پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بجٹ پرپالیسی مذاکرات کل شروع، 23 مئی تک جاری رہیں گے
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تکنیکی مذاکرات گزشتہ ہفتے مکمل ہو گئے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ذرائع ایف بی آر کا بتانا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے بجٹ پرپالیسی سطح کے مذاکرات کل شروع ہو ں گے، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی مذاکرات 23 مئی تک جاری رہیں گے، آئی ایم ایف نے آئندہ مالی سال کیلئے پاکستان کی مجموعی آمدن 20کھرب روپے تک لے جانےکاکہا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کی رواں سال موجودہ آمدن تقریباً 17.
ذرائع کے مطابق پاکستان تعمیراتی صنعتوں کے لئے خام مال پر ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کرناچاہتا ہے، پاکستان بجٹ میں پراپرٹی کے لین دین پر بھی ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کرناچاہتا ہے، اگلے مالی سال کے لئے پراپرٹی کی خرید و فروخت پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے پر بات ہوگی، پاکستان سپرٹیکس ختم کرنےکی تجویز آئی ایم ایف کے پاس لےکر جا رہا ہے۔
ایف بی آر ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کو ٹیکس ٹوجی ڈی پی کی شرح 11 فیصد تک بڑھانے کی یقین دہانی کرائی جائے گی،پاکستان تنخواہ دار طبقے کو ریلیف کے لئے مختلف تجاویز بھی آئی ایم ایف کے سامنے رکھے گا۔
پاک بھارت کشیدگی کے بعد دہلی میں مسلمان پروفیسر کو سوشل میڈیا پوسٹ پر گرفتار کرلیا گیا
مزید :ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: پاکستان اور آئی ایم ایف کے کے مطابق کے لئے
پڑھیں:
شمالی وزیرستان سے پولیو وائرس کا کیس رپورٹ، ملک بھر میں تعداد 14 ہوگئی
ملک میں پولیو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا، جس کے بعد رواں سال سامنے آئے کیسز کی تعداد 14 تک پہنچ گئی۔
ذرائع این آئی ایچ کے مطابق پولیو کیس شمالی وزیرستان سے رپورٹ ہوا ہے، پولیو سے متاثرہ 19ماہ کا بچہ میرانشاہ یوسی 3 کا رہائشی ہے۔
ذرائع کے مطابق رواں سال خیبرپختونخوا سے آٹھ، سندھ سے چار پولیو کیس سامنے آئے ہیں، پنجاب سے ایک اور گلگت بلتستان سے ایک پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے۔