رحیم یار خان: قسطوں کے سامان کی عدم ادائیگی پر دکاندار نے ماں بیٹی کو نہر میں پھینک دیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
—علامتی فوٹو
پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں قسطوں کے سامان کی عدم ادائیگی پر دکاندار نے ماں بیٹی کو نہر میں پھینک دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ نہر میں پھینکی گئی خاتون کو علاقہ مکینوں نے بچا لیا ہے۔
پولیس کے مطابق خاتون کی بیٹی پانی میں بہہ گئی ہے، جس کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
دوسری جانب نہر میں خاتون اور اس کی بیٹی کو دھکا دینے والا ملزم فرار ہو گیا۔
خاتون کے شوہر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، مفرور ملزم کی تلاش جاری ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
بلوچستان: 4 جامعات کے ملازمین کی تنخواہوں کیلئے 1 ارب روپے سے زائد رقم جاری
---فائل فوٹوبلوچستان حکومت کی جانب سے صوبے کی 4 جامعات کے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے 1 ارب روپے سے زائد کی رقم جاری کردی گئی۔
محکمۂ خزانہ بلوچستان کے نوٹیفکیشن کے مطابق جامعہ بلوچستان کو 52 کروڑ روپے، بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کو 18 کروڑ روپے، سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کو 20 کروڑ اور لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگری کلچر واٹر اینڈ میرین سائنسز کو 10 کروڑ جاری کیے گئے ہیں۔
محکمۂ خزانہ نے یہ رقم جامعات کے ملازمین کی جون تک کی تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کی مد میں جاری کی ہے۔
یاد رہے کہ جامعہ بلوچستان کے ملازمین پچھلے 1 ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج کر رہے ہیں۔