پاکستان، چین، افغانستان کے وزرائے خارجہ بیجنگ میں ملاقات کرینگے
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
—فائل فوٹوز
نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کل چین کے دورے پر بیجنگ جائیں گے، چینی وزیرِ خارجہ اور اسحاق ڈار کے درمیان مذاکرات کل ہوں گے۔
افغانستان کے عبوری وزیرِ خارجہ امیر خان متقی 20 مئی کو چین پہنچیں گے، پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ بیجنگ میں ملاقات کریں گے۔
مذاکرات میں تینوں ممالک باہمی تجارت کے فروغ، سیکیورٹی تعاون اور دیگر امور پر تبادلۂ خیال کریں گے، پاک بھارت تنازع کے بعد خطے کی صورتِ حال پر بھی تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔
ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار 19 سے21 مئی تک چین کا دورہ کریں گے، اسحاق ڈار چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای کی دعوت پر بیجنگ روانہ ہوں گے، اسحاق ڈار اور چینی وزیرِ خارجہ کی جنوبی ایشیاء کی صورتِ حال پر گفتگو ہو گی۔
نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ کشیدگی بڑھنے اور ہمارے دفاعی ردعمل پر کچھ ممالک کو احساس ہوا کہ اگلا قدم بہت خطرناک ہو سکتا ہے، خاص طور پر امریکا کو احساس ہوا کہ اگلا قدم بہت خطرناک اور تباہ کن ہو سکتا ہے۔
دونوں وزرائے خارجہ امن و استحکام سمیت علاقائی صورتِ حال کا جائزہ لیں گے، ملاقات میں پاک چین دو طرفہ تعلقات کا مکمل جائزہ لیا جائے گا۔
ملاقات میں عالمی و علاقائی امور پر بھی تبادلۂ خیال ہو گا، یہ دورۂ پاک چین اعلیٰ سطح کے روابط کا تسلسل ہے، دورہ دونوں ممالک کی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کی عکاسی کرتا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اسحاق ڈار
پڑھیں:
برطانوی وزیر خارجہ کا اسحاق ڈار سے رابطہ، سیلابی ریلوں سے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس
برطانیہ کے سیکریٹری آف اسٹیٹ برائے خارجہ، دولت مشترکہ و ترقیاتی امور ڈیوڈ لیمی ایم پی نے پاکستان کے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے رابطہ کیا اور حالیہ شدید بارشوں اور تباہ کن سیلابی ریلوں کے باعث قیمتی جانوں اور مالی نقصان پر دلی افسوس کا اظہار کیا۔برطانوی وزیر خارجہ لیمی نے مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ یکجہتی، اور لندن میں ملاقاتوں کے دوران مثبت پیشرفت کی توقع کا اظہاربھی کیانائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے برطانوی حکومت کی جانب سے ہمدردی اور تعاون کے جذبے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ قریبی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔انہوں نے برطانیہ کی جانب سے امدادی و بحالی کے اقدامات میں تعاون کے اظہار کو سراہا اور دونوں ممالک کے درمیان مسلسل رابطے کی امید ظاہر کی۔
واضح رہے کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ان دنوں برطانیہ کے دورے پر ہیں جہاں وہ برطانوی ہم منصب اینجلا رائنر، پارلیمانی انڈر سیکرٹری برائے پاکستان ہیمش فائرنگ سمیت دولت مشترکہ جنرل سیکرٹری شرلے سے ملاقات کریں گے۔