اماراتی صدر کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو "آرڈر آف زاید" کا اعلیٰ ترین سول اعزاز
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی 2025ء)متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو "آرڈر آف زاید" سے نوازا، جو ریاست کا سربراہانِ مملکت کو دیا جانے والا سب سے بڑا سول اعزاز ہے۔ یہ اعزاز صدر ٹرمپ کو دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دینے اور دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کی ان کی کوششوں کے اعتراف میں دیا گیا۔
(جاری ہے)
صدر شیخ محمد بن زاید نے صدر ٹرمپ کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ "آرڈر آف زاید" پیش کر کے ہم ان کے ان اقدامات کی قدر کرتے ہیں جن سے امارات اور امریکہ کے درمیان قریبی تعلقات کو مزید تقویت ملی ہے۔ یہ اعزاز دونوں ممالک کی دیرینہ شراکت داری اور مستقبل میں تعاون کو وسعت دینے کے مشترکہ عزم کی علامت ہے۔ اماراتی قیادت نے اس موقع پر امریکہ کے ساتھ قائم مضبوط اور دیرینہ تعلقات پر فخر کا اظہار بھی کیا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
ایران ایٹمی پروگرام کیجانب بڑھا تو یہ انکا آخری اقدام ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ
فوکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکی حملوں سے پہلے ایران نے یورینیم منتقل نہیں کیا، آبدوزوں سے 30 راکٹ فائر کئے گئے، جو ٹارگٹ پر لگے، خامنہ ای انسانی حقوق سے زیادہ ایٹمی پروگرام کو ترجیح دیتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران ایٹمی پروگرام کی جانب بڑھا تو یہ ان کا آخری اقدام ہوگا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایران پرامن راستے پر چلے گا تو پابندیاں ہٹا دیں گے، ایران جوہری طاقت حاصل کرنے کے قریب تھا، ایران کو پتہ بھی نہیں تھا کہ ہم کب اور کیسے حملہ کریں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکی حملوں سے پہلے ایران نے یورینیم منتقل نہیں کیا، آبدوزوں سے 30 راکٹ فائر کئے گئے، جو ٹارگٹ پر لگے، خامنہ ای انسانی حقوق سے زیادہ ایٹمی پروگرام کو ترجیح دیتا ہے۔
ٹیرف کا مقابلہ ٹیرف سے ہی کریں گے، امریکی حکومت معیشت کیلئے بڑے اقدامات اٹھا رہی ہے۔ امریکی صدر کا کہنا ہے کہ امیر لوگوں کا گروپ ٹک ٹاک خریدنا چاہتا ہے، 2 ہفتوں میں بتاؤں گا کہ ٹک ٹاک خریدنے والے کون ہیں، امریکا کی دنیا میں عزت بحال ہوئی ہے، سب قدر کر رہے ہیں، مجھ سے پہلے جو صدر تھا، وہ سیڑھیوں پر گرتا رہتا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی نیویارک کا میئر ہو، اسے سیدھا چلنا پڑے گا، مجھے کینیڈا اچھا لگتا ہے، اسے امریکی ریاست ہونا چاہیئے، ایلون مسک الیکٹرک گاڑیوں کے معاملے پر ناراض تھے۔