معرکہ حق کے حوالے سے 27 منٹ 51 سیکنڈ دورانیے کی ایک سنسنی خیز اور حقائق پر مبنی دستاویزی فلم جاری کردی گئی۔رپورٹ کے مطابق "معرکہ حق "  27 منٹ 51 سیکنڈ پرمشتمل جامع اور معلوماتی دستاویزی فلم ہے جو مستند حقائق پر مبنی ہے۔یہ فلم نہ صرف ہندوستان کے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کو بے نقاب کرتی ہے بلکہ پاکستان کی جرات مندانہ عسکری کارروائی مارکۂ حق کی جھلک بھی پیش کرتی ہے۔ایک ایسا تاریخی لمحہ جس نے جنوبی ایشیا کے جیو اسٹریٹیجک توازن کو یکسر تبدیل کر دیا، یہ فلم ناقابلِ تردید شواہد کے ذریعے ثابت کرتی ہے کہ پہلگام کا واقعہ بھارتی بیانیے کی بنیاد پر سچائی کی کسوٹی پر پورا نہیں اترتا۔اس کے برعکس، پاکستان نے نہ صرف اپنے خلاف گھڑے گئے جعلی دہشت گرد کیمپوں کی حقیقت دنیا پر آشکار کی، بلکہ خود بھارتی عوام نے بھی مودی سرکار کے جھوٹ کو بے نقاب کیا۔دستاویزی فلم میں 10 مئی کو آپریشن  بنیان مرصوص  کے تحت پاکستان کی جانب سے بھارت کو دیا گیا فیصلہ کن عسکری جواب بھی پیش کیا گیا ہے۔ایک ایسا جواب جس نے بھارتی جارحانہ عزائم اور جنگی جنون کو واضح پیغام دیا، ڈاکومینٹری میں سیاسی اور عسکری قیادت کی بر وقت فیصلہ سازی کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔دستاویزی فلم میں پاکستانی عوام کی افواج پاکستان کے ساتھ بھرپور حمایت  اور بہادری کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: دستاویزی فلم

پڑھیں:

ایران: پاکستان کے یومِ آزادی کی مناسبت سے شاندار تقریب، معرکہ حق کی یاد تازہ کی گئی

ایران میں پاکستان کے یومِ آزادی کی مناسبت سے شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا. پاکستان ہاؤس تہران میں منعقدہ تقریب میں یوم آزادی کے ساتھ ساتھ معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی کی یاد بھی تازہ کی گئی۔

 تقریب کا آغاز سبز ہلالی پرچم کی پرچم کشائی سے ہوا، جو پاکستان کے سفیر محمد مدثر ٹیپو نے قومی ترانے کی دھن پر انجام دی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفیر نے کہا کہ مسلح افواج ہر حال میں مادرِ وطن کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں، معرکہ حق کی کامیابی پاک فوج کی بے مثال صلاحیتوں اور قربانیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔یومِ آزادی کی تقریب میں ایرانی دارالحکومت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی اور سفارتخانے کے افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب کے دوران پاکستان اور ایران کے تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا اور اعلان کیا گیا کہ دونوں ممالک اپنے تجارتی حجم کو 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے لیے کوشاں ہیں۔تقریب میں مظلوم کشمیری اور فلسطینی عوام کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • نفرت پر مبنی سیاست کی حوصلہ شکنی کرنا ہوگی، سینیٹر عرفان صدیقی
  • صحافی خاور حسین کی پُراسرار موت کے اصل حقائق جلد سامنے لائے جائیں گے، شرجیل میمن
  • میڈیا نے بھارتی پروپیگنڈے کے مقابلے میں حقائق دنیا تک پہنچائے؛ چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی
  • ایران: پاکستان کے یومِ آزادی کی مناسبت سے شاندار تقریب، معرکہ حق کی یاد تازہ کی گئی
  • تیسرا ٹی 20: آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کو سنسنی خیز میچ میں شکست دیکر سیریز جیت لی
  • معرکہ حق، جشن آزادی  75 روپے کا یادگاری سکہ جاری 
  • اسٹیٹ بینک نے جشن معرکہ حق کے موقع پر 75روپے کا یادگاری سکہ جاری کردیا
  • اسٹیٹ بینک نے جشن معرکۂ حق کے موقع پر 75 روپے کا یادگاری سکّہ جاری کردیا
  • معرکہ حق کا اعتراف ِ حق
  • فلسطینی ریاست کے تصور کو ‘دفن’ کرنے کے لیے نئی یہودی بستی کی تعمیر کا اعلان