا ہے ،ان بے لوث کارکنوں کا واحد جرم یہ تھا کہ وہ بے کس اور مظلوم فلسطینی عوام کیلئے امداد لے کر جارہے تھے ، اسرائیلی فوج کی جانب سے یرغمال بنائے گئے افراد کی سلامتی کیلئے دعاگو ہیں، ہم ان تمام افراد کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔اسرائیلی جارحیت کو فوری طورپرروکنااور فلسطین میں پائیدار امن کے قیام کو یقینی بناناہی وقت سب سے بڑا تقاضا ہے ۔